میں نے ایک دو دفعہ دراز کا استعمال کیا ہے لیکن مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں آیا۔
خوش قسمت ہیں آپ۔ ہم نے ۸ اپریل کو ایک مقامی آن لائن اسٹور سے جوسر منگوایا ۔ چند دن میں گھر آجانا چاہیے تھا مگر جب ایک ہفتے تک کچھ پتا نہیں چلا تو سائٹ پر موجود ٹریکنگ سسٹم میں چیک کیا۔ تو پتا چلا کہ اسٹور کے پاس اسٹاک ختم ہو گیا تھا اس لئے اب جوسر چین سے آرہا ہے۔ یعنی اس میں ایک ماہ کا وقت لگے گا۔ ہمیں غصہ تو کافی آیا لیکن چیز اچھی تھی اسلئے پی گئے۔
۳ مئی کو ڈلیوری کمپنی کی طرف سے پیغام ملا کہ جوسر ناروے کی حدود میں داخل ہو گیا ہے اور ۵ مئی تک ڈلیور ہو جائے گا۔ ۵ مئی کو صبح ۹ بجے پیغام ملا کہ جوسر ہمارے پوسٹ باکس میں “ڈال” دیا گیا ہے!
دوڑے دوڑے وہاں پہنچے تو پوسٹ باکس خالی نکلا۔ فورا شدید غصے میں ڈلیوری کمپنی کو کال کی کہ آپ کے بندے ہمارے پوسٹ باکس میں کیا ڈال کر گئے ہیں؟ کیا جوسر اتنے چھوٹے سے ڈبے میں آسکتا ہے؟ خیر انہوں نے شکایت درج کر کے آگے کمپنی کو بھیج دی۔ جواب میں اگلے دن انہوں نے ہمارے ہی پوسٹ باکس کی تصویر بھیج دی جس میں بقول ان کے ڈلیوری والے جوسر “ڈال” کر گئے تھے!
یوں اس تماشے سے تنگ آکر اب ہم نے اس آن لائن اسٹور سے ری فنڈ مانگ لیا ہے اور بازار سے جوسر خرید کر گھر لے آئے ہیں