ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کردیا، اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید زبیر

محفلین
اصل موضوع ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی تھا ۔یہ تو ایم کیو ایم کی حکمت عملی ہے اور اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ انتخاب کے بعد یہ پھر زرداری کے ساتھ مل کر یہی ڈرامہ
رچائیں یہ تو کراچی کے ووٹر ز کو سوچنا چاہئیے کہ ایم کیو ایم کے دس سالہ دور اقتدار میں ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنا کیا بنایا اور عوام کو کیا بنایا ۔ ۔ اگر وہاں کی باشعور عوام صرف اپنے رہنماؤں ہی کا احتساب کرلیں تو کراچی سنبھل سکتا ہے ورنہ ہانگ کانگ ، تھائی لینڈ
، سنگاپور جیسے بھائی لوگ یہاں بھی موجود ہیں بحث کے دوران دوسر ا مسئلہ اٹھا کہ
اسلحہ عام ہو یا بالکل نہ ہو اس مسئلے میں میری رائے ہے کہ عام ہونا چاہئیے ۔
آقائے نامدار ﷺ نے بھی ترکے میں سامان حرب ہی چھوڑا تھا ۔ ماوزے تنگ نے کہا تھا کہ امن کے لیے اسلحہ بہت ضروری ہے ۔ شائد بعض ساتھی کہیں کہ یہ ملکوں کے لیے ہے تو میں قبائلی علاقوں کو دیکھتا ہوں ۔ آج کل کی عالمی دہشت گردی سے قطع نظر وہاں ہر فرد کے پاس اسلحہ ہوتا تھا مگر جتنے پر امن یہ علاقے ہوتے تھے پاکستان کے بندوبستی علاقے نہیں ہوتے تھے ۔ درہ ٓدم خیل جہاں ہر دوسرے گھر میں اسلحہ ساز فیکٹری ہوتی تھی ،پارا چنار ، تیراہ ایجنسی ،باجوڑ ،سوات ،دیر ایسے علاقے تھے جہاں بغیر اسلحے کے کوئی مردگھر سے باہر نہ نکلتا تھا ۔ انہیں خوف نہیں تھا بلکہ یہ ان کا زیور تھا اور ان کی شان تھی ، چوری ،ڈکیتی ، رہزنی کا گمان بھی نہ ہوتا تھا ۔ جرائم پیشہ عناصر کی وہاں بہتات تھی یہ انکا مائنڈ سیٹ تھا مگر اسلحہ کی بہتات نے جرم کو وہاں پنپنے نہیں دیا ۔ دوسرا اہم عنصر ان کے علاقے میں انصاف کی فوری اور موئثر دستیابی تھی ۔
اب موجودہ حالات میں بے روزگاری میں اضافےاور قانون و انصاف کی عدم موجودگی کے باعث مجرمانہ ذہن کے حامل کمزور اور ناتواں لوگوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں ۔ اسلحہ مکمل طور پر ختم کرنا تقریباً نا ممکن ہے کہیں بنکوں ، اداروں کے سیکورٹی گارڈز کے لیے اسلحہ ہوگا اور یہ اسلحہ مخصوص لوگوں کے زیر استعمال ہوگا اور عملی طور پر یہ تقریباً نا ممکن ہے ۔ پاکستان کے د یہاتوں خصوصاً سندھ اور پنجاب میں اسی وجہ سے جرائم فروغ پا رہے ہیں کہ وہاں اسلحہ مخصوص عناصر ہی کے پاس ہے ۔
قانون اور انصاف کی عملداری اگرچہ شرط اول ہی ہے مگر انسان کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ رکھنا چاہئے اور اس کے مناسب استعمال سے بھی آگاہی ضروری ہے ۔
 
باباجی

محفلین
دیکھا جائے تو اب ایم کیو ایم والوں کو سیاست کرنا آگئی ہے
لوٹا کریسی اب سیکھی ہے انہوں نے
لیکن ایک بات ہے (چاہے کسی خوف) کی وجہ سے ہی سہی
ایم کیو ایم کا کوئی پارٹی رکن دیگر پارٹیوں کی طرح لُڑھک کر ایک سے دوسری پارٹی میں نہیں جاتا
اور اگر قتل و غارت کی بات ی جائے تو وہ سب سیاسی پارٹیاں کرتی ہیں
اور رہی بات اسلحے کی تو آپ کسی امیر آدمی کی طرف سے دی گئی کسی تقریب میں چلے جائیں تو سب سے زیادہ اور بیش قیمت اسلحہ انہی کے پاس ہوتا ہے
جو اس پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں
اور تقریباً غیرقانونی ہوتا ہے
یا تو ایسا مضبوط نظام بنایا جائے کہ لوگوں کو انصاف ملے اور اسلحہ کی ضرورت نہ پڑے
یا پھر اسلحہ رکھنے کی شرط سخت کردی جائے
میں ذاتی طور پر اسلحہ پر پابندی کے خلاف ہوں
 
