ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کردیا، اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
محترم ! انصار کون ہیں ؟ جنہوں نے مہجرین کی اعانت کی اور جنہوں نے کی تھی وہ بہت فراخ دل تھے آج وہ بھی نہیں رہے ، اور ہم جیسے ذہنی بیمار تو تفرقوں ہی میں کھو گئے
اگر دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں

میری دل آزاری کی کوئی بات نہیں
مگر مہاجر ایک قوم بن گئی ہے۔ یہ حقیقت ہے۔ کسی قوم کی تحقیر اپ کریں گے تو مسئلہ زیادہ ہی رہے گا
 
محترم ! انصار کون ہیں ؟ جنہوں نےمہاجرین کی اعانت کی اور جنہوں نے کی تھی وہ بہت فراخ دل تھے آج وہ بھی نہیں رہے ، اور ہم جیسے ذہنی بیمار تو تفرقوں ہی میں کھو گئے
اگر دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں
ویسے بنیادی طور پر اپ کی بات درست ہے
یہاں تو پہلے ہی پسماندگی تھی ہی۔ مہاجر بھی بونوں میں رہ کر بونے بن گئے ہیں

" جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے"
 

سید زبیر

محفلین
ویسے بنیادی طور پر اپ کی بات درست ہے
یہاں تو پہلے ہی پسماندگی تھی ہی۔ مہاجر بھی بونوں میں رہ کر بونے بن گئے ہیں

" جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے"
مگر جنہوں نے ہم جیسے ناتوانوں کو اس کٹھن وقت میں سہارا دیا تھا وہ یقیناً قد آور تھے
 

باباجی

محفلین
سب سے پہلے یہ بتائیں کہ مہاجر کا مطلب کیا ہے ؟؟؟؟؟؟
ہجرت کرکے آنے والے ؟؟
تو میرے پاکستان کی بیشتر آبادی ہجرت کرکے آئی ہے
میرے آباء بھی ہجرت کرکے آئے تھے اسطرح تو ہم بھی مہاجر ہوئے
آپ لوگوں نے صرف اردو بولنے والوں کو مہاجر کہہ دیا ؟؟؟
میرے بھائی یہ تو از خود بنائی گئی ایک کمیونٹی ہے
اور ان کا استحصال کرنے والے ان کے اپنے کراچی کے رہنے والے لوگ ہیں
مجھے تو حیرت ہورہی ہے کہ میرے ایک محفل کے بھائی کتنی ڈھٹائی سے سب کو غیر مہاجر کہہ رہے ہیں ؟؟؟؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top