ایم کیو ایم کو شکست

میری بھی آپ کے بارے میں یہی رائے ہے ۔ ہاں اگر آپ سیدھا ہوجائیں تو شاید آپ کو تجزیہ بھی سیدھا لگے ۔

یار ظفری ۔۔۔۔۔۔۔ تمہاری کچھ باتیں بڑی کلاسیکل ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ مشتاق یوسقی ہوتے تو یقینا داد ضرور دیتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)

خوامخواہ ایم کیو ایم پر الجھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ بھئی وہ جیت ہی نہیں چکی ہے بلکہ زبردست جیتی ہے۔۔۔۔ اتنا سوچیں کہ اتنے عرصے سے اسکا ووٹ بنک کیوں قائم ہے، کیا کراچی کے لوگ پاگل ہیں ؟ باقی تمام جماعتوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ایسا تسلسل آپ کو کہیں نہیں ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں الطاف حسین کی پالیسیز کا مخالف ہوں۔۔۔۔۔۔ مگر اسکے باوجود میری مخالفت کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس لئے کہ پاقی لوگ تو اسکو پسند کرتے ہپیں نا۔۔۔۔

دراصل ایم کیو ایم ایک رد عمل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور بھیانک رد عمل ہے۔۔۔۔۔۔۔ یہ جماعت کبھی نہیں ہارے گی تاوقتیکہ باقی لوگ اپنا نظریہ تبدیل نہ کر لیں۔۔۔۔۔۔۔ آپ اسکو قومی دھارے میں شامل کریں یا نا کریں یہ عوامی جماعت ہے۔۔۔۔ یہ کہنا بھی حماقت ہے کہ ایم کیو ایم دھاندلی سے جیتتی ہے۔۔۔۔۔ :)۔۔۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے مارجن سے صرف ایم کیو ایم کا ہی کوئی نہ کوئی ممبر جیتتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں ؟ دوستو ! اسکی وجوہات پر غور کرو۔۔۔۔۔۔

چند وجوہات جو میری ناقص عقل میں آتی ہیں وہ یہ ہیں کہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جہاں ہر شہر کا بندہ آ کر با آسانی روزگار تلاش کر لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر یہاں کے مقامی کو یہاں نوکری نہیں ملتی ۔۔۔ وجہ ؟ کوٹہ سسٹم۔۔۔
پشاور میں جاب آتی ہے ۔۔۔ نوکری پختون کو ملتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں جاب آتی ہے ۔۔۔ ڈومیسائل پنجاب کا مانگا جاتا ہے ۔۔۔ سندھ دیہی کا مانگا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اسکا رد عمل تو ہوگا ۔۔۔۔ اور اسی چیز کا فائدہ الطاف حسین نے اتھایا ۔۔۔۔۔۔
کراچی میں پولیس ہے۔۔۔۔۔۔۔ وہ سب دوسرے صوبے کے لوگ ہیں۔۔۔۔ مقامی کو بھرتی نہیں کیا جاتا۔۔۔۔۔۔۔ کبھی آپ نے سنا ہے کہ پنباب میں پولیس کی بھرتی ہورہی ہے اور کراچی کے نوجوانوں کو پھرتی کیا جا رہا ہے۔۔۔۔ :) جبکہ کراچی پولیس میں نوے فیصدی باہر کے لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسے ہزاروں وجوہات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس معاشرے میں مساوات نہیں ہوگی وہاں محروم طبقہ چرب زبانوں کے باتھوں میں کھلواڑ بنتا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سو مسا وات قائم کروائیں ۔۔۔ ایم کیو ایم خود ختم ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)

ورنہ یہی ہو گا کہ آپ اپنا خون جلاتے رہے گے اور ایم کیو ایم سیٹس لیتی رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظفری کی بات بالکل صحیح بلکہ خاصی بالغانہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
زمینی حقائق یہی ہیں‌کہ ایم کیو ایم کو پاکستان کے دوسرے حصوں میں‌ قبولیت نہیں‌ملی۔ اور یہ علاقائی جماعت ہی رہ گئی ہے۔
ایم کیو ایم کی یہ کوشش کہ وہ دوسری جگہوں‌سے جیتے ناکام رہی ہے اور اس میں کسی اسٹیبلشمنٹ و جاگیرداروں‌وغیرہ کا ہاتھ نہیں بلکہ یہ عوام کی رائے ہے۔
کراچی کی حدتک میں اس بات سے متفق ہوں‌کہ ایم کیوایم نے اپنا ووٹ بینک قائم رکھا ہے۔ اور یہ بھی کراچی کے عوام کی رائے ہے اور اسکا بھی احترام کرنا چاہیے۔
مگر ایم کیو ایم مہاجر سے متحدہ بننے میں شکست کا شکار ہوگئی ہے۔
 
