ساجداقبال
محفلین
3 نومبر کا دریا آیا اور اپنے ساتھ بہت کچھ بہا کر لے گیا۔ لیکن ابھی یہ دریا تباہی کے سمندر سے نہیں ملا۔
ہم نے ذاتی مباحثوں، بلاگز، نیوز سائٹس، فورمز وغیرہ پر تنقید و تبصروں کے کشتوں کے پشتے لگا دئیے ہیں۔ کیا اس دوران ہم نے سوچا کہ ہم نے عملی طور پر کیا کیا؟ جواب کچھ نہیں سے زیادہ نہیں ملے گا۔ کسی بھیڑ کو منظم احتجاج کا رنگ دینا سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔۔۔ٹھیک۔۔۔لیکن جب سیاسی جماعتیں ڈیلوں اور معافیوں کے چکر میں ہوں یا نظر بندیوں جیسے آسان راستوں کا انتخاب کریں تو یہ فرض کس کا ہے کہ اس دریا کو تباہی کے سمندر میں گرنے سے روکے؟ ہم جس دیس سے محبت (کے دعوے) کرتے ہیں وہ ہم سے قربانی کا تقاضہ کر رہا ہے۔ ہم مشرف کی گھر پر نظر بندیوں جیسی افواہوں کے سچ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں؟----یا----امام مہدی کے ظاہر ہونے کا؟؟؟
آپ ایک فرد ہیں لیکن اگر آپ پرعزم ہیں تو ایک اور ایک گیارہ افراد بن سکتے ہیں۔ کیا آپ دوستوں رشتہ داروں اور دوسرے احباب میں اس حوالے سے بیداری پیدا کر رہے ہیں؟ جواب نہیں ہوگا کیونکہ صرف مشرف اور اسکے حواریوں کی کمینگیوں پر دھواں دھار بحث کرنا بیداری نہیں بلکہ دل کی بھڑاس نکالنے کا ایک راستہ ہے۔
آئیے ہم بیدار ہوں اور اپنے گردوپیش کے لوگوں کو بیدار کریں۔ ہمیں فورآ سے پیشتر اپنا لائحہ عمل طے کر کے میدان عمل میں آنا چاہیے۔ کیا ہم ایک ملین پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو بھی بیدار نہیں کر سکتے؟ آپکی تجاویز کامنتظر۔۔۔