ایوارڈز 2008 : ووٹنگ کا آغاز

سارہ خان

محفلین
پہلے مجھے یہ بتائیں کہ جن زمروں میں ہم کبھی گئے ہی نہیں اسکے ووٹ کا کیا کریں :confused:
جہاں مجھے دو دو ممبرز کو ووٹ دینے ہوں وہاں میں کیا کروں :(

ویسے میں وہاں کا چکر لگا آئی اسکے بعد میرے دانت اندر ہی نہیں جا رہے :grin:

دانت کیوں اندر نہیں جا رہے وہاں لطیفے لکھے ہیں کیا ۔۔:confused: :grin: ۔۔ میں نے تو سب کو کہیں نہ کہیں دے کر خوش کیا ہے ۔۔ جس کو ایک میں نہیں دیا اس کو دوسری جگہ دے دیا ہے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا ۔۔ کیا لالچ دوں بھلا ۔۔ جن جن کو مین جانتی ہوں وہ تو خود ہی دے رہے ہیں ووٹ ۔۔ اور آپ کو اپنی حمایت میں کوئی کیمپین چلانے کی تو ضرورت ہی نہیں ۔۔ ویسے ہی ووٹ بینک مضبوط ہے آپ کا ماشاءاللہ ۔۔:grin:

یہ بات کھلے عام کرنے والی نہیں ہے۔ دوسرے امیدواروں کو اندر کی باتیں معلوم ہو جائیں گی۔
 

تعبیر

محفلین
دانت کیوں اندر نہیں جا رہے وہاں لطیفے لکھے ہیں کیا ۔۔:confused: :grin: ۔۔ میں نے تو سب کو کہیں نہ کہیں دے کر خوش کیا ہے ۔۔ جس کو ایک میں نہیں دیا اس کو دوسری جگہ دے دیا ہے ۔۔

خوشی سے سارہ
ویسے بھی میں یہ اپنی زندگی میں پہلی دفعہ ووٹ ڈالونگی :grin:
 

ماوراء

محفلین
1۔ آپ سب کو وقت دیا گیا تھا کہ نامزدگیوں میں جو جو نام دینا چاہیں دے سکتے ہیں۔ اب اگر آپ نے اپنی پسند کا کوئی نام نہیں دیا تو آپ کسی کو بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔
2۔ جن زمروں میں آپ لوگ کبھی گئے نہیں، اس بارے میں میں کیا کہہ سکتی ہوں؟ آپ اندازے سے ووٹ دے سکتے ہیں یا پھر ایک بار اس زمرے میں نظر دوڑا کر ووٹ دے دیں۔
3۔ نتیجے میں کسی ووٹر کا نام دکھائی نہیں دے گا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے، اس لیے کسی کو بھی ووٹ دے دیں۔ بعد میں آپ سے کوئی بھی نہیں پوچھ سکے گا کہ تم نے مجھے ووٹ کیوں نا دیا؟
4۔ کوشش کریں کہ سب ایوارڈز کے لیے ووٹ دیں۔


لیکن بچوں کی طرح یہ نا کہیں کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کس کو ووٹ دینا ہے، بس آرام سے ووٹ ڈالتے جائیں۔:p
 

تعبیر

محفلین
جو حکم ماوراء
لیں مین ڈال آئی اور اب میرے سامنے و سفید دیوار تھی وہ ہٹ گئی ہے ;)
اب میں پردے کے پیچھے والا منظر دیکھنے لگی ہوں :grin:
اور ہو سکتا ہے کہ میں آپکو آج ذپ کروں جو تھریڈ سوچے ہین اس کے بارے میں
 

الف عین

لائبریرین
جس نے مجھے ووٹ دیا اوس کا بھی شکریہ اور جس نے نہ دیا، اس کا بھی شکریہ۔۔
لیکن مشکل یہ ہوئی کہ میں خود کو اپنا پسندیدہ رکن کا ووٹ تو نہیں دے سکتا نا!! تو جس کو میں نے ووٹ دیا ہے اسے چاہیے کہ مجھے ووٹ دے۔ اب ذرا گیس ورک کر لیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم نے بھی اپنے قییییییییییییییییییمتی ووٹ ڈال ہی دیئے ہیں۔ کہتے ہیں ایک ووٹ کی جیت کوئی جیت نہیں ہوتی ، لیکن پھر بھی ہم نے ایک ایک ووٹ سب کو دے یہ دیا۔ دل تو چاہا کہ سب کو ہی ایک ایک ووٹ دے دوں لیکن شایہ کوئی سوفٹ وئیر کی خرابی تھی۔ :grin:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا جناب حمزہ کو بھی ووٹ دینا ہے :)

ماوراء ذرا حمزہ صاحب کی رہنمائی کر دیں ۔ یہ تو بس چند ایک جگہ سے زیادہ کٹیگریز کو نہیں جانتے ، یہ صرف وہیں ووٹ دے دیں یا کیا کریں ؟
 

محسن حجازی

محفلین
جان اللہ کو دیجئے، کھال جماعت اسلامی کو دیجئے، لیکن خدارا ووٹ ہم کو دیجئے۔:grin:
ویسے ہم مکمل حافظ جی ثابت ہوئے ہیں کوئی اکھیوں والا ہم کو پولنگ بوتھ تک تو لے جائے بخدا مذاق نہیں ہم کو پتہ نہیں چل رہا کہ ووٹنگ ہو کہاں رہی ہے۔ :grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
جان اللہ کو دیجئے، کھال جماعت اسلامی کو دیجئے، لیکن خدارا ووٹ ہم کو دیجئے۔:grin:
ویسے ہم مکمل حافظ جی ثابت ہوئے ہیں کوئی اکھیوں والا ہم کو پولنگ بوتھ تک تو لے جائے بخدا مذاق نہیں ہم کو پتہ نہیں چل رہا کہ ووٹنگ ہو کہاں رہی ہے۔ :grin:
یہاں پر۔۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی! لیکن وہ کیا ہے کہ حافظ جی نے جو دھاگے کے شروع میں دیکھا تو وہاں سے ووٹنگ کے لیے راستہ مہیا کیا گیا تھا لیکن کیا ہے کہ جلدی ہی بہت ہوتی ہے۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے آپ نے میرا بھی کوئی پیغام نہیں پڑھا، میرے دستخط میں بھی ربط موجود ہے۔
 
Top