سید زبیر

محفلین
18 کروڑ عوام کو بیوقوف کہنا درست ہوگا؟
محترم ! بے وقوف ہی کہہ لیں ، مراعات، امداد ، خیرات لینے میں سب سے آگے،ظالم و جابر سے حقوق لینے کی ہمت نہیں ہے کمزور و ناتواں کو حقوق دیتے نہیں ۔ظلم بھی ظالم کا عطیہ سمجھ کر قبول کر لیتے ہیں یہ ہزاروں سال کی جاگیرداری اور غلامی ہماری فطرت کا حصہ بن گئی ہے ۔ ہم کمتر اور برتر کا فرق کرتے ہیں ۔ کمزور و ناتواں کے لیے ہم ظالم بن جاتے ہیں جابر اور طاقتور کے سامنے ہم مظلوم۔
اللہ کو رب العالمین ،خالق ، پروردگار مانتے ہیں لیکن حاکم نہیں مانتے ۔
بس اللہ سے رحم کی التجا ہے
 
میں یہاں موجود تمام افراد سے مشورہ چاہتا ہوں۔
میں اردو اسپیکنگ (کٹّر مہاجر) ہوں۔
میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں۔
مجھے کسے ووٹ دینا چاہیے؟؟؟؟؟
ایم کیو ایم جو کہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔
پیپلز پارٹی جس کی امن کمیٹی نے ہمارے بھائیوں کو زبح کر کے ٹکڑے کیے۔
مسلم لیگ نواز جس نے کراچی کے ہزاروں جوان لڑکوں کا قتل عام کروایا اور سب سے زیادہ متعصب جماعت ہے۔
اے این پی جن کے علاقوں سے مہاجروں کا گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
 
عسکری

معطل

آگے کنواں پیچھے کھائی ۔ جماعت اسلامی یا تحریک انصاف کے بارے میں کیا خیالات ہیں :rolleyes:
 
آگے کنواں پیچھے کھائی ۔ جماعت اسلامی یا تحریک انصاف کے بارے میں کیا خیالات ہیں :rolleyes:
ملاؤں کو ووٹ۔۔۔۔:eek:
عسکری بھائی آج کیا ہوگیا آپ کو۔۔۔
ویسے ان کمینوں نے ہی کراچی میں کوٹہ سسٹم متعارف کروایا تھا۔۔
تحریک انصاف کے متعلق سوچا جا سکتا ہے۔۔۔
لیکن شاید ہمارے حلقے سے ان کا کوئی امیدوار کھڑا نہ ہو۔۔
 
باباجی

محفلین
میں یہاں موجود تمام افراد سے مشورہ چاہتا ہوں۔
میں اردو اسپیکنگ (کٹّر مہاجر) ہوں۔
میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں۔
مجھے کسے ووٹ دینا چاہیے؟؟؟؟؟
ایم کیو ایم جو کہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔
پیپلز پارٹی جس کی امن کمیٹی نے ہمارے بھائیوں کو زبح کر کے ٹکڑے کیے۔
مسلم لیگ نواز جس نے کراچی کے ہزاروں جوان لڑکوں کا قتل عام کروایا اور سب سے زیادہ متعصب جماعت ہے۔
اے این پی جن کے علاقوں سے مہاجروں کا گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
میں صاف کہوں گا کہ
آپ ایم کیو ایم کو ووٹ دیں
باقی جن جماعتوں کا آپ نے ذکر وہ ایم کیو ایم سے بڑی دہشت گرد ہیں
 
