ایم ایس ورڈ میں اردو کریکٹر کی مساوی اسپیسنگ

جی دوستو مسئلہ یہ ہے کہ ورڈ میں اردو کے حروف کو کس طرح سے مساوی طور پر ایک ٹیکسٹ باکس یا ٹیبل کے اندر تقسیم کیا جا سکتا ہے اور کسطرح آٹومیٹک طریقے سے وہ پھیل کر اسکے سائز کے برابر ہو سکتی ہے، اسکے لئے جو لوگ انپیج استعمال کرتے ہوں ان کے علم میں‌ہو گی یہ بات کہ ان پیج کا ایک ٹیکسٹ باکس میں جسٹی فائی کا آپشن استعمال کرو تو الفاظ خود بخود اسکی چوڑائی کے حساب سے پھیل جاتے ہیں جس سے کہ شاعری کی فارمیٹ بہت اچھی لگتی ہے ، چونکہ اب یونیکوڈ اور ورڈ میں اردو زیادہ لکھی جا رہی ہے اس لئے کوئی بھائی میرا یہ مسئلہ حل کردیں تو بہت عنایت ہو گی۔ اگر میرے سوال میں کچھ ابہام ہے تو وضاحت کے لئے ضرور پوچھ لیجئے گا۔ میں‌کوشش کروں گا کہ مزید بہتر طریقے سے اپنا سوال آپ تک پہنچا سکوں۔
 
میرے خیال میں تطویل کے استعمال میں ہی اس کا حل پوشیدہ ہے
جیسے
رب کا ش۔۔۔۔۔کر ادا ک۔۔۔۔ر بھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ائی
جس نے ہ۔ماری گ۔۔۔۔ائے ب۔۔نائ۔۔۔۔۔۔۔ی
 
یہ پوسٹ مکرمی شاکر القادری صاحب نے القلم پر کیا تھا
ریاض حسین! بالکل آپ ایم ایس ورڈ میں جسٹیفائی فورسڈ کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو ایم ایس ورڈ کے صفحہ پر مطلوبہ جوڑائی کا تعین کرنا ہوگا اور پھر اشعار کو لکھتے وقت ہر مصرعہ کے اختتام پر اگلی لائن میں جانے کے لیے صرف انٹر کا بٹن پریس کرنے کی بجائے "شفٹ کی + انٹر" کا بٹن پریس کرنا ہوگا اور پھر جب تمام اشعار اسی طرح لکھ لیے جائیں تو انہیں جسٹیفائی کے بٹن سے جسٹیفائی کر لیں آپ دیکھیں گے کہ آپ کا مطلوبہ ٹیکسٹ فورسڈ جسٹیفائی ہو گیا۔



 
واہ قادری بھائی واہ
آپ کے نسخے تو کمال کردیا۔ آپ نےلائن بریک کے استعمال میں حل نکالا ہے۔
انیس بھائی آپ یہی فارمولا ٹیکسٹ باکس میں اپلائی کریں اور لائنوں کو غائب کردیں۔
 
ظہور بھائی، عبد المجید بھائی اور جناب محمد صابر بھائی رہنمائی کا بہت شکریہ، عبدالمجید بھائی تفصیل سے ہدایات دینے کی وجہ سے میرا مسئلہ حل ہو گیا ایک بار پھر بہت شکریہ۔ اور لیجئے یہ دھاگہ یہیں‌ختم۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھہریں، پہلے مجھے بھی شاکرالقادری صاحب اور عبدالمجید کا شکریہ ادا کرنے دیں۔ یہ کافی پرانا مسئلہ تھا جو شاکرالقادری صاحب کے ٹپ نے حل کر دیا ہے۔ ذیل میں غالب کی غزل اسی طریقے سے ایڈجسٹ کی گئی ہے:

msword_poetry.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے سنیگ اٹ کا استعمال کیا ہے۔
سنیگ اٹ کے ذریعے بیک گراؤنڈ کلر کو ٹرانسپیرنٹ کرنا بھی ممکن ہے لیکن مجھے اس کا طریقہ نہیں آتا ہے۔
 
میں نے سنیگ اٹ کا استعمال کیا ہے۔
سنیگ اٹ کے ذریعے بیک گراؤنڈ کلر کو ٹرانسپیرنٹ کرنا بھی ممکن ہے لیکن مجھے اس کا طریقہ نہیں آتا ہے۔