بھئی ہمت علی کچھ بھی کہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرحال یہ واحد جماعت ہے جو اپنے ایک بیان مین تو صحیح ہے یعتی یہ جماعت کم از کم جاگیرداروں ، برنس مین، یا چوھدریوں کی میراث نہیں ہے۔۔۔۔:)
 
اسپر بات کرتے ہیں کہ یہ تنظیم کس کے ہاتھوں میں‌ہے۔
پہلے یہ خبر دیکھئیے
20_11.gif
جنگ
میرا تعلق بھی اس حلقے سے ہے۔ یہاں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ کچھ ھزار ہے۔
ایم کیو ایم کو یہاں‌مقبولیت حاصل ہے۔ مگر کیا یہ ضروری ہے کہ جیتننے کے لیے گھوسٹ ووٹ بگھتائے جائیں۔ یہاں کیا کیا نہیں‌ہوتا دھشت گردی کے زور پر۔
اس دھشت گردی کا میں خود شاہد ہوں‌اور اسی لیے جانتا ہوں‌کہ دھشت گرد محدود گروہ میں‌ وقتی طور پر مقبول ہوسکتے ہیں مگر عوام کی بڑی تعداد کبھی بھی دھشتگرد کی حمایت نہیں‌کرتی۔
 
مہوش علی

لائبریرین

بھائی جی، کل ووٹرز کی تعداد دو لاکھ اکسٹھ 61 ہزار ہے۔

کیا گھوسٹ ووٹ کی کوئی خبر اخبارات میں شائع ہوئی ہے؟
 
ظفری

لائبریرین
ہمت علی ۔۔ یہ اب بیکار کی بحث ہے کہ ایم کیو ایم کو کیسے ووٹ ملتے ہیں ۔ اندورنِ سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کا بھی یہی رویہ ہے ۔ پہلے ایم کیو ایم ملک کی تیسری بڑی جماعت تھی مگر اب نواز لیگ اور ق لیگ کی تقسیم کی وجہ سے چوتھی بڑی جماعت بن گئی ہے ۔ ق لیگ جس کی وفاقی حکومت تھی وہ صرف 38 سیٹیں لینے میں‌کامیاب ہوئی ہے اور جبکہ ایم کیو ایم نے دو شہروں میں 19 سیٹیں لیں ہیں ۔ جو کہ ق لیگ کی نصف سے بھی زیادہ ہے ۔ یہ اعداو شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم نے اپنے علاقے میں مثالی کامیابی حاصل کی ہے ۔ لہذا اس کو صرف تعصب اور علاقائی پس منظر میں رکھنا حقیقت سے دوری کے مترادف ہوگا ۔ اگر ایم کیو ایم کے ووٹ بنک کو دہشت گردی اور غندہ گردی کے تناظر میں دیکھا جائے گا تو وہ سب ووڈیرے اور جاگیر دار کو بھی اس لسٹ میں آنا چاہیئے جن کے علاقے میں لوگ انتخابی نشان پر ووٹ ان کے سامنے ڈالتے ہیں ۔ اور ان سب کنگز کا تعلق پیپلز پارٹی اور دوسری لیگوں سے بھی ہے ۔ لہذا ایم کیو ایم کی حقیقت کو تسلیم کیا جانا چاہیئے اور اس کو عصبیت اور تعصب کی فضا سے نکال کر دوسری ماضی کی کرپٹ جماعتیں ( جن کے ماضی کو فراموش کیا گیا ہے ) ان کی طرح ایک ہی صف میں کھڑے ہونے کا موقع دینا چاہیئے ۔
 
اپ کی بات درست ہے۔ ہوسکتا ہے یہ سب کچھ دوسری جگہوں‌پر بھی ہوتا ہو۔ مگر ایم کیوایم کی حرکات کا عینی شاہد ہونےکی وجہ سے میری مجبوری ہے کہ میں ان کی حمایت نہ کروں۔ انکھوں‌دیکھی مکھی کیسے نگلی جاسکتی ہے؟
 
آپ کو پورا حق حاصل ہے کہ آپ ایم کیو ایم کی حمایت نہ کریں ۔ اور یہ بھی حق حاصل ہے کہ آپ اپنا اختلافِ رائے بھی ظاہر کریں ۔ مگر اس ختلافِ رائے کو مجموعی طور پر پوری قوم سے وابستہ نہ کریں ۔ اصل مسئلہ یہاں‌ سے پیدا ہو جاتا ہے ۔ میرا یہاں بحث میں حصہ لینا بس اسی سلسلے کی کڑی تھا ۔
 
