این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹ کے بارے میں گفت و شنید

آمین ثم آمین۔
آپ پی ایچ ڈی کر رہے ہیں یا ہوگئی مکمل؟
اور سر کچھ بچوں کو بھی گائیڈ کر دیں۔GAT کیسے پاس کرسکتے ہیں کوئی خاص بکس سے تیاری کرنی پڑی ہے یا یہاں بھی قسمت آزمانی پڑتی ہے
پی ایچ ڈی ابھی جاری ہے۔
GAT کے لیے انشا اللہ کچھ ٹپس دیتا ہوں امید ہے پسند آئیں گی۔
اس کی لغت یا ووکیبلری تیار کرنا سب سے اہم ہے۔ اس کے لیے آپ کو ورڈ روٹس کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔ جب آپ کو روٹس کا کچھ کچھ علم ہوجائے گا تو تکا لگانا یا آئیڈیا کرنا کہ معنی یا متضاد کیا ہے بہت آسان ہوجاتا ہے مثلا :
A ایک روٹ ہے۔ جب یہ کسی بھی مکمل لفظ سے قبل لگے تو اکثر اس کا مطلب الٹ جاتا ہے جیسے sympathy سے Asympathy. اسی طرح
Ab بھی ایک روٹ ہے۔ جس کا معنی متضاد، الٹ، نیچے، کم تر وغیرہ کا بنتا ہے۔اس سے بننے والے الفاظ دیکھیے۔
Abnormal
abdicated
اگر کوئی پوچھے کہ Abdicate کا معنی کیا ہے تو آپ Ab کا کچھ کچھ اندازہ ہونا چاہیے۔ چلیں میں آپ سے پوچھتا ہوں

He is an Abdicated King
whats means Abdicated?
1. Down from throne
2. High Ranking
3. Very Nice
ایسی صورتِ حال میں آپ کو کافی اندازہ ہوجاتا ہے کہ کیا پوچھا جارہاہے۔

لوجیکل ریزننگ کےلیے ضروری ہے کہ ہر سوال کی تصویر بنانے کی کوشش کریں مثلا ایک گاڑی میں الف، بے ، پے ، ث، ش پانچ لوگ سفر کررہے ہیں۔ ان میں سے ش ڈرائیورہے اور اس کے پیچھے دو سواریاں ہیں لیکن وہ سواریاں الف یا پ نہیں ہیں۔ باقی سواریاں ان کے پیچھے ہیں۔ اب بتائیے کہ ڈرائیور سے پیچھے دوسری لائن میں کونسی سواریاں ہیں ؟ اگر آپ نے ساتھ ساتھ چھوٹی سی تصویر بنائی ہے تو سمجھیے کہ آپ کا آدھا کام ہوگیا۔ باقی رہا آدھا تو یہ استعمال کریں www.apan dimagh istemal karo.com :grin:
پھر آئے کا ریاضی کا حصہ۔ تو عرض ہے کہ یہ ریاضی چھٹی ساتویں کلاس کی ریاضی سے آگے نہیں جاتی۔ کبھی کبھار کچھ سوالات الجبرا سے ہوسکتے ہیں۔ سب سے زیادہ نمبر یہیں سے آتے ہیں، بس تھوڑی سی محنت اور توجہ ۔۔۔۔اور آپ کے کم از کم 60 نمبر تو پکے۔ :D:p:LOL:

حسن محمود جماعتی

نور سعدیہ شیخ
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین

مجھے کچھ بھی مشکل لگتا نہیں بس اب یہ مضامین بور بور سے ہیں میں ٹھہری رومانویت پسند !
 