اگر اسکی eps بن سکے تو پھر ایڈوب الوسٹریٹر کے ساتھ بہت کچھ کیا جا سکتا ہے اور اسطرح ان پیج کا لازمی ہونا بھی شاید ضروری نہ رہے۔ میں دیکھتا ہوں سنیگ اٹ سے کرکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ای پی ایس شاید اس طرح نہیں بن سکے گی۔ اسی فورم پر میر عماد کے ذریعے ورڈ سے نستعلیق فونٹ کا متن کاپی کرکے السٹریٹر میں بطور سمارٹ آبجیکٹ پیسٹ کرنے کا طریقہ پوسٹ کیا گیا تھا۔ آپ اسے تلاش کر لیں، یا کوئی دوست آپ کو اس کا ربط دے دیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی چیک کیا ہے اور فیچر لسٹ کے مطابق سنیگ اٹ میں ای پی ایس سیو کرنے کی سہولت موجود ہے۔
 
نبیل بھائی میں نے اوپر جس پروگرام کے بارے میں پوسٹ کیا ہے یہ پروگرام یہ سارے فارمیٹس (Jpeg/Jpg/Tiff/Bmp/Eps/Ps) ایکسپورٹ کرسکتا ہے
 

arifkarim

معطل
میں نے ابھی چیک کیا ہے اور فیچر لسٹ کے مطابق سنیگ اٹ میں ای پی ایس سیو کرنے کی سہولت موجود ہے۔

ایپس ایک ویکٹر بیزئر فارمیٹ ہے۔ جبکہ اسنیگٹ تو محض اسکرین کیپچر کی وجہ سے بٹ میپس تک ہی محدود رہتا ہے۔ بیشک اسمیں ایپس فائل بنانے کی آپش موجود ہے، لیکن اسکا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔
 

arifkarim

معطل
میں نے سنیگ اٹ کا استعمال کیا ہے۔
سنیگ اٹ کے ذریعے بیک گراؤنڈ کلر کو ٹرانسپیرنٹ کرنا بھی ممکن ہے لیکن مجھے اس کا طریقہ نہیں آتا ہے۔

یہ طریقہ ہے ٹرانسپیرنٹ بیگ گراؤنڈ کیلئے:
b175.gif

آؤٹ پٹ میں جف سلیکٹ کرکے سفید میٹ کلر اپلائی کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔ میں نے تمہارے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ٹرانسپیرنسی سیٹ کی ہے اور شاکرالقادری صاحب کی ٹیکنیک کو ورڈ آرٹ میں بھی آزما کر دیکھا ہے۔ ورڈ آرٹ میں فورسڈ جسٹیفیکیشن درست کام تو کر رہی ہے لیکن اس میں حروف کی تعداد محدود ہے، اس لیے پوری غزل اس میں ڈسپلے نہیں ہو رہی ہے۔ ذیل میں ایک ورڈ آرٹ میں ایک شعر اس طریقے سے جسٹیفائی کرکے اور ٹرانسپیرنٹ بیک گراؤنڈ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے:

msword_poetry3.gif
 

arifkarim

معطل
پسند کرنے کا شکریہ! میں عموماً ورڈ میں متن لکھ کر میر عماد کے ذریعے کورل و فوٹوشاپ میں لے جاتا ہوں۔ جب متن زیادہ ہو اور ساتھ میں فارمیٹنگ بھی برقرار رکھنی ہو، وہاں ایپس اور پی آر این پرنٹ کار آمد رہتے ہیں۔
ورڈ کے ابتک کے ورژنز میں کافی بہتری آئی ہے۔ا مید ہے اگلا ورڈ ۲۰۱۰ ورژن عربی زبانوں کیلئے مفید ثابت ہوگا۔
 

جہانزیب

محفلین
یہی طریقہ اوپن آفس میں بھی کام کر رہا ہے ۔ کرنے کا طریقہ یوں ہو گا کہ پہلے ایک فریم بنانا پڑے گا جو کہ Insert->Frame پر جا کر بنایا جا سکتا ہے، فریم کے اندر متن اسی طریقہ سے لکھیں جہاں اگلی سطر لکھنے کے لئے Shift+Enter دبائیں، اور آخر میں عبارت پر Justify کو لاگو کر دیں ۔

 
Top