اگر کوئی نظام بدلے بغیر واپس آیا تو اسے بھی شہید کردیں : طاہر القادری

سید زبیر

محفلین
8-10-2014_25803_1.gif

اللہ نہ کرے ، خاکم بدہن اگر مسلم لیگ ن کے ووٹر بھی ہر شہر میں میدان میں اتر آئے تو
یہ کس کے مفاد میں ہوگا ؟
علامہ طاہر القادری
عمران خان
شیخ رشید
چودھری برادران
عوام

رب ذوالجلال مسلمانوں اور پاکستان پر رحم فرمادے ۔ پاکستان کی عوام کو ان ظالموں ، فسادیوں سے بچا آمین
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
اللہ تعالی پاکستان پر اپنا رحم فرمائے ۔ آمین
قادری صاحب کی جانب سے بلند کی گئی صدا خاصی خطرناک ہے ۔ اور اس حقیقت کا اشارہ بھی کہ قادری صاحب کو کہیں کسی جانب سے تبدیلی کا مصدقہ یقین حاصل ہو چکا ہے ۔ کیونکہ وہ خود بھی اس صدا کی زد میں آنے سے بچ نہیں پائیں گے ۔
یہ حقیقت بھی اپنی جگہ کہ " ن " لیگ کا سچا ووٹر بھی اس وقت " مہنگائی لوڈ شیڈنگ " کی مار کھا کھا کر ان ہی دو جماعتوں کے جمع کیئے مجمع میں شامل ہو چکا ہے ۔
قادری صاحب اور خان صاحب کو اپنے گرد انقلابیوں کو جمع کرنے کا موقع بھی اس حکومت نے خود فراہم کیا ۔ اب میٹرو بس دیکھ دیکھ کر کب تک غریب اپنا پیٹ بھرے ۔ بجلی نہ ہونے باعث پسینے میں ڈوب کب تک زندگی بسر کرے ۔۔ آلو ٹماٹر گوبھی جیسی سبزیاں بھی مزدور کی پہنچ سے باہر ہوں تو کب مزدور اپنے بچوں کی بھوک برداشت کرے ۔۔اصل لٹیرے یہی ہیں جو کہ اپنی تجوریاں بھرتے عوام کو ریاستی جبر کا شکار بنا رہے ہیں ۔ اللہ تعالی ہمیں ہر فسادی ہر ظالم سے نجات دے ۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 
8-10-2014_25803_1.gif

اللہ نہ کرے ، خاکم بدہن اگر مسلم لیگ ن کے ووٹر بھی ہر شہر میں میدان میں اتر آئے تو
یہ کس کے مفاد میں ہوگا ؟
علامہ طاہر القادری
عمران خان
شیخ رشید
چودھری برادران
عوام

رب ذوالجلال مسلمانوں اور پاکستان پر رحم فرمادے ۔ پاکستان کی عوام کو ان ظالموں ، فسادیوں سے بچا آمین
آمین۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے والد مرحوم کہتے تھے کہ جوتا اتار کر ایسے لوگوں کی تب تک لترول کی جائے جب تک یہ زور زور سے اپنے گمراہ ہونے کا اعلان نہ کریں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے عنوان میں شاید سہو ہوئی ہے، ابھی ٹی وی پر دیکھا تھا کہ قادری صاحب نے واپس آنے والے کو قتل کرنے کا کہا ہے، شہید کرنے کا نہیں :)
 
ویسے عنوان میں شاید سہو ہوئی ہے، ابھی ٹی وی پر دیکھا تھا کہ قادری صاحب نے واپس آنے والے کو قتل کرنے کا کہا ہے، شہید کرنے کا نہیں :)
جی ایسا ہی ہے۔
دوران انقلاب اگر اسلام آباد میں جان جائے تو شہادت کا رتبہ مل سکتا ہے۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
ووٹر بھی ہر شہر میں میدان میں اتر آئے تو
یہ کس کے مفاد میں ہوگا ؟
علامہ طاہر القادری
عمران خان
شیخ رشید
چودھری برادران
عوام
آمین کہنے سے پہلے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ آپ کو نہیں لگتا اوپر والی فہرست میں نون لیگ کا نام بھی ہونا چاہیے. جس کی عدم سیاسی بصیرت سے حالات اس نہج پر آن پہنچے ہیں.
 
ویسے عنوان میں شاید سہو ہوئی ہے، ابھی ٹی وی پر دیکھا تھا کہ قادری صاحب نے واپس آنے والے کو قتل کرنے کا کہا ہے، شہید کرنے کا نہیں :)
میں طاہرالقادری کے یہ الفاظ خود سنے تھے۔ فرمان تھا کہ جو انقلاب مارچ سے واپس لوٹے (یعنی اپنا کارکن) اسے بھی شہید کردینا۔ مطلب کرنے قتل کرنے کا ہی ہے۔ شہید کرنے کی ہدایت دیتے وقت قائد انقلاب کے چہرے پر مسکراہٹ بھی تھی۔ اور کچھ لوگوں کے دبے دبے قہقہے بھی سنائی دئیے۔ اور کارکنان نے پرجوش تائید بھی کی۔
جیو ٹی وی والے قتل کا لفظ ہی لکھ رہے تھے۔ :)
ویسے بڑے دلچسپ نتائج نکل رہے ہیں ان الفاظ سے :)
 
میں نے ابھی جیو کے ہی کسی چینل پر سنا تھا اور نیچے پٹی بھی چل رہی تھی کہ قتل کر دینا۔ عین ممکن ہے کہ ایک سے زیادہ مرتبہ یہ بات ہوئی ہو؟
 
دو دو گھنٹے تمام چینلز ذہنی مریضوں کی تقاریر براہ راست سنا کر قو م کو بھی مریض بنارہے ہیں
ان کا بزنس ہے، نہیں دیکھائیں گے تو بھوکے مریں گے۔
ذہنی مریض ہوں یا کوئی اور، میں سمجھتا ہوں کہ چینلز کو سب کچھ دیکھانا چاہیے۔
 
عجیب لیڈرز ہیں یہاں
کراچی میں الطاف بھائی کم تھے کہ ایک اورسیاسی ایکٹر اگیا ہے۔ ابھی تو اس کے ایکٹ کئی دن چلنے ہیں
 
میں نے ابھی جیو کے ہی کسی چینل پر سنا تھا اور نیچے پٹی بھی چل رہی تھی کہ قتل کر دینا۔ عین ممکن ہے کہ ایک سے زیادہ مرتبہ یہ بات ہوئی ہو؟
میرا خیال ہے یہ بات (اپنے ہی ساتھیوں کو قتل کرنے کی ہدایت) آخر میں صرف ایک دفعہ ہوئی۔
 
کسی بھی انقلاب میں انقلاب کے باغیوں کی سزا موت ہوتی ہے۔ قادری صاحب نے بجا فرمایا
ویسے آج جس طرح طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں اپنے کارکنوں اور عوام کو پولیس، حکومت، ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکایا اور قتل و غارت پر اکسایا ۔
اور جس طرح ان کے کارکن پنجاب بھر میں پولیس کو اغوا اور لاقانونیت پھیلا رہے ہیں۔
اس نے لاہور میں کنٹینر لگانے کے تکلیف دہ حکومتی عمل کو جواز فراہم کر دیا۔
 
کہیں پڑھا تھا کہ انقلاب میں یہ عمل ضروری ہے اور انقلاب کے دوران اور اس کے فورا بعد ہوتا ہے

اس کو فرزند خوری کہتے ہیں
 
Top