نور وجدان

لائبریرین

دی آؤٹلیر

محفلین
جب سی ایس ایس میں نقل ہوسکتی تو این ٹی ایس کس کھیت کی مولی ہے ! 2013 میں فیصل آباد میں دوبارہ پیپر ہوئے تھے کیونکہ کتابیں کھول کے اساتذہ نے آگے رکھ دیں تھیں ۔ اس پر کچھ طالب علموں نے پیپرز کھلواکے پیپرز حل کیے تھے ۔ این ٹی ایس یا پنجاب سروس کمیشن یا ایسے مقابلے کے امتحان میں 100 میں 10 فیصد لوگ اپنی محنت قابلیت سے سیلکٹ ہوتے ہیں ۔ اب حمزہ علی عباسی کی مثال لے لیں ۔ حمزہ ملتان کی پیدائش ہے ، ڈومیسائل پنجاب کو ہے اور سندھ سے اپئیر ہوا ہے ۔ سندھ میں پاس ہونا بائیں ہاتھ کام ہے اصل مقابلہ پنجابیوں یا سرحدیوں کا ہوتا ہے ، بلوچستان میں تو اگر کوئی پاس ہوجائے تو اچھا ہے مگر ہوتا نہیں ہے ۔ این ٹی ایس کے اگزامز میں سنا جاتا ہے کہ انٹرویو میں رشوت یا سفارش دونوں سے بے حد کام لیا جاتا ہے ۔یہاں لوگ ناظموں ، منسٹرز سے بنا کے رکھتے ہیں پھر جب کوئی کام پڑتا ہے تو ان کو سب دے دلا کے کام ہوجاتا ہے ۔ بینک میں چند لاکھ دے کے آپ کو جاب مل جاتی ہے ۔پیسہ پھینک تماشہ دیکھ

سندھ میں اب اتنی اندھیر نگری نہیں رہی میڈیا پاور فل ہے اور ایسے ٹیسٹ میں دھاندلی کی گنجائش نہیں رہی
 
فرقان احمد

محفلین
بات یہ ہے کہ این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹوں کے دو فوائد تو ایسے ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔

1۔ اگر کوئی نہایت ذہین بندہ ہو گا تو اسے آگے بڑھنے سے روکنا مشکل ہو جائے گا۔ اس معاشرے میں ایسا ہو جائے تو یہ کسی غنیمت سے کم نہیں۔
2۔ ہمارے تعلیمی نظام میں جھول ہیں، اچھا لگتا ہے جب سب کو ایک طرح کے امتحان سے گزرنا پڑے، یوں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے۔ تاہم اچھا ہے کہ کوٹا سسٹم فی الوقت برقرار رہے اور یہ بھی ہے کہ آرٹس اور سوشل سائنس سے وابستہ طالب علموں کو اس ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے یا کچھ رعایت دی جائے۔ کسی حد تک رعایت تو دی گئی ہے تاہم یہ ناکافی ہے۔
 
مسئلہ یہ ہے کہ اگر آرٹس اور سوشل سائنس کے طلبہ کو مستثنی قرار دے دیا جائے تو یہ بھی دیکھیں کہ وہ طلبہ نوکری بھی ایسی فیلڈ میں کرنا چاہتے ہیں جہاں ان کے ساتھ سائنس اور دیگر علوم کے طلبہ بھی ہوں ایسے میں سب کو برابر کا ٹیسٹ ہی دینا پڑتا ہے
جہاں تک این ٹی ایس کا ٹیسٹ ہے وہ کوئی اتنا مشکل بھی نہیں اسکول لیول کی میتھس اور انگریزی میں تھوڑی سی مہارت ہو تو ٹیسٹ پاس کرنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آتی اور یہ سب تمام طالب علم چاہے وہ آرٹس کے ہوں یا سائنس کے سب ہی اپنے اسکول لیول پر پڑھ چکے ہوتے ہیں بس دوبارہ دہرانا ہی پڑتا ہے
 
squarened

معطل
سندھ میں پاس ہونا بائیں ہاتھ کام ہے
کراچی بھی سندھ میں واقع ہے !!
کسی اور صوبے کی یہ مجال نہیں کہ وہاں کے طلبہ و طالبات ذہانت و فطانت میں پنجاب کا مقابلہ کر سکیں۔
کیا بات ہے،پنجاب والے خصوصی ذہانت سے نوازے گئے ہیں
اسی لیے دیگر صوبوں کو رعایت بھی دی جاتی ہے اور کوٹہ بھی مقرر کیا جاتا ہے۔
یہاں تو دیہی اور شہری کا کوٹہ ہی فساد برپا رکھتا ہے ۔ویسے کوٹہ ہر صوبے میں ہے
 
عباس اعوان

محفلین
این ٹی ایس کے اگزامز میں سنا جاتا ہے کہ انٹرویو میں رشوت یا سفارش دونوں سے بے حد کام لیا جاتا ہے
این ٹی ایس تو ٹیسٹنگ سروس ہے۔ انٹرویو تو جاب یا ایڈمشن دینے والا متعلقہ ادارہ لیتا ہے ٹیسٹ کے بعد۔ این ٹی ایس والے کب سے انٹرویو لینا شروع ہو گئے ؟
 