سید زبیر

محفلین
میں یہاں موجود تمام افراد سے مشورہ چاہتا ہوں۔
میں اردو اسپیکنگ (کٹّر مہاجر) ہوں۔
میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں۔
مجھے کسے ووٹ دینا چاہیے؟؟؟؟؟
ایم کیو ایم جو کہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔
پیپلز پارٹی جس کی امن کمیٹی نے ہمارے بھائیوں کو زبح کر کے ٹکڑے کیے۔
مسلم لیگ نواز جس نے کراچی کے ہزاروں جوان لڑکوں کا قتل عام کروایا اور سب سے زیادہ متعصب جماعت ہے۔
اے این پی جن کے علاقوں سے مہاجروں کا گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
عزیزم انیس الرحمن ! ایسے نازک مسئلے پر آپ نے ٹیگ کردیا اور مجھے یقین ہے کہ آپ نے حقیقتا مشورہ طلب کیا بحث یا اپنی رائے مسلط کرنے کے لیے نہیں کیا تو فرض سمجھتے ہوئے میں اپنی رائے دیتا ہوں زمینی حقائق سے آپ ہی بخوبی واقف ہونگے
میری بھی مادری زبان اردو ہے ، میرا ننھیال ، سسرال اور دو بہنیں کراچی ہی میں رہتی ہیں میرے والد خیبر پختون خوا میں ملازمت کے سلسلسہ میں آگئے اور یہیں سے ہو رہے میرے ساٹھ سال یہیں گزرے اور بلا مبالغہ مجھے یہاں بہت پیار و خلوص ملا کہ عزیزوں کے اصرار کے باوجود بھی کبھی کراچی منتقل ہونے کا نہیں سوچا ۔ یہ تعارف اس لیے ضروری سمجھا کہ مجھ پر متعصب ہونے کا گمان نہ ہو
آپ نے ایم کیو ایم کے بارے میں لکھا کہ یہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے ،آپ صرف اپنے دل سے
پو چھیں کہ کیا کراچی کے لوگ دل و جاں سے اسے چاہتے ہیں یا مجبوری ہے ۔جب 1979 میں یہ جماعت ابھر رہی تھی اس وقت کیسے قتل و غارت گری ،کے بازار گرم تھے ، مخالفین کو جو کہ صرف جماعت اسلامی تھی(میں حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ نہ میں اس جماعت کا ممبر ہوں اور نہ اس کی بیشتر پالیسیوں سے خصوصا اسلامی جیعت طلبہ کے دہشت گردی کے کردار قطعی متفق نہیں ہوں ) سے کے ارکان کو چن چن کر قتل کیا گیا ۔ ان کے علاوہ ٹارچر سیل قائم تھے ۔ معصوم بچوں کو ڈرل مشینوں کے ذریعے قتل کیا گیا ۔آج بھی کیا کوئی شخص جو ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقے میں رہتا ہے ۔ یونٹ آفس کی مرضی کے بغیر جائداد بیچ یا کرائے پر دے سکتا ہے ؟ کیا اپنی مرضی سے قربانی کی کھالیں یا اپنی خیرات زکوٰۃ دے سکتا ہے ؟ کیا ایم کیو ایم نے اپنے گذشتہ دس سالہ اقتدار میں اپنے علاقوں میں تحفظ کا احساس پیدا کیا ؟ کیا یہ ممکن ہے کہ یونٹ آفس جس کے پاس انتخابی فہرستوں کی مدد سے ہر گھر کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہیں وہ اس علاقے کے جرائم پیشہ افراد سے بے خبر ہو ؟اگر آپ کا دل ان سوالات کے جوابات پر ایم کیو ایم کے حق میں ہو تو بالکل صحیح ۔اور اگر ایم کیو ایم کو ووٹ دینا مجبوری ہے تو اگر آپ نے بغاوت نہ کی تو آئیندہ آنے والی نسل کو کہیں زیادہ قربانیاں اور صعوبتیں برداشت کرنا ہوں گی
اب آپ کے علاقے سے جو امیدوار کھڑے ہوں بلا کسی سیاسی ، مذہبی ، علاقائی ، لسانی تعصب کے ان کا باہمی موازنہ کریں اپنا ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق دیں دھونس دھاندل کا مقابلہ کرنے کی جرات و ہمت پیدا کرنا ہوگی ۔ ۔امیدوار کی اہلیت اور کم برائیوں والے کو زیادہ مضر شخص پر ترجیح دیں کیونکہ فرشتے تو بہر حال نہیں آئینگے ۔اللہ آپ کو اور ہم سب کو صحیح قوت فیصلہ اور قوت عمل عطا فرمائے (آمین)
 
ملاؤں کو ووٹ۔۔۔ ۔:eek:
عسکری بھائی آج کیا ہوگیا آپ کو۔۔۔
ویسے ان کمینوں نے ہی کراچی میں کوٹہ سسٹم متعارف کروایا تھا۔۔
تحریک انصاف کے متعلق سوچا جا سکتا ہے۔۔۔
لیکن شاید ہمارے حلقے سے ان کا کوئی امیدوار کھڑا نہ ہو۔۔

