فراز ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتے۔۔۔اے عشق جنوں پیشہ

یہ فراز ہی کی غزل ہے اور ان کی آخری کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" میں شامل ہے اور اس کا پکا ثبوت یہ ہے کہ محب علوی جیسے محررِ کامل نے اسے یہاں محفل میں ارسال کیا تھا۔ :)
بلکہ بعد ازاں یہی غزل سارہ خان نے بھی یہاں ارسال کی

محرر کامل کی تشریح کریں گے آپ ؟ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں​
کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے​

شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا​
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے​

کیسے ہی تلاطم ہوں مگر قلزمِ جاں میں​
کچھ یاد جزیرے ہیں کہ اوجھل نہیں ہوتے​

عشاق کے مانند کئی اہل ہوس بھی​
پاگل تو نظر آتے ہیں پاگل نہیں ہوتے​

واہ! بہت خوب انتخاب ہے۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتے
جو آج تو ہوتے ہیں مگر کل نہیں ہوتے

اندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیں
مینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے

کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں
کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے

شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے

کیسے ہی تلاطم ہوں مگر قلزمِ جاں میں
کچھ یاد جزیرے ہیں کہ اوجھل نہیں ہوتے

عشاق کے مانند کئی اہل ہوس بھی
پاگل تو نظر آتے ہیں پاگل نہیں ہوتے

سب خواہشیں پوری ہوں فراز ایسا نہیں ہے
جیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
(احمد فراز)
 

مہ جبین

محفلین
کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں
کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے

شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے

واہ کیا بات ہے
آج تو غ۔ن۔غ کافی دن بعد موڈ میں نظر آرہی ہیں ماشاءاللہ
خوش رہو غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین
کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں
کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے

شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے

واہ کیا بات ہے
آج تو غ۔ن۔غ کافی دن بعد موڈ میں نظر آرہی ہیں ماشاءاللہ
خوش رہو غزل

بہت بہت شکریہ پیاری آپی جانی مہ جبین
آپ کو میری پسند اچھی لگی میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہے یہ احساس
بہت سارا پیار اور دعائیں آپ کے لیے:) :rose:
 

بھلکڑ

لائبریرین
-------------------------
شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے
-------------------------
کیا کہوں کچھ بھی تو نہیں ہے کہنے کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 

غ۔ن۔غ

محفلین
-------------------------
شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے
-------------------------
کیا کہوں کچھ بھی تو نہیں ہے کہنے کو---------۔؟

جی جناب بھلکڑ بھائی کچھ تخلیقات ایسی جادوئی قوت رکھتی ہیں ،ایسی شاندار ہوتی ہیں کہ قوتِ گویائی سلب کر لیتی ہیں
واقعی مبہوت ہو کر رہ جاتا ہے انسان
لیکن آپ نے کچھ نہ کہہ کر بھی کہہ دیا اور یہی تو اس کلام اور اس انتخاب کی داد ہے :)
 

باباجی

محفلین
بلاشبہ ایک تلخ حقیقت ------ایک المیہ جس میں بھیڑیا محفوظ رہتا ہے

عشاق کے مانند کئی اہل ہوس بھی
پاگل تو نظر آتے ہیں پاگل نہیں ہوتے
 
شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے
گویا اس مصرع کی ترجمانی کر دی
جو قطرہ دامن پہ نہیں گرتا وہ قطرہ دل پہ گرتا ہے
بہت خوب غزل
شاد و آباد رہیں
 
Top