فیصل عظیم فیصل
محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
مجھے تو صرف وارث بھائی آتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ باقی تو اب تک سب کی طرف سے ناں ہی ہو رہی ہے۔ دکھ کی بات نہیں ہے کیونکہ ہر بندہ اپنی اپنی کشتیاں کھیتا ہے لہذا اپنی ذات کے لیئے اللہ تعالی کے بعد سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا وہی ہوتا ہے۔ ویسے بھی آن لائن معاملات میں اکثر اوقات شاید اپنی ذات حقیقی کو مخفی رکھنا ہی پسند کرتے ہوں یا شاید دیگر خوف سے متعلقہ معاملات جیسے پتہ نہیں، کیا کہے گا، کیوں کروں، میری مرضی وغیرہ کا اثر ہو۔ البتہ ایک پر خلوص کوشش ہےکہ ایک شہر اور اس کے قرب و جوار والے مل بیٹھیں اور دو گھنٹے ہی سہی ایک آن لائن فیمیلی آف لائن فیمیلی میں تبدیل ہو جائے۔
باقی اندازہ ہو رہا ہے کہ ایسا ہونا عملی طور پر تھوڑا مشکل ضرور ہو سکتا ہے ناممکن ہرگز نہیں ۔ میرے علاوہ اب تک کے تمام ووٹ آنے کی مخالفت میں ہیں ۔ لیکن ہم بھی پیوستہ ہیں شجر سے امید بہار ہے۔