پہلی بات تو یہ کہ اپ کٹر مہاجر لگتے نہیں کہ مہاجر اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرتے
دوسری یہ بات غلط ہے کہ کوٹہ سسٹم جماعت نے متعارف کروایا تھا۔ یہ بھٹو نے کیا تھا جب سندھی مہاجر فساد شروع ہوگئے تھے۔ 71 میں۔

تیسرے نواز نے مہاجروں کا قتل نہیں کروایا تھا بلکہ فوج نے کروایا تھا اور اس وقت پی پی کی حکومت تھی اور اسکا ایک وزیر نصیر اللہ بابر اس اپریشن کا نگران تھا۔ یاد رہے یہ وہی پی پی ہے جس کے ساتھ ایم کیو ایم پانچ سال مزے کرتی رہی۔ اور یہ وہی پی پی ہے جس کی لیڈر بےنظیر نے ایم کیو ایم کے لوگوں کو گندے چوہے کہا تھا اور یہ بھی یہ ہمارا خون نہیں ہے۔ قصور کی تقریر میں۔

میرا خیال ہے کراچی والوں کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ قومی سیاست میں ائیں اور قومی پارٹی کو ووٹ دیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
تحریکِ انصاف کو ووٹ دیں اگر وہ اُمید وار کھڑا نہیں کر رہے تو اُن کی سائٹ پر اُمیدوار کھڑا کرنے کا مشورہ دیں۔ ویسے ایم کیو ایم کی تخلیق سے پہلے اُردو سپیکنگ کمیونٹی جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیا کرتی تھی۔
 
کراچی کے لوگ ہیں ہی بیوقوف ۔۔اور یہاں سے وابسطہ جماعت بھی کراچی والوں کی طرح بیوقوف بن جاتی ہے۔۔

اس بات سے اتفاق ہے۔
کیونکہ ان کا وژن بڑا تھا لہذا بونوں کے سامنے یہ بے وقوف لگتے ہیں۔ بھلا بتاو پاکستان بنانے کے لیے جان مال کٹاتے رہے ۔ وہ پاکستان جس میں نہ یوپی شامل ہے نہ سی پی۔ کچھ بھی نہیں۔ سب چھوڑ کرپسماندہ پاکستان ہجرت کرگئے۔ یہاں بھی بونے ٹکراگئے۔ اب بھگتو۔
 
میں یہاں موجود تمام افراد سے مشورہ چاہتا ہوں۔
میں اردو اسپیکنگ (کٹّر مہاجر) ہوں۔
اگر مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ
اگر مہاجر ہیں وہ بھی کٹر تو فنکشنل لیگ میں آ

میں یہاں موجود تمام افراد سے مشورہ چاہتا ہوں۔
میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں۔
آپ ووٹ ڈالنے کی زحمت نہ کریں۔ وہ خود ڈل جائے گا۔

مجھے کسے ووٹ دینا چاہیے؟؟؟؟؟
ایم کیو ایم جو کہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔
واقعی "کراچی " کی؟ یا کراچی میں رہنے والے ایک لسانی گروہ کے کچھ افراد کی؟
کراچی اب صرف اردو بولنے والوں کا شہر نہیں رہ گیا۔

پیپلز پارٹی جس کی امن کمیٹی نے ہمارے بھائیوں کو زبح کر کے ٹکڑے کیے
ہیں واقعی۔ پانچ سال تک بھائی کٹوا کر اب کیا عیدالاضحی منانے کا خیال ایا ہے؟

مسلم لیگ نواز جس نے کراچی کے ہزاروں جوان لڑکوں کا قتل عام کروایا اور سب سے زیادہ متعصب جماعت ہے۔

یہ زیادتی ہے۔ یہ معاملہ بھی پی پی کا ہی ہے۔ پر اسوقت اپ بہت چھوٹے تھے شاید۔ یاد ہے نصیر اللہ بابر؟

اے این پی جن کے علاقوں سے مہاجروں کا گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
کیا یہ ایم کیوایم کی وجہ سے نہیں؟
 
کاشفی

محفلین
میں یہاں موجود تمام افراد سے مشورہ چاہتا ہوں۔
میں اردو اسپیکنگ (کٹّر مہاجر) ہوں۔
میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں۔
مجھے کسے ووٹ دینا چاہیے؟؟؟؟؟
ایم کیو ایم جو کہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔
پیپلز پارٹی جس کی امن کمیٹی نے ہمارے بھائیوں کو زبح کر کے ٹکڑے کیے۔
مسلم لیگ نواز جس نے کراچی کے ہزاروں جوان لڑکوں کا قتل عام کروایا اور سب سے زیادہ متعصب جماعت ہے۔
اے این پی جن کے علاقوں سے مہاجروں کا گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