کونسی قوم؟
صرف یہ عرض کرنا تھا کہ سندھ کی ایک لسانی اقلیت کے سوا پاکستانی قوم نے بحیثیت مجموعی ایم کیو ایم کو رد کیا ہے۔ یہ تو ایک حقیقت ہے یا اپ کی اس بارے میں‌کوئی اور رائے ہے؟
 
ایم کو ایم سے مجھے کچھ تعلق ، پسند یا نسبت نہیں۔ لیکن جو حال سندھ، سرحد و پنجاب میں وڈیرہ شاہی کے باعث ہے - اس کا علاج علاقائی سطح پر عام انسانوں کی تنظیم ہے۔ ایم کیو ایم باقی پاکستان کو ایسا ہی ماڈل فراہم کرتی ہے جو عام آدمی پر مبنی ہے۔ میں کیس غنڈہ گردی کی حمایت میں نہیں۔ لیکن م ق م کی غنڈہ گردی یقینی طور پر رد عمل ہے اس عمل کا جو جماعت اسلامی کراچی میں م ق م کو ابتداء‌میں فراہم کرتی رہی ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین

بھائی جی،
یہ خبر پڑھ کر تو میرے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی۔
اور اسکی وجہ یہ ہوئی کہ:

1۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اور انکی جماعت الیکشن میں اکثریت میں جا رہے تھے مگر بعد میں الیکشن کمیشن نے نتائج تبدیل کر دیے۔

2۔ اور مزے کی بات یہ کہ پیپلز پارٹی کے ترجمان کو بھی دھاندلی کا دعوی ہے اور اس دھاندلی سے قبل کراچی میں انکے امیدوار جیت رہے تھے۔

تو اب یہ دونوں ہی ہارنے والے دھاندلی سے پہلے اپنی اپنی اکثریت کا دعوی کر رہے ہیں۔

//////////////////////

صدر مشرف کی ایک کوالٹی جو مجھے بہت ہی پسند تھی وہ یہ کہ وہ بہت سادگی سے اپنی غلطیاں تسلیم کر لیتے تھے۔

اور نواز شریف مجھے کردار کا بہت بڑا جھوٹا انسان لگتا ہے۔ کیا آپ اس کی کذب بیانیاں بھول گئے جب وہ دعوی کر رہا تھا کہ اُسکی ملک بدری کا کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا۔ اور جب معاہدہ اسے دکھایا گیا تو وہ اپنی پہلی سٹیٹمنٹ سے پھر گیا۔ مجھے ایسے کردار کے لوگوں بہت ناپسند ہیں۔
 
جہانزیب

محفلین
بھائی جی،
نواز شریف مجھے کردار کا بہت بڑا جھوٹا انسان لگتا ہے۔ کیا آپ اس کی کذب بیانیاں بھول گئے جب وہ دعوی کر رہا تھا کہ اُسکی ملک بدری کا کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا۔ اور جب معاہدہ اسے دکھایا گیا تو وہ اپنی پہلی سٹیٹمنٹ سے پھر گیا۔ مجھے ایسے کردار کے لوگوں بہت ناپسند ہیں۔
اس حمام میں‌ مشرف سمیت سب ننگے ہیں‌ ۔ حیرت اس بات پر ہے کہ مشرف کی کذب بیانیوں (تین سال کے بعد جانے کا وعدہ، وردی اتارنے کا وعدہ۔ ۔ ۔ ) ‌پر اُسے چھوٹ‌دینے والے نواز شریف کو کوئی راستہ کیوں نہیں دیتے ؟
 
زینب

محفلین
کچھ بھی ہے میرے خیال میں چوہدریوں نے شکست تسلیم کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔کسی بہت سیانے بندے نے مشورہ دیا ہو گا کہ بھائی جاتی جاتی عزت بچا لو۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اختلاف برائے اختلاف اور بحث برائے بحث تو خیر چلتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ چند سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ ۔ ۔ بس یہ یاد رکھئے گا کہ میں نظریاتی طور پر م ق م کے خلاف ہوں۔ ۔ ۔

اگر یہ مان لیا جائے کہ الطاف جسین کی جماعت غنڈہ عناصر پر مشتمل ہے ۔ ۔ ۔ (فرض کیا ہے صرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

