فنکشنل لیگ بیٹھی ہے نا پی پی پی کے خلاف دھرنے پر
ن لیگ نے تو مک مکا کر رکھا ہے پی پی پی سے
تحریکِ انصاف نے اندرون سندھ پر اتنا فوکس نہیں کیا
اندرون سندھ اگر کوئی اسٹیک ہولڈر تھا تو ایم کیو ایم مگر وہ کچھ نہیں بولے شاید اُن کی پی پی پی سے انڈر سٹینڈنگ ہے کہ وہ کراچی حیدرآباد پر خاموش رہیں اور یہ اندرونِ سندھ کی دھاندلی پر
ایم کیو ایم تو سندھ میں 53 سیٹس کی امید کر رہی تھی مگر 35 کے آس پاس ملی ہیں۔۔۔ پی پی پی نے نوابشاہ میں بھی ایم کیو ایم سے محاذ آرائی کی ہے۔ تحریکِ انصاف کو سندھ اور کراچی میں ووٹ صرف عمران خان کے جوش کی وجہ سے ملے ہیں اور اس کی بھی اہمیت ہے۔ تحریکِ انصاف کو کراچی میں پچھلے 5 سال میں بہت زیادہ کام کرنا چاہیے تھا گلی محلوں میں ۔۔
میرے پاس بہت جواب ہیں سرکار ۔ ہتھیار رکھنا اور ان کا آزادانہ استمال کرنا بہت فرق رکھتا ہے ہم سب ہتھیار رکھتے ہین پر کراچی مین ایم کیو ایم جو خون بہا رہی ہے ویسا کوئی نہیں کرتا سوائے طالبان کے
بھائی جان کراچی میں اس لیے ہوتا ہے کہ کراچی میں پاکستان بھر کے اچھے اور بہت زیادہ برے لوگ بھرے ہوئے ہیں اس بات کو تو مان لیں۔ کراچی میں صرف ایم کیو ایم گندی نہیں ہے۔۔۔ایم کیو ایم کے علاوہ پنجابی ملا، پٹھان ملا، سپاہِ صحابہ، جھنگوی گروپ، امن کمیٹی، سب کے پاس اسلحہ ہے، سب استعمال بھی کرتے ہیں مگر میری سمجھ نہیں آتا کے کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری کا الزام "کراچی" پر ہی کیوں آتا ہے؟؟ کراچی کو منی پاکستان کہتے ہیں تو کراچی میں ہونے والی بد امنی اور معیشت کی تباہی بھی پاکستان کو دیں ورنہ شرم سے ڈوب مریں۔۔۔
کراچی میں پاکستان کے خلاف باتیں اسی لیے ہوری ہیں، جیسا کہ بنگلہ دیش اور بلوچستان میں کیا گیا۔۔۔ اور اس بات کو بھی اللہ کے واسطے وفاقی سطح پر مانیں کہ "بڑے بھائی" نے بنگلہ دیش میں بھی اور بلوچستان میں بھی اور کراچی میں بھی بہت غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے جن کے خلاف کام کیا گیا انہی کو بدنام بھی کیا گیا۔ ایک بندے کو جب تم دباتے جاؤگے تو وہ ایک وقت آئے گا پھٹ پڑے گا۔۔ ہر عمل کا ردِ عمل ہوتا ہے اور ایم کیو ایم ایک بہت ہی غلط عمل کا ایک بہت ہی غلط ردِ عمل ہے، اس کے لیے ردِ عمل کو کلی طور پر موردِ الزام ٹھہرانا کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔
کراچی کی ایسی وڈیوز بھی ہیں منظرِ عام پر کہ جب کراچی میں 6 سال قبل پٹھان مہاجر فسادات ہوئے تھے تو اے این پی نے موچی، بس ڈرائیور تک کو اسلحہ دے دیا تھا، موچی کے بیگ میں سے اسلحہ نکال کر فائرنگ کرنے کی وڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں۔۔۔ ان کو کوئی کچھ نہیں کہے گا، اس لیے کہ ان کا کچھ بھی اسٹیک کراچی میں نہیں ہے،۔۔۔وہ یہاں آتے ہیں، کماتے ہیں، گند پھیلاتے ہیں چلے جاتے ہیں۔۔۔اور کے پی کے میں دفن ہوتے ہیں۔۔۔جب کراچی کو اون کرو تو یہاں گند تو نہ پھیلاؤ۔۔۔
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے مگر سب اس سے اپنی جیب اور انا بھرنے کی مشین سمجھتے ہیں۔۔۔ کراچی پر پہلا حق کراچی والوں کو دینے کے بجائے دیہی پنجاب اور سندھ سے پولیس والے، سرکاری افسران، ملازم لا کر بھرتی کردیتے ہیں تو ردِ عمل تو ہوگا۔۔۔ میں کراچی کے تقریباً ہر فوجی بیس میں گیا ہوں۔۔۔ میں تمام تر تعصب سے بالا تر ہو کر بالکل نیوٹرل ہو کر اللہ کی مقدس قسم کھا کر کہہ رہا ہوں کہ مجھے لگتا ہے میں پنجاب میں موجود ہوں۔۔۔مسرور، کورنگی، فیصل، ملیر، کارساز وغیرہ۔۔۔۔ کراچی کے فوجی بیسز کی سرکاری زبان پنجابی ہے۔ کیوں؟؟؟ کیا کراچی پنجاب کا دارالحکومت ہے؟ کراچی کو گلدستہ بنانا ہے تو ہر ادارے میں "گلدستہ" بناؤ نا۔۔۔
ایم کیو ایم اسی طرح کی سیکڑوں بے ایمانیوں اور بد عنوانیوں کا ردِ عمل ہے۔۔۔۔اب یہ عمل مزید پر تشدد ہوتا جا رہا ہے کیوں کہ کراچی کے لوگوں کو مین اسٹریم میں لینے کے بجائے دبایا جاتا رہا ہے۔۔۔ خدا کے واسطے ان باتوں کو تعصب مت سمجھیں نہ ہی تعصب کی عینک سے دیکھیں۔۔۔ سرکار تو سرکار عوام بھی یہی تعصب برتتی ہے کراچی کے ساتھ۔۔۔