انیس الرحمٰن بھائی۔۔ :)
اپنے بارے میں بتا دوں میں کسی غیر مہاجر کو مہاجروں کا خیرخواہ نہیں سمجھتا۔۔۔لیکن یاد رہے مہاجر سب کا خیرخواہ ہے۔۔۔
ایم کیو ایم جیسی بھی جماعت ہے ہماری نمائندہ جماعت ہے۔۔۔ اس میں ہمارے اپنے لوگ ہیں۔۔۔
دوسری جماعتوں میں بھی ہمارے کچھ لوگ ہیں لیکن یہ لوگ راہ راست سے ہٹے ہوئے ہیں۔۔اللہ ان کو حق کی طرف آنے اور حق پرست بننے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
میرا تو مشورہ یہی ہے کہ ہمیں صرف اور صرف اپنا فرض ادا کرنا چاہیئے ۔یعنی کہ۔ہماری رہمنائی کرنے کے لیئے گراس روٹ لیول سے لے کرشہری و صوبائی و وفاقی حکومت کے ایوانوں میں صرف اردو اسپیکنگ ہی ہوں اور وہ بھی میرٹ کی بنیاد پر۔
 
سید زبیر

محفلین
انیس الرحمٰن بھائی۔۔ :)

میرا تو مشورہ یہی ہے کہ ہمیں صرف اور صرف اپنا فرض ادا کرنا چاہیئے ۔یعنی کہ۔ہماری رہمنائی کرنے کے لیئے گراس روٹ لیول سے لے کرشہری و صوبائی و وفاقی حکومت کے ایوانوں میں صرف اردو اسپیکنگ ہی ہوں اور وہ بھی میرٹ کی بنیاد پر۔

میرابھی مشورہ یہی ہے کہ ہمیں صرف اور صرف اپنا فرض ادا کرنا چاہیئے یعنی کہ ہماری رہمنائی کرنے کے لیئے گراس روٹ لیول سے لے کرشہری و صوبائی و وفاقی حکومت کے ایوانوں میں کراچی کے نمائندہ ایسے اردو اسپیکنگ ہی ہوں جو میرٹ کی بنیاد پر بغیر دھونس ،دھاندلی، کے منتخب ہوں خواہ ان کا تعلق کسی جماعت سے ہو مگر لالچی، دھوکے باز اور دہشت گردوں کے ڈان نہ ہوں
 
کراچی والوں سے مخلص وہ ہوتے ہیں جو کراچی دشمن جماعتوں سے رَتّی برابر بھی ہمدردی نہیں رکھتے ہوں۔۔
کراچی سے ہمدردی اور ان کے مخلص صرف یہاں کی نمائندہ جماعت ہے۔یعنی ایم کیو ایم اور اس کے رہنما عزت مآب جناب الطاف حسین ہیں۔۔اللہ ان کی عمر دراز کرے۔۔آمین۔
 
انیس الرحمن ، بھئی تمام اراکین کو کس طرف لگا دیا؟۔
چلو شاباش اپنا فروٹ کا ٹھیلا لے کر آؤ اور سب کو آم کھلا کر موضوع پر واپس بھیج دو :)
c4zKaiu.png
 
سید زبیر

محفلین
کراچی والوں سے مخلص وہ ہوتے ہیں جو کراچی دشمن جماعتوں سے رَتّی برابر بھی ہمدردی نہیں رکھتے ہوں۔۔
کراچی سے ہمدردی اور ان کے مخلص صرف یہاں کی نمائندہ جماعت ہے۔یعنی ایم کیو ایم اور اس کے رہنما عزت مآب جناب الطاف حسین ہیں۔۔اللہ ان کی عمر دراز کرے۔۔آمین۔
جو انتخابات جیت کر پھر جناب عزت مآب زرداری صاحب ، جناب ذو الفقار مرزا ،ڈاکٹر عبدالرحمٰن ملک کے چرنوں میں اقتدارپیش کردے گی اور پوری قوم پر مسلط کردے گی
اس کا مطلب ہوا ، پیپلز پارٹی ، اے این پی ، مسلم لیگ ق کے اگلے پانچ سال پکے ۔ اور کراچی کی غریب عوام۔۔۔؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top