ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

یہ آپ کو کہاں سے ملے؟ یعنی کیا یہ اسی فونٹ کے لیے بنائے گیے ہیں یا کسی نے الگ سے بنائے ہیں؟ اگر صرف تصویری شکل میں ہیں تو پھر ٹریسنگ کرنی پڑے گی۔

یہ جمیل نوری نستعلیق اور دیگر فانٹس میں پہلے سے موجود ہیں

لیکن اس میں ایرانی طرز نستعلیق تو نہیں ہے۔ جب کہ یہ القابات تو ایرانی طرز پر لکھے ہوئے ہیں۔


یہ جمیل نوری نستعلیق میں ہیں
سب نے تکا مارا ہے. اب پوچھا ہے تو بتائے دیتا ہوں. یہ دیوان سافٹویئر کمپنی کے نستعلیق "دیوان فارسی" سے اٹھائے گئے ہیں. ان کا انتخاب میں نے اس لیے کیا کہ یہ ایرانی طرز کے ہیں، ایران نستعلیق میں چل جائیں گے. :)
 
سب نے تکا مارا ہے. اب پوچھا ہے تو بتائے دیتا ہوں. یہ دیوان سافٹویئر کمپنی کے نستعلیق "دیوان فارسی" سے اٹھائے گئے ہیں. ان کا انتخاب میں نے اس لیے کیا کہ یہ ایرانی طرز کے ہیں، ایران نستعلیق میں چل جائیں گے. :)
کیا دیوان فارسی والے اس کام کی اجازت دیتے ہیں؟
 

آصف اثر

معطل
سب نے تکا مارا ہے. اب پوچھا ہے تو بتائے دیتا ہوں. یہ دیوان سافٹویئر کمپنی کے نستعلیق "دیوان فارسی" سے اٹھائے گئے ہیں. ان کا انتخاب میں نے اس لیے کیا کہ یہ ایرانی طرز کے ہیں، ایران نستعلیق میں چل جائیں گے. :)
کیا دیوان فارسی نستعلیق جاری کردیاگیاہے؟
 
کیا دیوان فارسی والے اس کام کی اجازت دیتے ہیں؟

کیا دیوان فارسی نستعلیق جاری کردیاگیاہے؟
نہیں. فونٹ کام نہیں کر رہا. صرف اشکال کام میں آ سکتی ہیں.
کچھ تبدیلی کردیں گے ان سمبلز میں.
 

آصف اثر

معطل
بجائے دعا کرنے کہ آپکو مذاق سوجھ رہا ہے
میری غمناک کیفیت سے اندازہ ہوسکتاہے۔ بعد میں خیال گزرا کنایتاً خطا کی نشاندہی ہونی چاہیے۔
میں ابوحمدان کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے جِگر گوشے کو شفاءِ عاجلہ، کاملہ اور دائمہ نصیب فرمائے۔
 
آخری تدوین:

ابوحمدان

محفلین
الحمدللہ! حمدان کی صحت اب کافی بہتر ہے۔ تمام احباب کی دعاؤں کا شکریہ۔
رہی ایران نستعلیق میں کام کرنے کی بات۔ اُس پر انشاءاللہ پیر کے دن سے دوبارہ کام شروع ہوجائے گا۔ چونکہ میں نے پہلے ہی آپ احباب سے گزارش بھی کی تھی کہ میں فونٹ سازی میں ابھی نیا ہوں اور نستعلیق میں تو میں پہلی مرتبہ کام کر رہا ہوں اس لئے کام کی رفتار برق رفتار نہیں ہوگی معذرت کے ساتھ۔
 

سروش

محفلین
بہت خوشی ہوئی کہ حمدان کی طبیعت اللہ کے کرم سے بہتر ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ حمدان کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ آمین ۔
دوسری خوشی ابوحمدان بھائی کی آمد سے ہوئی کہ رکا ہوا کام دوبارہ شروع ہوگا ۔
ابوحمدان بھائی سے ایک گزارش ہے کہ علوی نستعلیق میں جو ؁ ہے اس کے ساتھ ؁ء لکھا ہوا ہے مطلب ہجری کے ساتھ اس کو استعمال نہیں کرسکتے ۔ اگر اسکو علوی میں صحیح کردیں یعنی صرف ؁ کردیں ۔ میں نے بہت کوشش کی فونٹ کریٹر پر ہو تو جاتا ہے مگر ٹی ٹی ایف نہیں بن پاتی مجھ سے ۔ کیونکہ علوی اور خوشخطی فونٹ میں یہ ؁ بالکل صحیح کام کرتے ہیں اور اعداد ؁ کے اوپر برابر آتے ہیں بانسبت جمیل نوری اور علی نستعلیق ہے ۔
 

ابوحمدان

محفلین
علوی نستعلیق میں جو ؁ ہے اس کے ساتھ ؁ء لکھا ہوا ہے مطلب ہجری کے ساتھ اس کو استعمال نہیں کرسکتے ۔ اگر اسکو علوی میں صحیح کردیں یعنی صرف ؁ کردیں ۔ میں نے بہت کوشش کی فونٹ کریٹر پر ہو تو جاتا ہے مگر ٹی ٹی ایف نہیں بن پاتی مجھ سے ۔ کیونکہ علوی اور خوشخطی فونٹ میں یہ ؁ بالکل صحیح کام کرتے ہیں اور اعداد ؁ کے اوپر برابر آتے ہیں بانسبت جمیل نوری اور علی نستعلیق ہے ۔
علوی نستعلیق کی کوئی لنک فراہم کیجئے۔
 

ابوحمدان

محفلین
میں نے جو علوی نستعلیق ڈاؤنلوڈکیا ہے اُس میں تو ؁ کے ساتھ ء نہیں ہے۔ بغیر ء کے ہے۔
alvi_zpsziwogvii.png
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
Screenshot_10.jpg

عارف کریم صحیح فرما رہے ہیں ، میرے پاس علوی نستعلیق اور لاہوری نستعلیق دونوں تھے ۔ علوی میں یہ مسئلہ تھا ، لاہوری میں نہیں ہے۔ اور خوشخطی فونٹ میں بھی نہیں ہے ۔
لیکن مہر ، جمیل اور دوسرے فونٹس میں یہ مسئلہ اوپر دیکھا جاسکتا ہے ۔ اسکا کچھ کریں ۔
 
Top