ایشیا کپ ۲۰۱۲

شمشاد

لائبریرین
ماننا چاہیے کہ ہندوستان کی ٹیم اچھا کھیلی اور کہیں بھی دباؤ میں نہیں آئی، اس لیے جیت گئی۔
 

فہیم

لائبریرین
ویرات کوہلی فل فارم میں ہے آج کل۔
مجھے انڈیا کی ٹیم میں ویرات کوہلی اور سریش رائنا بہت آتنگ بلے باز لگتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو ہندوستان کو سپورٹ کرنے والوں کو۔۔۔ میچ واقعی مزے کا تھا، میں نے تو رات تین بجے اٹھ کر دیکھا!! خیال رہے کہ میں کیلی فورنیا میں ہوں۔
 
مبارک ہو ہندوستان کو سپورٹ کرنے والوں کو۔۔۔ میچ واقعی مزے کا تھا، میں نے تو رات تین بجے اٹھ کر دیکھا!! خیال رہے کہ میں کیلی فورنیا میں ہوں۔

ہم نے بھی چھ بجے سے میچ دیکھنا شروع کیا اور لگتا تھا میچ پکا پاکستان کا ہے پر بھارتی آغاز سے اندازہ ہونا شروع ہو گیا تھا کہ میچ پکا انڈیا نے ہی جیتنا ہے۔

سٹے بازوں کی پیشگی اطلاع کے مطابق یہ میچ پاکستان نے ہارنا تھا اور فائنل جیتنا ہے۔

اب دیکھتے ہیں ، یہ سچ ثابت ہوتا ہے کہ نہیں ویسے ماضی قریب میں جس طرح جواء مافی نے کرکٹ پر اپنی گرفت مضبوط کی ہے ، ہر میچ کا نتیجہ مشکوک لگتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ایشیا کپ کا چھٹا ایک روزہ بین الاقوامی میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

اس وقت سری لنکا کی ٹیم نے 9 اوور کے اختتام پر 32 اسکور حاصل کیے ہیں اور ان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو خاصا دبا کر رکھا ہوا ہے۔

آج کا میچ اس لیے بھی اہم ہے کہ بنگلہ دیش کے جیتنے پر ہندوستان فائنل سے باہر ہو جائے گا۔
 
Top