ماوراء
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ محفل کی دوسری سالگرہ پر ہم نے اراکین کو مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دینے کے بارے میں سوچا تھا۔ اور ان ایوارڈز کی ووٹنگ کے لیے تھریڈز بھی کھولے گئے تھے۔ آپ سب کے مشورے اور ووٹنگ کے مطابق ہی سب کو ایوارڈز دئیے گئے ہیں۔ ایوارڈ لسٹ امن ایمان نے بنائی تھی۔ جسے کانٹ چھانٹ کر میں نے ترتیب دیا۔ہم محفل میں پہلی بار ایوارڈز کا اجراء کر رہے ہیں۔ یقیناً اس میں کوئی نہ کوئی کمی رہ گئی ہو گی یا شاید کچھ خاص ایوارڈز بھی رہ گئے ہوں۔ نبیل بھائی نے ایوارڈز کے حوالے سے بہت اچھی تجاویز دی ہیں اگر آپ سب بھی ایوارڈز کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیتے رہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرتے رہیں تو آنے والے سال میں ہم زیادہ بہتر طور پر یہ کام انجام دے سکیں
ایک بات یہاں یاد رکھی جائے۔ کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ کہیں اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو دل برداشتہ ہونے کے بجائے حوصلہ رکھیں۔ انشاءاللہ اگلا سال بھی ضرور آئے گا اور ہم اپنی کی ہوئی غلطیوں کو آنے والے سال تک سدھار سکتے ہیں۔
نبیل بھائی نے کچھ ایوارڈز محفل ایوارد سسٹم میں شامل کیے ہیں۔ نیچے دی گئی لسٹ میں موجود اراکین کو ایوارڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اور باقی اس وقت تک انتظار کریں جب تک نبیل بھائی ان کے ایوارڈز میں شامل نہیں کر لیتے۔ میری طرف سے آپ سب کو بہت مبارک ہو۔
حجاب : بہترین کھانے کی ترکیب
وارث : بہترین پوسٹ (تاریخ و فلسفہ) (دنیا کا پہلا فلسفی)
تفسیر : بہترین لکھاری
فرحت کیانی : بہترین رکن برائے شعر وشاعری
مہوش علی : بہترین رکن برائے سیاست
رضوان : بہترین مزاح نگار
محب علوی : بہترین انٹرویو
شمیل قریشی : بہترین تعارف برائے محفل