ایم کیوایم کی سلور جوبلی مبارک ہو

ابو کاشان

محفلین
میں نے کراچی میں مصطفی کمال کے اچھے کام کے بارے میں کافی سنا ہوا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔

مصطفی کمال کے کام کا میں خود معترف اور گواہ ہوں اس سے کوئی کلام نہیں کہ پاکستان بھر کے ناظمین میں سب سے اچھا کام کیا ہے ۔

کراچی کی ترقی کے لئے مصطفٰی کمال کے اقدامات بلاشبہ لائقِ تحسین ہیں۔۔۔۔
اس سے کسی کو انکار نہیں۔۔۔
:applause: یہ واحد بندہ ہے تعریف کے قابل۔
 
مصطفی کمال کے کام کا میں خود معترف اور گواہ ہوں اس سے کوئی کلام نہیں کہ پاکستان بھر کے ناظمین میں سب سے اچھا کام کیا ہے ۔

جی ہم بھی اتفاق کرتے ہیں
سندھیوں کی سیاسی آواز کو اٹھانے کی لیے ایک پارٹی کی ضرورت تھی، متحدہ نے وہ جگہ لے لی، یوں ایک طبقے نے اسے اپنی آواز سمجھ لیا ، مگر ایم کیو ایم نے اس کا بہت ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، ہاں مصطفی کمال کا کام واقعی شاندار ہے
 

arifkarim

معطل
صرف اسلئے کیونکہ اسے "مغرب" نے سراہا ہے۔ اگر پاکستانی عوام سراہتی تو آج گلیوں میں ہوتا!
 
میں اگرچہ ایم کیو ایم کا حمایتی نہیں ہوں اور ایک غیر جانب دار محب وطن پاکستانی کی سوچ رکھتا ہوں، مجھے اس دھاگے کے بہت سے پیغامات پڑھ کر بہت حیرت ہوئی، پہلی تو یہ کہ کسقدر براہ راست لعن طعن کی گئی ہے، بھئی اگر کوئی خوشی منانا چاہتا ہے تو اسے منا نے دیں ضروری ہے کہ ہم اپنی نفرتوں کو یوں کھلے عام پھیلاتے رہیں اور نفرتیں بھی ایسی جو کہ مکمل آگہی کے بغیر ہی دلوں‌میں‌پیدا کر رکھی ہیں، خیر دوسری حیرت کی بات یہ ہے کہ دوست دشمن سبھی ایک نکتے پر متفق ہیں کہ مصطفی کمال نے یقینی طور پر اچھا کام کیا ہے، شاید انہیں یہ نہیں‌معلوم کو کمال صاحب کا تعلق کس پارٹی سے ہے اور انہوں نے پارٹی کی ہائی کمان اور عوامی امنگوں‌کے مطابق ہی کام کیا ہے تو پھر سوچیئے اگر ایسی پارٹی پورے ملک میں‌آگئی تو ترقی کی شرح کس قدر تیزی سے بڑھ جائے گی۔ اردو دانوں، مہاجروں اور شہری سندھ کے رہائشیوں سے باسٹھ برس پرانی نفرت کو اب چھوڑنے کا وقت آگیا ہے خدارا حقائق جان کر لعن طعن کریں ، باقی جو دودھ کے دھلے کرپٹ سیاستدان بیٹھے ہیں وہ شاید کسی کو دکھائی ہی نہیں دے رہے۔ بڑے افسوس کا مقام ہے اور مجھے پاکستان کی تقدیر پر رونا آتا ہے کہ ہم کسقدر بے حس ہو چکے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اس بےکار تھریڈ پر لوگوں کی اتنی نفری دیکھ کر یقین ہو گیا کہ یہ قوم ترقی نہیں کر سکتی!
 
السلام علیکم
فرحان کے تھریڈ خوب ہوتے ہیں ان میں سب سے بڑی خوبی اہلیان محفل کو متوجہ کرلینا ہے اور کچھ ، چاہے مخالفت ہی میں صحیح لکھنے پر مجبور کردینا ہے۔
 
Top