اہل محفل کا تعارف

شمشاد

لائبریرین
شعبان نظامی صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

فی الحال تو آپ اپنے متعلق بتائیں۔

تعارف کے زمرے میں آپ کو تقریباً تمام اراکین کا تعارف مل جائے گا۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم اور اردو محفل میں خوش آمدید
میرا نام جیسے کہ آپ کو نظر آ رہا ہے ۔
ناعمہ عزیز
محفل کی چہیتی اورممتاز ادببہ (بقول انیس الرحمن لالہ ) ، ابن سعید سعود لالہ کی دلاری ، شمشاد چاچو کی زبردستی کی بھتیجی اورباقی سب بھائیوں کی جیب خالی کرانے والی بلا اور سر کھانے والی پیاری سی گڑیا:p
میرے بغیر محفل سونی ہے اور محفل کے بنا میں ادھوری ہوں ۔
اور میں آپ کو محفل میں زیادہ تر متفرقات میں اور جہاں نثر میں ہی دکھائی دوں گی ۔ ہاں البتہ شاعری والے زمرے میں بھی جاتی ہوں کبھی جب مجھے شاعری کی آمد ہو یا کبھی کسی لالہ کی شاعری پلے پڑ جائے تو تبصرہ کر دیتی ہوں ۔
میرا خیال ہے کہ میں نے اپنا کافی مفصل تعارف دے دیا آپ کو ۔ اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
 
آخری تدوین:
السلام علیکم اور اردو محفل میں خوش آمدید
میرا نام جیسے کہ آپ کو نظر آ رہا ہے ۔
ناعمہ عزیز
تعلیم : انگلش فائنل ائیر کی سٹوڈنٹ ہوں ۔
محفل کی چہیتی اورممتاز ادببہ (بقول انیس الرحمن لالہ ) ، ابن سعید سعود لالہ کی دلاری ، شمشاد چاچو کی زبردستی کی بھتیجی فاتح لالہ کی زبردستی کی لاڈلی بہن اورباقی سب بھائیوں کی جیب خالی کرانے والی بلا اور سر کھانے والی پیاری سی گڑیا:p
میرے بغیر محفل سونی ہے اور محفل کے بنا میں ادھوری ہوں ۔
اور میں آپ کو محفل میں زیادہ تر متفرقات میں اور جہاں نثر میں ہی دکھائی دوں گی ۔ ہاں البتہ شاعری والے زمرے میں بھی جاتی ہوں کبھی جب مجھے شاعری کی آمد ہو یا کبھی کسی لالہ کی شاعری پلے پڑ جائے تو تبصرہ کر دیتی ہوں ۔
میرا خیال ہے کہ میں نے اپنا کافی مفصل تعارف دے دیا آپ کو ۔ اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
بہت شکریہ ناعمہ سسٹر!
سوائے آپ کے کسی نے تعارف نہیں کرایا بلکہ سبھی آپس میں ہی مصروف ۔۔۔ ہو گئے۔
 
شعبان نظامی صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

فی الحال تو آپ اپنے متعلق بتائیں۔

تعارف کے زمرے میں آپ کو تقریباً تمام اراکین کا تعارف مل جائے گا۔
یہاں بھی آپ کا بہت بہت شکریہ

چلیں یہاں مزاج شناسی بھی ہو جائے گی اور۔۔۔۔۔۔۔
آپ سے تو تھوڑا بہت تعارف ہے مگر باقی سبھی احباب میرے لیے نئے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم شعبان نظامی بھائی محفل اردو پر دلی خوش آمدید
نام " نایاب حسین " پیشہ مزدوری سکنہ ڈسکہ پاکستان
حال مقیم سعودی عرب عرصہ 22 سال سے ۔
محفل اردو کے چمن پراکثر مجھے " گلاں دا گالڑ " بنے گھاس کھودتے
اور اس مشقت کی مزدوری بصورت " علم و شعور " حاصل پاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ان پڑھ بدھو ہوں ۔ اور ہر دھاگے میں اپنی ٹانگ الجھا لینا عادت ہے ۔
مزید " راہ پیا جانے تے واہ پیا جانے "
کچھ دور ہمارے ساتھ چلیں سب اپنی کہانی کہہ دیں گے ۔
مناسب سمجھیں تو کچھ اپنے بارے میں آگہی دیں ۔
 
یعنی آپ ہم سے زیادہ دور نہیں رہتے۔ڈسکہ اور لاہور!
شاید پنجابی میں گلہری کو کہا جاتا ہے!

میں نےبچپن میں ساندہ (لاہور) میں گزارا پھر کچھ عرصہ گائوں واپس آ گیا۔ لیکن چند سال بعد دوبارہ لاہور آ گیا اور تب سے اب تک یہیں ہوں۔
مزاج شناس تو آپ ہیں ہی لہذا سب چلتا رہے گا۔
یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم

ارے یہ فلمی ہمدم نہیں بلکہ ہمارے محفلین ہیں۔

بہت شکریہ برادرم نایاب حسین
آپ کا نام بہت پسند آیا۔
 
نایاب

لائبریرین
لاہور میں تو جوانی کی صبح اور زندگی کی دوپہر گزری ہے
وڈا ساندہ چھوٹا ساندہ اک عرصہ یہاں کی گلیاں چھانی ہیں ۔
ڈسکہ تو دلبر کا علاقہ ہے اور اب وہیں ڈیرے ڈال لیئے ہیں ۔
بہت شکریہ نام پسند آیا ۔
آج کل بھی ساندے میں ہی ہوتے ہیں کیا ؟
لگتا ہے آج محترم عاطف بٹ بھائی محفل افروز نہیں ہوئے ۔
خوب گفتگو رہے گی آپ اور بٹ بھائی کی
 
عسکری

معطل
میں ہوں عسکری
پیشہ کوئی خآص نہیں کام جو دے دیتے ہین کر لیتا ہوں
سکن کا کوئی بھروسہ نہیں کبھی ہوا کبھی سمندر کبھی خشکی کسی بھی ملک میں
میں یہاں پر مختلف کاموں کی وجہ سے جانا جاتا ہوں
ہمارا ایک کوچہ ہے جسے کوچہ ملنگاں کہتے ہیں اور میں وہاں کا سربراہ ہوں
میرے القاب ملنگ فوجی چرسولا ہفیمی بابا شرابیا اور بہت ہیں ۔ نشے سے ہمیں سخت نفرت ہے
:roll: بس کافی ہے ؟
 
Top