عباس اعوان

محفلین
میں نے بی ایس کے لیے کامسیٹس میں این ٹی ایس ٹیسٹ دیا تھا، کامیاب ہونے کے بعد وہیں داخلہ لیا تھا۔ پھر بی ایس مکمل کرنے کے بعد ایم فل کے لیے این ٹی ایس کا GAT دیا اور کامیابی کے بعد کامسیٹس سے ایم فل کا کورس ورک مکمل کیا۔ ان دونوں ٹیسٹس میں، میں نے نقل ہوتے نہیں دیکھی۔ بہت سے لوگ فیل ضرور ہوئے۔ میں نے تو دونوں ٹیسٹس پہلی پہلی دفعہ میں ہی پاس کر لیے۔ GAT کے لیے تو کوئی زیادہ تیاری بھی نہیں کی۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سب کو پاس کر دیتے ہیں۔ میرے ایک کلاس فیلو نے جتنی دفعہ GAT دیا، ناکام رہے۔ یہ واقعی ایک عمدہ چھلنی تھی جس سے قابلیت والوں کا پتا چلتا ہے۔ اس کے علاوہ سوئی نادرن گیس میں بھرتی کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ بھی دیا، کامیاب ہوئے۔ آن لائن ٹیسٹ تھا، نتیجہ ٹیسٹ کے فوراً بعد۔ کیا دو نمبری اس میں؟
جب این ٹی ایس والے متعلقہ اداروں کو بندوں کی لسٹ ان کے نمبرز سمیت دے دیتے ہیں، تو این ٹی ایس کا کام ختم۔ آگے ریکروٹمنٹ تو متعلقہ ادارے کا کام ہے، کرپشن وہ کرتے ہیں، این ٹی ایس والوں کا وہاں کیا عمل دخل ؟؟؟
 
محبوب الحق

محفلین
آپ کی بات سے اتفاق ہے۔۔۔ مگر اس کی اصلیت یہ ہے کہ پیسہ بٹورا جائے۔۔۔۔ اتنے زیادہ کینڈیڈیٹس کی فیسز۔۔۔۔۔۔ جن میں سے چند ایک ہی منتخب ہو پاتے ہیں۔۔۔۔ ایسا کہا جاتا ہے۔۔۔۔ اس بارے میں آپکی کیا رائے ہے؟
اور منتخب بھی ان کے پسندیدہ کینیڈیٹ ہی ہوتے ہیں۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

اگر اس پر وہی اپنی رائے دیں جنہوں نے یہ ٹیسٹ پاس کیا ہے یا اس نے کسی قریبی نے یہ ٹیسٹ پاس کر کے داخلہ لیا ہو، ورنہ اندازہ سے لکھنا درست نہیں۔ جہاں تک مجھے علم ہے یہ ٹیسٹ میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلہ کے لئے ضروری ہے باقی اگر کسی کو اس کے علاوہ بھی ضرورت پیش آئی ہو تو وہ بھی بتا سکتا ہے معلومات میں اضافہ کے لئے۔

اس ٹیسٹ پر ہر طالب علم جو اپنی محنت سے فرسٹ کلاس پاس ہوا ہے ان کو داخلہ کے لئے یہ بہت کارآمد ہے، لیکن اس کے ساتھ دوسرں کو بھی موقع دیا جاتا ہے جیسے ایک لمٹ مقرر کی ہوتی ہے کہ ان نمبروں والے بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں مگر میری رائے اس پر یہی ہے کہ کم نمبروں والے کو اس میں حصہ نہیں لینا چاہئے کیونکہ ان کی فیس یقیناً ضائع جائے گی، اس پر میں آخر میں لکھوں گا کہ وہ اس پر ٹرمز اینڈ کنڈیشن نہیں پڑھتے۔

