'ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'

سید عاطف علی

لائبریرین
میں تو کوئی پندرہ سال سے استعمال کرتا آرہا ہوں ۔ پہلے پیمنٹ پلیٹفارم مثلاََ یوٹیلیٹی بلز وغیرہ کی انٹیگریشن کچھ کم تھی ۔
اب تو تقریبا ہر چیز عام ہے۔ حتی کہ موبائل کمپنیز کے مائکرو فائنانس سسٹمز بھی کثرت سے روز مرہ فنڈس ٹرانسفر میں استعمال ہو رہے ہیں ۔
اور اب تمام بینکوں کی موبائل فون ایپس بھی دستیاب ہیں ۔ حتی کہ گورنمنٹ کا نیشنل بینک بھی ۔ اور ان ایپس سے اکثر کام ہو جاتے ہیں ۔ سوائے فزیکل چیک ، ڈرافٹ پے آرڈر وغیرہ کے۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہ ملک برانچ لیس بینکنگ کے لئیے نہیں بنا کیونکہ ہمارےقومی مانئڈ سیٹ فراڈ فورجری کے لئیے بنے ہیں۔۔۔۔۔افسوس صد افسوس ۔۔۔ہم نے تو صبر کرلیا لیکن بیچارے وہ لوگ جنکی جمع پونجی ان فراڈ یوں کے چکر میں چلی جاتیں ہیں وہ کون سا دروازہ کھٹکھٹائیں۔۔۔
سائبر کرائم ونگ میں چور بیٹھیں ہیں ۔۔۔پرائم منسٹر پورٹل پر بھی شکایت کی پر ڈھاک کے وہی تین پات ۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں مشرق وسطی میں ایک بڑی ای شاپنگ کمپنی سوق ڈاٹ کام کئی سال سے بہت معروف تھی ۔(com۔souq)۔
اب اسے بھی ایمیزن نے خرید لیا ۔
 
سیما علی

لائبریرین
اور اب تمام بینکوں کی موبائل فون ایپس بھی دستیاب ہیں ۔ حتی کہ گورنمنٹ کا نیشنل بینک بھی ۔ اور ان ایپس سے اکثر کام ہو جاتے ہیں ۔ سوائے فزیکل چیک ، ڈرافٹ پے آرڈر وغیرہ کے۔
سب کچھ پر جب تک راوی چین لکھے اللّہ نہ کرے کسی کے ساتھ فراڈ ہو بھیا اس ملک میں فراڈ یوں کی بہتات ہے !!!!!!!!اے ٹی ایم کی کلوننگ کریڈٹ کارڈز کی کلوننگ کیا کیا حد تو یہ ہے کہ فنگر پرنٹس کی نقل :crying3:
 
جاسم محمد

محفلین
بھیا چوری اور فراڈ کا یہ عالم ہے ہمارا کریڈٹ کارڈ دراز پر استعمال ہوگیا اور آج تک ہم بھگت رہے ہیں 13۔1۔2020 کو ہوا آج تک کوئی ریکوری نہیں رپورٹ اُسی دن کیا نہ صرف کہ کریڈٹ کارڈ ہوا اکاؤنٹ سے پیسے آن لائین ٹرانسفر ہوئے اب تک صرف 49000 ریکور ہوئے بینکنگ محتسب کے پاس کیس ہے آخری ہیرنگ 9۔3۔2021 کو تھی بینک نے پندرہ دن کا وقت مانگا تھا کوئی نتیجہ نہیں !!!!!!!!!
انتہائی افسوس ناک۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ ملک برانچ لیس بینکنگ کے لئیے نہیں بنا کیونکہ ہمارےقومی مانئڈ سیٹ فراڈ فورجری کے لئیے بنے ہیں۔۔۔۔۔افسوس صد افسوس ۔۔۔ہم نے تو صبر کرلیا لیکن بیچارے وہ لوگ جنکی جمع پونجی ان فراڈ یوں کے چکر میں چلی جاتیں ہیں وہ کون سا دروازہ کھٹکھٹائیں۔۔۔
سائبر کرائم ونگ میں چور بیٹھیں ہیں ۔۔۔پرائم منسٹر پورٹل پر بھی شکایت کی پر ڈھاک کے وہی تین پات ۔۔۔۔۔
ای بینکنگ کی وجہ سے رقم منتقل کرنے میں جتنی آسانی ہوئی ہے اس سے فراڈز میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے۔

