عاطف بٹ
محفلین
انیس بھائی، واقعی بہت ہی نازک مسئلے پر مشورہ مانگا ہے آپ نے۔ اس حوالے سے میرا مشورہ بھی وہی ہے جو سید زبیر صاحب کی رائے ہے۔میں یہاں موجود تمام افراد سے مشورہ چاہتا ہوں۔
میں اردو اسپیکنگ (کٹّر مہاجر) ہوں۔
میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں۔
مجھے کسے ووٹ دینا چاہیے؟؟؟؟؟
1۔ ایم کیو ایم جو کہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔
2۔ پیپلز پارٹی جس کی امن کمیٹی نے ہمارے بھائیوں کو زبح کر کے ٹکڑے کیے۔
3۔ مسلم لیگ نواز جس نے کراچی کے ہزاروں جوان لڑکوں کا قتل عام کروایا اور سب سے زیادہ متعصب جماعت ہے۔
4۔ اے این پی جن کے علاقوں سے مہاجروں کا گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
عزیزم انیس الرحمن
آپ نے ایم کیو ایم کے بارے میں لکھا کہ یہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے ،آپ صرف اپنے دل سے پو چھیں کہ کیا کراچی کے لوگ دل و جاں سے اسے چاہتے ہیں یا مجبوری ہے ۔جب 1979 میں یہ جماعت ابھر رہی تھی اس وقت کیسے قتل و غارت گری ،کے بازار گرم تھے ، مخالفین کو جو کہ صرف جماعت اسلامی تھی(میں حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ نہ میں اس جماعت کا ممبر ہوں اور نہ اس کی بیشتر پالیسیوں سے خصوصا اسلامی جیعت طلبہ کے دہشت گردی کے کردار قطعی متفق نہیں ہوں ) سے کے ارکان کو چن چن کر قتل کیا گیا ۔ ان کے علاوہ ٹارچر سیل قائم تھے ۔ معصوم بچوں کو ڈرل مشینوں کے ذریعے قتل کیا گیا ۔آج بھی کیا کوئی شخص جو ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقے میں رہتا ہے ۔ یونٹ آفس کی مرضی کے بغیر جائداد بیچ یا کرائے پر دے سکتا ہے ؟ کیا اپنی مرضی سے قربانی کی کھالیں یا اپنی خیرات زکوٰۃ دے سکتا ہے ؟ کیا ایم کیو ایم نے اپنے گذشتہ دس سالہ اقتدار میں اپنے علاقوں میں تحفظ کا احساس پیدا کیا ؟ کیا یہ ممکن ہے کہ یونٹ آفس جس کے پاس انتخابی فہرستوں کی مدد سے ہر گھر کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہیں وہ اس علاقے کے جرائم پیشہ افراد سے بے خبر ہو ؟اگر آپ کا دل ان سوالات کے جوابات پر ایم کیو ایم کے حق میں ہو تو بالکل صحیح ۔اور اگر ایم کیو ایم کو ووٹ دینا مجبوری ہے تو اگر آپ نے بغاوت نہ کی تو آئیندہ آنے والی نسل کو کہیں زیادہ قربانیاں اور صعوبتیں برداشت کرنا ہوں گی
اب آپ کے علاقے سے جو امیدوار کھڑے ہوں بلا کسی سیاسی ، مذہبی ، علاقائی ، لسانی تعصب کے ان کا باہمی موازنہ کریں اپنا ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق دیں دھونس دھاندل کا مقابلہ کرنے کی جرات و ہمت پیدا کرنا ہوگی ۔ ۔امیدوار کی اہلیت اور کم برائیوں والے کو زیادہ مضر شخص پر ترجیح دیں کیونکہ فرشتے تو بہر حال نہیں آئینگے ۔اللہ آپ کو اور ہم سب کو صحیح قوت فیصلہ اور قوت عمل عطا فرمائے (آمین)