انیس فاروقی
محفلین
جی دوستو مسئلہ یہ ہے کہ ورڈ میں اردو کے حروف کو کس طرح سے مساوی طور پر ایک ٹیکسٹ باکس یا ٹیبل کے اندر تقسیم کیا جا سکتا ہے اور کسطرح آٹومیٹک طریقے سے وہ پھیل کر اسکے سائز کے برابر ہو سکتی ہے، اسکے لئے جو لوگ انپیج استعمال کرتے ہوں ان کے علم میںہو گی یہ بات کہ ان پیج کا ایک ٹیکسٹ باکس میں جسٹی فائی کا آپشن استعمال کرو تو الفاظ خود بخود اسکی چوڑائی کے حساب سے پھیل جاتے ہیں جس سے کہ شاعری کی فارمیٹ بہت اچھی لگتی ہے ، چونکہ اب یونیکوڈ اور ورڈ میں اردو زیادہ لکھی جا رہی ہے اس لئے کوئی بھائی میرا یہ مسئلہ حل کردیں تو بہت عنایت ہو گی۔ اگر میرے سوال میں کچھ ابہام ہے تو وضاحت کے لئے ضرور پوچھ لیجئے گا۔ میںکوشش کروں گا کہ مزید بہتر طریقے سے اپنا سوال آپ تک پہنچا سکوں۔