پاکستان کے کسی ایک سیاستدان کی شرافت کا پیمانہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آپ لوچیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
برڈ فلو کی وبا پاکستان میں بچہ بچہ کی زبان پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ چوہدری شجاعت پر کسی نے الزام لگایا اب تک۔۔۔۔۔۔؟
بینظیر بھٹو کی کرپشن کے بارے میں سب جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کیا ثابت ہوا ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ نہیں
زرداری کو کون نہیں جانتا کہ کتنا بڑا مجرم ہے؟،،،،،،،،،، :) کیا ہوا آج کی لیڈنگ پارٹی کا سربراہ ہے ؟
نواز شریف کیا تھا ؟ اب کیا ہے ؟ جیتا ؟ کس نے جتوایا ؟ کوئی جواب ہے ؟
پیر پاگارا کتنا بڑا مجرم ہے قوم کا۔۔۔۔۔۔۔۔ سب جانتے ہیں۔۔۔۔ کیا کسی میں اس پر الزام لگانے کی ہمت ہے ؟
جماعت اسلامی، کا سورس اف انکم کیا ہے ؟ کوئی جواب ہے ؟
یہ ہمارے پیارے فضلو کا کا کیسے انسان ہیں ؟ کیا خیال ہے ؟
چوہدری برادران کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
شیخ جی کی تو بات ہی چھوڑیں
یہ ہمارے معتبر محافظ اور ان کی عیاشیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشااللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی سی ایم اے جائیں تو پتہ چلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
اعجازالحق کس کی زبان بولتے ہیں۔۔۔۔ ؟۔۔۔۔ ان کی جائداد وغیرہ پر تو انگلی اٹھا بھی مت دینا دوست۔۔۔۔۔۔۔۔:)

غرض کون ہے جو کرپٹ نہیں ہے۔۔۔۔ جس پر الزام نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جو سچ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔

سب سچ ہے دوست اور سو فیصد سچ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ذرا م ق م کا کرپشن گراف دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ واحد جماعت ہے جو عوام سے نمایندے لاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انہیں گلیوں اور بستیوں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اگر یہ کتا بھی کھڑا کریں تو وہ بھی جیت جائے گا۔۔۔

حقیقت سے کام لیں دوست۔۔۔۔۔۔ تعصب صرف نفرت کو ہوا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر م ق م لسانی جماعت ہے تو "ن" اور "ق" لیگ اس سے بھی بڑی لسا نی جماعتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ذرا انکھ کھول کر تو دیکھیں۔۔۔۔ کہ ان سب جماعتوں نے ٹکٹ کس کو دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی گاؤں کے غریب کو پنجاب میں صرف "کمی کمیں" کی حیثیت حاصل ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہی وہ مجبور ہیں جو بسیں بھر بھر کر جاتے ہیں ووٹ دینے ۔۔۔۔ اگر نہ جائیں تو بقول اشفاق احمد " مامے گاجے " ان کی عزتیں تار تار کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخبارات کا مطالعہ بھی کیا کریں۔۔۔۔۔۔ کہ عورتوں کو سر بازار ننگا کہاں اور کون گھماتا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

للہ کبھی حقائق پر بھی غور کیا کریں۔۔۔۔ یہ ساری ڈس انفارمیشن صرف وہی لوگ پھیلا چکے ہیں جو کراچی کی آزاد فضا میں پنپ نا سکے۔۔۔۔ کیونکہ یہاں کسی کی چوھڈراہٹ نہیں چلتی ہے۔۔۔۔
:)
 
زینب

محفلین
یونس رضا دوسرے لفظوں میں یہ مان لیا جائے کہ آپ ایم کیو ایم کی حمایت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ باقی باتوں کا جواب کل دوں گی
 
۔۔۔۔ یہ ساری ڈس انفارمیشن صرف وہی لوگ پھیلا چکے ہیں جو کراچی کی آزاد فضا میں پنپ نا سکے۔۔۔۔ کیونکہ یہاں کسی کی چوھڈراہٹ نہیں چلتی ہے۔۔۔۔
:)
کراچی میرا گھر ہے اور م ق م کی دھشت گردیاں‌میں نے خود دیکھیں‌ہیں۔میں بھی انچولی کا مہاجر ہوں۔ کیسے بھلادوں بدمعاشوں‌کی غنڈہ گردیاں۔ جو کام چوہدری گاوں میں کرتے ہونگے وہ الطاف اور اس کے کارندے کراچی میں‌کرتے ہیں۔
اگر کوئی غلط کام کررہا ہو تو یہ وجہ بنیاد نہیں ہے غلط کام کو کاپی کرنے کی۔
الطاف کی غلط کاریوں‌کی تمام دنیا شاہد ہے۔ اندھے تو صرف اسکے پیروکار ہی ہیں۔ سب دیکھ رہے ہیں‌لہذا انتخابات میں الطاف کے پاس صرف کراچی و حیدراباد کی سہمی ہوئی ابادی ہے۔ کہ ان کے پاس کوئی اور اپشن نہیں ہے۔ الطاف نے انھی دیوارسے لگا رکھا ہے۔
 
