الف نظامی
لائبریرین
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک منہاج القرآن کے14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے،اور کہا ہے کہ منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں لاکھوں کارکن بھرپور انداز میں شرکت کرینگے،یہ بات رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے اتوار کی شب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی سلیم شہزاد اور وسیم آفتا ب بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی الطاف حسین نے توثیق کردی ہے ، الطاف حسین کی طرح طاہرالقادری بھی جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتے ہیں،تاہم ہم یہاں ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ تو ہم انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کوپٹری سے اتارناچاہتے ہیں، پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلیے انتخابات انتہائی ضروری ہیں،الیکشن خودمختاراوربااختیارنگراں حکومت کے تحت ہونے چاہییں، ملک میں 66سالوں سے فرسودہ نظام قائم ہے، قائد تحریک شروع سے اس نظام کو ختم کرکے حقیقی جمہوری نظام اور صحیح معنوں میں مڈل کلاس اور پڑھے لکھے لوگوں کی حکمرانی کا نظام قائم کرناچاہتے ہیں، ہم نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ غریب نوجوانوں کو آگے لائے اور متوسط طبقے کا انقلاب برپا کیا، ور اسکا مظاہر ہ شہری سندھ سے اسمبلیوں میں متوسط طبقے کے نوجوانوں کو بھیج کرکیا، ہمارے اس انقلابی سفر کو 1992میں جبری طور پر روکنے کی کوشش کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ہماری جدوجہدایک دن ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگی،امیدہے پاکستان کے محب وطن عوام اس لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کرینگے،اس سے تبدیلی کاآغازہوگا،ایم کیوایم اپنے بنیادی نظریے کیساتھ حکومت کی اتحادی ہے،عام انتخابات کیلیے عوام کی عدالت میں جاناہے۔