مہوش علی
لائبریرین
مہوش علی ، ویسے حیرت ہے کہ اتنے کھلے عام ریاست سے بغاوت کے بیان کا دفاع کرنے پر بھی آپ نے غور و فکر نہیں کیا۔
جس طرح کھلے عام بدمعاشی اور دھونس سے کراچی میں الیکشن اس دفعہ منظر عام پر آئے ہیں ، اس کے بعد بھی آپ کی حمایت ثابت کرتی ہے کہ جب آپ کی آنکھوں پر تقلید کی اندھی پٹی بندھ جائے تو بڑے سے بڑا ثبوت بھی آپ کو نظر نہیں آتا۔
سلام
آپ نے براہ راست میرے مراسلے کا جواب نہیں دیا ہے، بلکہ میڈیا کی بددیانتی کو نظر انداز کر گئے ہیں۔ ایک آپ ہی کیا، پورا کا پورا پاکستان اس کھلی بددیانتی کو نظرانداز کیے ہوئے ہے۔
کیا آپ کو جامعہ حفصہ میں 1500 طالبات کے قتل کا جھوٹا الزام یاد ہے جسے پوری قوم نے چوم کر آنکھوں پر رکھا ہوا تھا؟ میں اس کو کبھی نہیں بھولوں گی۔
ہماری قوم مجرم پہلے بنا دیتی ہے، صفائی کا موقع نہیں دیتی ہے۔
اگر آپکے پاس کوئی ثبوت ہیں، تو پہلے وہ الیکشن کمیشن اور عدالت میں پیش کیجئے۔
"پلانٹڈ" ویڈیوز اور تصاویر
یہ پورا سلسلہ چلے گا انشاء اللہ۔ مگر سب سے پہلے دو باتیں۔
پہلی تو طلعت حسین کی گواہی کہ ایک گروہ (اس کیس میں پی ٹی آئی) سرگرم ہے جو ایسے جھوٹے ثبوت پلانٹ کر رہا ہے۔
دوسری گواہی یہ ہے کہ کالعدم تنظیموں نے متحدہ کے برطرف اور نکالے جانے والے کارکنوں کو اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے اور متحدہ پر بم دھماکے کر رہے ہیں اور متحدہ کو بدنام کر رہے ہیں۔
یہ دو باتیں آپ ذہن میں رکھیں۔ اب اس تصویر کو دیکھیں۔
یہ شکل سے ہی آپ کو کالعدم تنظیم کے نظر آ جائیں گے۔ ۔۔۔۔ کیا یہ لوگ کبھی "علی رضا عابدی" کو ووٹ ڈال سکتے ہیں؟
یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انشاء اللہ۔ (کچھ اور تصاویر ہیں، مگر ان میں ٹیکسٹ بہت بیہودہ ہے، اس لیے یہاں شیئر نہیں کیا جا سکتا)۔
نتیجہ یہ ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی پر بہتان تراشی کرنا، کسی کی کردار کشی کرنا، کسی کے بیان کو بددیانتی کے ساتھ تبدیل کر کے اسے قابل نفرت بنانا۔۔۔ یہ سب باتیں غلط ہیں۔
جبتک کوئی بات حتمی طور پر ثابت نہیں ہو جاتی، اس وقت تک الزام الیکشن کمیشن تک ہی محدود رکھیے۔