میری بھانجھی نے 4 سال پہلے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے سوفٹویئر انجینئرنگ کے لئے داخلہ پر یہ ٹیسٹ پاس کیا تھا جو کہ میٹرک اور ایف ایس سی فرسٹ کلاس پاس تھی۔ انہیں بھی یہی لگتا تھا کہ ٹیسٹ پاس سے داخلہ نہیں ملے گا جس پر انہوں نے مجھ سے پرائیویٹ کے لئے داخلہ اور تعلیم کے لئے ایک بڑی رقم کی ڈیمانڈ کی تھی ادھار، جو میں نے انہیں بھیج دی پھر ٹیسٹ پاس کرنے پر اس کا داخلہ ہوا اور وہ رقم انہوں نے لوٹا دی، اس وقت وہ ایک ملٹینیشن کمپنی جو آئی ڈی میں سپلائی کرتی ہے میں جاب کر رہی ہے جس پر تنخواہ بھی بہت اچھی ہے، اس کے دو سال بعد اس کی چھوٹی بہن نے بھی انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے ٹیسٹ پاس کر کے داخلہ حاصل کیا۔

پچھلے سال میری ایک بھتیجی ابوظہبئی سے لاہور میڈیکل میں داخلہ کے لئے اس ٹیسٹ میں بیٹھی۔ میں نے جب ٹیسٹ پر آنلائن ٹرمز اینڈ کنڈیشن پڑھیں تو اس میں واضع طور پر لکھا ہوا تھا کہ 600 نمبرز والے اس ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں اور اگر وہ ٹیسٹ پاس کر لیتے ہیں تو پھر داخلہ پہلے انہیں ہی ملے گا جن کے ایف ایس سی میں نمبر ٹاپ پر ہونگے۔ اس لئے ایسے طالب علموں کو اپنی جمع پونجی اور وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے جن کے نمبرز ایوریج ہوں۔ بھتیجی کا داخلہ نہیں ہوا مگر وہ وہ راس الخیمہ میں برٹش ریکنائزڈ یونیورسٹی میں ڈاکٹر بن رہی ہے۔

ایک بھانجی سعودی عرب سے اسی سال ڈاکٹر کے لئے ٹیسٹ دینے آئی تھی، جو یقیناً نہیں ہونا تھا، پھر فیس بک پر ہی لگا دیا کہ داخلہ ہو گیا ہے بلنڈر! پھر سعودی عرب واپس چلی گئی یہ کہہ کے کہ داخلہ ہو گیا تھا مگر ویزہ رینیو کروانے آئی ہوں مگر سختی کی وجہ سے ویزہ نہیں لگ رہا۔

اسی سال ایک بھتیجے کا داخلہ میرٹ پر جی سی یونیورسٹی میں ہوا ہے حالنکہ میری چھوٹی بہن بھی اسی یونیورسٹی میں لیکچرر ہے اور اسی سال جنوری میں اس نے رائل ہولووے یونیورسٹی لندن سے ہسٹری میں پی ایچ ڈی کی ہے مگر اس کی مدد کی ضرورت نہیں پڑی داخلہ کے لئے کیونکہ مائگریشن سپورٹ بھی ساتھ تھی۔ مائگریشن کے لئے اس سال مزید ایک اضافہ کیا گیا ہے یا چھوٹ دی گئی ہے کہ طلبہ طالبات کے والد بیرون ملک میں ہیں اور ان کے بچے پاکستان میں ہیں تو ان کے لئے بھی سیٹ رکھی گئی ہیں جس پر بیرون ملک سے والد کا سروس لیٹر اور مزید کاغذات کی کاپیاں داخلہ کے دوران جمع کروانی پڑتی ہیں۔ اگر ایسے ہی کوئی طالب علم ہوں جن کے والد بیرون ملک میں ہیں اور داخلہ میرٹ پر ہو تو یہ ان کے لئے کارآمد ہے۔

والسلام
 
کراچی بھی سندھ میں واقع ہے !!

کیا بات ہے،پنجاب والے خصوصی ذہانت سے نوازے گئے ہیں

یہاں تو دیہی اور شہری کا کوٹہ ہی فساد برپا رکھتا ہے ۔ویسے کوٹہ ہر صوبے میں ہے

حقائق سے منھ موڑ کر حقائق کو رد نہیں کیا جا سکتا۔آج تک جتنے بھی سی ایس ایس کے امتحانات ہوئے ہیں سب میں پنجاب نے ہمیشہ ٹاپ کیا ہے رزلٹ کے حوالے سے۔ الحمد للہ۔
 
Top