فاروق سرور خان
محفلین
تقریباً ایک سال پیشتر ایک رکن محفل باذوق نے فرمایا کہ قرآن تناقصات سے بھرپور ہے اور یہ دھاگہ رقم کیا۔ مین نے وعدہ کیا تھا کہ اس کا جواب وقت ملنے پر انشاء اللہ تعالی دوں گا۔ اس کے بعد سے میں اپنے ذاتی کام کاج کے علاوہ ایک نان پروڈکٹو بحث میں الجھا رہا جو اب ایک ایسے مقام پر پہنچ گئی ہے کہ منکرین سنت رسول و قران کیا ہیں - یہ موقف اب سامنے ہے اور میرا موقف بھی اب بہت ہی واضح ہے۔ لہذا اب میں نے طے کیا ہے کہ اس بے کار کی بحث میں حصہ لینے کے بجائے قرآن کی تعلیم پر وقت صرف کرنا بہتر ہے۔
لہذا حسب وعدہ جواب کی ابتداء کررہا ہوں۔ جس میں ایک ایک آیت کرکے جواب دیا جائے گا۔ انشاء اللہ
میں یہ واضح کردوں کہ جناب باذوق کا اپنا مقصد قرآن میں تناقصات کو سامنے لانا نہیں تھا بلکہ یہ بتانا تھا کہ لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو وضاحت کردی تھی کہ وہ اس طرح نہیں سوچتے ہیں بلکہ اس مثال سے ان کا مقصد یہ تھا کہ اگر قرآن میں ایسے اختلافات ہیں جن کو وہ خود تو نہیں مانتے لیکن لوگ کہتے ہیں۔ تو کیا ہم قرآن پڑھنا بند کردیں۔
میں یہ ضروری سمجھتا ہوںکہ ہم ان اختلافات کو دیکھیں کہ ان کی حقیقت کیا ہے؟
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=176111&postcount=75
لہذا حسب وعدہ جواب کی ابتداء کررہا ہوں۔ جس میں ایک ایک آیت کرکے جواب دیا جائے گا۔ انشاء اللہ
میں یہ واضح کردوں کہ جناب باذوق کا اپنا مقصد قرآن میں تناقصات کو سامنے لانا نہیں تھا بلکہ یہ بتانا تھا کہ لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو وضاحت کردی تھی کہ وہ اس طرح نہیں سوچتے ہیں بلکہ اس مثال سے ان کا مقصد یہ تھا کہ اگر قرآن میں ایسے اختلافات ہیں جن کو وہ خود تو نہیں مانتے لیکن لوگ کہتے ہیں۔ تو کیا ہم قرآن پڑھنا بند کردیں۔
میں یہ ضروری سمجھتا ہوںکہ ہم ان اختلافات کو دیکھیں کہ ان کی حقیقت کیا ہے؟
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=176111&postcount=75
پوسٹ نمبر : 2
واہ جناب ، بہت خوب !
یعنی ، اگر کوئی اٹھ کر خود قرآن میں موجود اہانتِ رسول اور قرآنی احکامات کا تناقض بیان کرنے لگ جائے تو کیا عامۃ المسلمین پر یہ حکم صادر کر دیا جائے گا کہ : وہ قرآن سے دور رہیں ؟
چند مثالیں دیکھ لیں ۔ یہ مثالیں عرصہ قبل راقم نے یہاں بھی پیش فرمائی تھیں اور فردِ مقابل ان کو دیکھ کر جو رفو چکر ہوئے ہیں تو اُس فورم پر آج تک ان کا پتا نہیں ، جواب دینا تو دور کی بات۔
قرآنی تناقضات :
1) زمین چھ دن میں تخلیق ہوئی ۔۔۔۔ (سورہ : 7 ، آیت : 54 )۔
زمین آٹھ دن میں تخلیق ہوئی ۔۔۔۔ (سورہ : 41 ، آیات : 9 تا 12 )۔
2) برائی شیطان کی طرف سے ہے ۔۔۔۔ (سورہ : 4 ، آیات : 117 تا 120 )۔
برائی انسان کی اپنی طرف سے ہے ۔۔۔۔ (سورہ : 4 ، آیت : 79 )۔
سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے ۔۔۔۔ (سورہ : 4 ، آیت : 78 )۔
3) یہ کتاب پہلی کتابوں کی تصدیق (confirm) کرتی ہے ۔۔۔۔ (سورہ : 2 ، آیت : 97 )۔
ہم ایک آیت کسی دوسری کی جگہ بدل دیتے ہیں ۔۔۔۔ (سورہ : 16 ، آیت : 101 )۔
4) ۔۔۔ تمام پیغمبروں سے کسی میں کچھ فرق نہیں ۔۔۔۔ (سورہ : 2 ، آیت : 285 )۔
ان (پیغمبروں) میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ۔۔۔۔ (سورہ : 2 ، آیت : 253 )۔
5) زانی مسلمان عورت کی سزا عمر بھر کے لیے گھر میں نظر بندی ۔۔۔۔ (سورہ : 4 ، آیت : 15 )۔
زانی مسلمان عورت کی سزا سو کوڑے ۔۔۔۔ (سورہ : 24 ، آیت : 2 )۔
6) اللہ کے نزدیک ایک روز تمہارے حساب کی رو سے ہزار برس کے برابر ہے ۔۔۔۔ (سورہ : 22 ، آیت : 47 )۔
اور وہ عذاب اس روز نازل ہوگا جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا ۔۔۔۔ (سورہ : 70 ، آیت : 4 )۔
7) اللہ اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے ۔۔۔۔ (سورہ : 4 ، آیت : 48 )۔