کراچی اور حیدرآباد کی آبادی صرف اندازہ کے تغت ایک کروڑ نوے لاگھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا غور کرو دوست اتنی بڑی آبادی کو صرف چند انسان تو یرغمال نہیں بنا سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ الطاف حسین ایک بہیت بڑا غندڈہ ہے جس کی کمینگی کا اندازہ صرف وہی لوگ لگا سکتے ہیں جو یہاں رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے"۔۔۔۔۔۔ یہ نعرے میں نے خود پڑہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور قتل کیسے ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ یہ سب جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ لاشیں کہاں سے ملتی تھیں یہ بھی سب جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہاں مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ صرف الطاف غنڈہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ سب غنڈے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرق صرف انتا ہے کہ وہ ببنگ دہل اعلان کرتا ہے اور باقی ڈپلومیسی سے کام لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری حماقت یہ ہے کہ ہم جو سامنے ہے صرف اسے ہی غلط کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقیوں کو کیوں چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب مجرم ہیں معرے دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس قوم کے بچے بچے کو مجرم ۔۔۔۔ ماؤں بہنوں کے مجرم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور ایک بار پھر یہ آگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم ایک مصیبت سے نکل کر ایک اور بڑی مشکل میں آگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ظفری

لائبریرین
یونس رضا بھائی ۔۔۔ آپ نے یہاں جو تجزیہ پیش کیا ہے ۔ وہ سو فیصد درست ہے ۔ اور یہ تجزیہ ایک ایسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ جو زمینی حقائق کو دیکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ ہمارا المیہ یہی ہے کہ ہم نے کبھی متحد ہوکر سوچا ہی نہیں ۔ ہم خاندانوں میں ذات پات سے لیکر قومی سطح پر مختلف گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں ۔ جہاں ہماری آنکھ صرف اس دائرے تک محدود رہتی ہے جہاں تک کوئی ہمیں اپنا من پسند نظر آتا ہے ۔ اور اس من پسندی کی ایسی تقلید کی جاتی ہے کہ تمام حقائق کو پسِ پشت ڈال کر ہم مجرم کو بھی محرم بنا لیتے ہیں ۔
ایم کیو ایم کی کوئی حمایت کرے یا نہ کرے مگر یہ مسلم حقیقت ہے کہ وہ ملک کی اس وقت چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے ۔ حکومت کے اتار چڑھاؤ میں اس کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے ۔ مجھے بھی ایم کیو ایم سے تقریباً 95 فیصد جگہ اختلاف ہے ۔ مگر میں اس کی حیثیت کو نظر انداز نہیں کرسکتا ۔ اگر مجھے قومی وحدت میں ایم کیو ایم کا کوئی کردار نظر آئے گا تو میں اپنے تمام ذاتی ، نظریاتی اختلافات ختم کرکے ایم کیو ایم کیساتھ ہاتھ ملاؤں گا ۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جب قومی یگانگت اور اتحاد کی بات آتی ہے تو کسی بھی فرد یا گروپ کو نکال کر آپ اس فارمولے کو پورا نہیں کرسکتے ۔ اور یہ کسی بھی لحاظ سے ملک و قوم کے لیئے مفید نہیں ہوگا ۔ چنانچہ میں اپنی ذاتی رائے ، ذاتی پُرخاش اور اپنے نظریات ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی اور بقا کا سوچوں گا ۔
 
سندھ میں‌اب ایم کیو ایم کو ساتھ چلانے کی بات ہورہی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ سندھ میں بھی م ق م نے اپنی پوزیشن کھوئی ہے ۔ ق لیگ کے دور میں م ق م حکومت میں‌ تھی مگر پی پی پی اب اس پوزیشن میں‌ہے کہ اکیلے حکومت بنالے لہذا م ق م اپوزیشن میں بیٹھنے پر مجبور ہو۔
اس صورت میں‌ م ق م کے پاس واحد صورت یہ ہے کہ وہ اپنی دھشت گردانہ حرکات کو دھمکی کے طور پر استعمال کرے اور پی پی پی کو پاکستان کے وسیع تر مفاد میں م ق م کو ساتھ لے کرچلنا پڑے۔
مگر ہر دو صورتوں میں م ق م نے اپنی پوزیشن کھودی ہے۔
حقیقت میں‌ م ق م شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
 
Top