عام طور پر آئی ٹی سے ناواقف لوگ فراڈز کا شکار ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یعنی احتیاط برتنی بہت ضروری ہے۔ اس میں سب سے پہلے two factor authentication کو اینیبل کرنا، اور اپنا پن اور 2fa ٹوکن نمبر کسی کو بھی نہ بتانا شامل ہے۔ جہاں تک کریڈٹ کارڈ کا تعلق ہے تو اس کا استعمال ڈیبٹ کارڈ کی نسبت زیادہ محفوظ ہے کیونکہ اس میں فراڈ والی رقم واپس ملنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
 
پر ہم اپنے تمام
حفظ ما تقدم کے باوجود لٹ گئے خود 38 سال اُس بینک کا حصہ رہے ہمارے آن لائن بینکنگ سسٹم میں بڑی خرابیاں دوسرے جو لوگ ہینڈ شیک میں اداروں سے فارغ ہوے وہ
Fraudster کے ساتھ ہاتھ ملا چکے ہیں دوسرے قومی مزاج دوسرے کا پیسہ جعلسازی سے آپ کی جیب میں کیسے آئے
 
جاسم محمد

محفلین
یہ ملک برانچ لیس بینکنگ کے لئیے نہیں بنا کیونکہ ہمارےقومی مانئڈ سیٹ فراڈ فورجری کے لئیے بنے ہیں
ایسا ہی چکر لگتا ہے۔ حال ہی میں حکومت نے اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر کروانے کی بات کی تو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پہلا رد عمل تھا کہ اگر مشین ہی چوری ہو گئی تو پھر؟ :)
 
سید ذیشان

محفلین
کیا اس جن کو بوتل میں کرنا اتنا مشکل ہے ۔۔۔۔ سب سے بڑے چیلنجز کیا ہیں آخر اس میں ۔

اس کا تعلق منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فائننسنگ پر قابو پانے سے ہے۔ اگر حکومت اور فوج چاہے تو اس پر قابو پانا مشکل نہیں ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ ایسا چاہتے ہیں؟

اس خبر میں کچھ تفصیل موجود ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سب کچھ پر جب تک راوی چین لکھے اللّہ نہ کرے کسی کے ساتھ فراڈ ہو بھیا اس ملک میں فراڈ یوں کی بہتات ہے !!!!!!!!اے ٹی ایم کی کلوننگ کریڈٹ کارڈز کی کلوننگ کیا کیا حد تو یہ ہے کہ فنگر پرنٹس کی نقل :crying3:
بھٹو نے ۱۹۷۷ کا الیکشن چوری کیا تھا۔ بس تب سے فورجری، چوری چکاری قومی مزاج بن گیا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ای بینکنگ کی وجہ سے رقم منتقل کرنے میں جتنی آسانی ہوئی ہے اس سے فراڈز میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے۔
کبھی کبھی دل چاہتا ہے وہی primitive type بینکنگ واپس آجائے کیونکہ کسٹمرز کو نہ عدالتوں سے انصاف ملتا ہے نہ بینکوں سے لاکھوں کی تعداد میں Petitions فائل ہوئی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں !!!!!!!!
 
پاکستان میں عام عوام کیلئے کوئی انصاف نہیں ہے۔ وہاں انصاف صرف خواص کیلئے مختص ہے۔ الحمدللّٰہ
 
سید ذیشان

محفلین
پاکستان میں عام عوام کیلئے کوئی انصاف نہیں ہے۔ وہاں انصاف صرف خواص کیلئے مختص ہے۔ الحمدللّٰہ
اسی طرح عمران خان پر تھوڑا سا جرمانہ لگا کر بنی گالا اسٹیٹ کو ریگولرائز کیا گیا۔ یہ تو حال ہے تحریک انصاف کا جو کہ انصاف عام کرنے نکلے تھے۔ باقیوں سے ہم کیا توقع کر سکتے ہیں؟
 
سیما علی

لائبریرین
پاکستان منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی فنڈنگ کا گڑھ ہے۔ جب تک اس پر قابو نہیں پا لیا جاتا پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر نہیں آ سکتا۔
رضا ہمارے بیٹے نے UBS Group AG is a Swiss multinational investment bank and financial services company founded and based in Switzerland
اس بینک کے ساتھ کام کیا ہے ۔۔۔سچ ایسے راز ہیں جو ہم دونوں ایک بینکر ہونے کے ناطے کھول نہں سکتے پر انکے رکھے پیسے قعطناً انکے کام نہیں آنے والے ان شاء اللّہ
 
Top