وہ بچھڑے کو معبود بنا بیٹھے تو اس سے ہم نے درگزر کیا ۔۔۔۔ (سورہ : 4 ، آیت : 153 )۔
اہانت :
1۔ امہات مومنین کی شخصیت پر حرف :
اے نبی (ص) ! اپنی بیویوں سے کہہ دو اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زیب و زینت کی طلبگار ہو تو آؤ ، میں تمہیں کچھ مال دے دوں اور تمہیں اچھی طرح رخصت کردوں ۔۔۔۔ (سورہ : 33 ، آیت : 28 )۔
گویا امہات المومنین (رضی اللہ عنہا) کا یہ میلان ، اللہ اور اس کے رسول (ص) کی نظروں میں اتنا ناپسندیدہ تھا کہ : اللہ نے نبی کو حکم دیا کہ اگر وہ اپنی ان خواہشات سے باز نہیں آتیں تو ان سب کو طلاق دے کر رخصت کر دو۔
فرمائیے : کیا اس آیت سے امہات مومنین کی شخصیت پر حرف نہیں آتا ؟؟
اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرلو (تو خیر ورنہ) تمہارے دل ٹیڑھے ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ (سورہ : 66 ، آیت : 4 )۔
اللہ تعالیٰ نبی کریم کی دو ازواج مطہرات (رض) کے متعلق فرماتا ہے کہ ان کے دل ٹیڑھے ہو گئے ۔۔۔ فرمائیے : کیا اس آیت سے امہات مومنین کی شخصیت پر حرف نہیں آتا ؟؟
2۔ صحابہ کرام کی شخصیت پر حرف :
اور یہ لوگ جب کوئی تجارت یا تماشہ دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چلے جاتے ہیں اور آپ (ص) کو کھڑا چھوڑ جاتے ہیں ۔۔۔۔ (سورہ : 62 ، آیت : 11 )۔
اللہ تعالیٰ کبار صحابہ (رض) کے متعلق فرما رہے ہیں کہ خطبہ جمعہ کے وقت ، تجارت کا مال یا کوئی تماشا دیکھ کر نبی کریم (ص) کو اکیلا کھڑا چھوڑ جاتے تھے ۔
کیا اس آیت سے صحابہ کرام کی سیرت داغدار نہیں ہوتی ؟ اور صحابہ کرام کی شخصیت پر حرف نہیں آتا ؟؟
اور مومنوں کی ایک جماعت (جہاد سے) نفرت کرتی تھی ، یہ لوگ فتح کے ظاہر ہونے کے بعد آپ (ص) سے جھگڑنے لگے گویا وہ موت کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں اور اسے دیکھ رہے ہیں ۔۔۔۔ (سورہ : 8 ، آیات : 5 تا 6 )۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کی ایک جماعت جہاد سے نفرت کرتی تھی ۔۔۔ کیا اس آیت سے صحابہ کرام کی شخصیت پر حرف نہیں آتا ؟؟
3۔ نبی سید کائنات (ص) کی شخصیت پر حرف :
رسول نے تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا جب اس کے پاس ایک نابینا آیا ۔۔۔۔ ( سورة عبس : 80 ، آیات : 1 تا 2 )۔
یہ آیت ایک اخلاقی عیب کی طرف اشارہ کر رہی ہے جس سے آپ (ص) کی شخصیت پر حرف آتا ہے اور آپ (ص) کی سیرت داغدار ہوتی ہے۔
ہم نے آپ کو فتح مبین دے دی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کردے ۔۔۔۔ ( سورة الفتح : 48 ، آیات : 1 تا 2 )۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ (ص) سے کچھ نہ کچھ گناہ بھی سرزد ہوئے ہیں لہذا یہ آیت بھی آپ (ص) کی شخصیت پر حرف ہے ۔
محبی فاروق صاحب ، اگر آپ درج بالا آیات کی کوئی معقول تاویل ہم سے بیان بھی کر دیتے ہیں تو میرا سوال یہ ہے کہ :
آخر آپ ایسا ہی حق اُن محدثین کو دینے سے کیوں کترا رہے ہیں جو ان آپس میں متعارض احادیث کے حقیقی معانی آپ کو بتلانا چاہتے ہیں؟
کیا ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب نہیں کہ آپ صرف الزام لگانا جانتے ہیں اور مشکلہ احادیث پر محدثین کی تاویلات و تشریحات سننے کے لیے آپ کے پاس وقت نہیں؟
جس قسم کی علمی بحث اور جس قسم کا مطالعہ آپ یہاں شئر کر رہے ہیں اور جس کی بنیاد پر محترم اجمل صاحب بھی آپ کی “فصاحت ، بلاغت ، سحر بیانی وغیرہ وغیرہ“ کے قائل ہونے کا اعتراف کرتے ہیں ۔۔۔ اس کی بنیاد کو دیکھتے ہوئے میں نہیں سمجھتا کہ آپ کے پاس وقت نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ سمجھتا ہوں کہ آپ صرف ایک خاص نظریہ یا خاص مکتبِ فکر کی ہی تحاریر سے مستفید ہونے کو حق مانتے ہوں۔
پھر اور کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ جو آپ تحقیق کرنے کی بہ نسبت دوسروں (مستشرقین اور منکرینِ حدیث) کے لگائے گئے الزامات کے دہرانے ہی کو دین کی خدمت سمجھ بیٹھے ہیں ؟؟