ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

فاتح

لائبریرین
کیا آپ نے واقعی ان کے رقم کے مطالبے کو احمقانہ قرار دیا تھا؟
نہیں ہم نے تو نہیں کہا تھا مگر انھوں نے محفل کے اسی دھاگے کا حوالہ دیا ہے جس سے لگتا ہے کہ بذریعۂ گوگل وہ یہاں تشریف لائے تھے۔
احمقانہ تو ہم محب علوی کی ٹرانسلٹریشن والی بات کو بھی نہیں کہتے حالانکہ حسین زاہدی اور محب دونوں کی باتیں ایک سی دانشمندانہ ہیں۔ ہاہاہاہاہا
 
السلام علیکم دوستو
آپ حضرات کی دکسشن دیکھی
لگتا ہے کہ فاتح بھائی کو ایران نستعلیق کا فونٹ کچھ زیادہ ہی پسند ایا ہوا ہے
اگر اسکا ریورس سورس بن بھی جائے تو کون ہے جو اسکی اردو پروگرامنگ کریگا؟
 
اردو پروگرامنگ کے لیے اردو پروگرامرز سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ :laughing:
مثلاً فی الوقت ہمارے ننھے سے دماغ میں جو نام آ رہے ہیں وہ ان برادران کے ہیں: نبیل، ابن سعید، ہیکرز پی کے، صابر، وغیرہ وغیرہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں عبدالمجید کی مراد فونٹ کی ڈیویلپمنٹ سے ہے۔ یہ کم از کم میری فیلڈ تو نہیں ہے بلکہ عبدالمجید ،عارف کریم اور شاکرالقادری صاحب کا میدان ہے۔
عبدالمجید ، ایران نستعلیق کا سٹائل ظاہر ہے پسند ہی آئے گا۔ :) تمہی بتاؤ کہ اس میں اردو کے حروف شامل کرنے کے لیے کتنی کوشش درکار ہوگی؟
 
باقی تمام حروف کی کشتیاں تو موجود ہی ہیں یعنی موجودہ اشکال کو استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً ت اور ط کی اشکال کو ٹ اور ڈ کے لیے، وغیرہ
نئی شکلیں صرف ے اور ھ کی بنانی پڑیں گی اور ان دونوں کی بھی ایک ایک شکل تو موجود ہی ہے۔
اصل مسئلہ وولٹ پروگرامنگ کا ہے لیکن اگر ریورس انجینرنگ ہو جاتی ہے تب صرف اضافی اردو اشکال کی پروگرامنگ لکھنی پڑے گی جو کہ ریورس کیے ہوئے وولٹ کوڈ کو دیکھ کر کرنا شاید بہت مشکل نہ ہو (یہ محض ہمارا اندازہ ہے)۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
دراصل ریورس انجنیرنگ بھی اکثر خودکار انداز میں ہوتی ہے جس کے ذریعے وولٹ سورس تو جنریٹ ہو جاتا ہے لیکن یہ قریباً ناقابل استعمال ہوتا ہے کیونکہ اس میں گلفس اور ترسیمہ جات کے نام قابل شناخت نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ محنت کے ساتھ اسے قابل استعمال بنانا ممکن بھی ہے۔ :)
 
جہاں تک میرا اندازہ ہے فونٹ میں اردو کے حروف بہترے طریقے سے شاکر القادری بھائی ہی شامل کر سکتے ہیں، رہی بات اسکی کہ کیا فونٹ کا سورس قابل استعمال ہوگا؟ تو میرے خیال میں اگر اسکا وولٹ بناتے وقت سورس پر تھوڑی محنت کی جائے تو پھر بنایا گیا وولٹ قابل استعمال ہی ہوگا، میں پہلی ہی فرصت میں فونٹ کو دیکھتا ہوں. ان شاءاللہ.
 
زبردست عبد المجید بھائی! یہ ایک اور کمال ہو گا آپ کا۔۔۔
 
جہاں تک میرا اندازہ ہے فونٹ میں اردو کے حروف بہترے طریقے سے شاکر القادری بھائی ہی شامل کر سکتے ہیں، رہی بات اسکی کہ کیا فونٹ کا سورس قابل استعمال ہوگا؟ تو میرے خیال میں اگر اسکا وولٹ بناتے وقت سورس پر تھوڑی محنت کی جائے تو پھر بنایا گیا وولٹ قابل استعمال ہی ہوگا، میں پہلی ہی فرصت میں فونٹ کو دیکھتا ہوں. ان شاءاللہ.
ویسے ایران نستعلیق کے دو ورژن ہیں، لہٰذا تازہ نسخے پر ہی زور آزمائی کیجیے گا۔۔۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
جہاں تک میرا اندازہ ہے فونٹ میں اردو کے حروف بہترے طریقے سے شاکر القادری بھائی ہی شامل کر سکتے ہیں، رہی بات اسکی کہ کیا فونٹ کا سورس قابل استعمال ہوگا؟ تو میرے خیال میں اگر اسکا وولٹ بناتے وقت سورس پر تھوڑی محنت کی جائے تو پھر بنایا گیا وولٹ قابل استعمال ہی ہوگا، میں پہلی ہی فرصت میں فونٹ کو دیکھتا ہوں. ان شاءاللہ.
عبدالمجید یار تھوڑا اسکام پر وقت نکال لو پلیز! قریباً تین سال گزر گئے ہیں اب :)
 
arifkarim

معطل
ورڈ میں تطویل کیسے ممکن ہے؟؟؟
ایسے:
b922.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top