تیسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ 2008

فہیم

لائبریرین
خود بھی نامزد کرلیں گے۔
باقی اگر کوئی اور اس سلسلے میں‌ کوئی رائے دینا چاہے تو موسٹ ویلکم:)
 

ماوراء

محفلین
چلو، پھر شروع ہو جاؤ ابھی سے۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ میں کس کس کا نام؟؟؟
 
ماورا ابھی تو سب کے لیے نامزدگی رہتی ہے صرف لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے کیسے نامزدگی ہو۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ذرا جلدی نہیں آ‌گیا اور آ گیا ہے تو میرے خیال میں‌ شمشاد ، اعجاز صاحب میں‌سے ہی کسی کے حصے میں آئے گا:)

ایک ایوارڈ یہ بھی ہونا چاہیے

غیر حاضر اور غیر فعال ایوارڈ ( میں اپنی راہ بھی تو نکالوں کوئی (‌;)
 

ماوراء

محفلین
محب، ابھی ایک ایک کر کے کرین گے ناں۔ اکھٹا کام شروع کر لیا تو گڑ بڑ ہو جائے گی۔


اچھا لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے شمشاد بھائی اور اعجاز انکل کو نامزد کرتے ہیں۔

آپ کے لیے بھی کوئی نکل ہی آئے گا ویسے بھی پچھلے سال سب سے زیادہ آپ کو ملے تھے۔
 
ویسے ایک ایک دھاگہ بھی ایوارڈ‌ کے لیے کے کھول دیا جائے تو آسانی ہو گی تاکہ متعلقہ ایوارڈ کے لیے نازمزدگیاں اور ووٹ‌ وہیں ہو جائیں۔
 

ماوراء

محفلین
ووٹنگ کے لیے میں سروے سسٹم کو استعمال کرنے کا سوچ رہی ہوں۔ تھریڈ کھولنے والا کام کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ مشکل ہوتی ہے۔ سروے میں آسانی رہے گی۔
 
ماوراء اپیا ایک صلاح ہے کہ نامزدگی کے لئے جو دھاگی کھولئے اس کی پہلی پوسٹ میں ایک جدول بنا دیجئے جس کے کالم درج زیل ہو سکتے ہیں۔

نمبر شمار
تمغہ/ایوارڈ
نامزد افراد

اسے بار بار مدون کرتی رہئے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کوائف زیادہ واضح ہونگے۔

نیز یہ کہ اس بات کی امید مت رکھئے کہ لوگ نامزدگی میں اپنا نام دیکر معاونت کریں گے۔ کیوں کہ بسا اوقات تکلفات آڑے آتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
ابنِ سعید۔ بہت خوب۔ بس پھر دیر کس بات کی۔۔آپ کھولیں نا تھریڈ۔ اور جدول بھی بنا دیں۔ :) سارے مل کر کام کرتے ہیں۔

اپنا نام نہیں دینا نامزدگی کے لیے۔۔آپ نے کسی دوسرے کا نام بتانا ہے۔ اور کوئی اور آپ کا نام دے گا۔
 

ماوراء

محفلین
تبھی میں کہوں کہ آپ اتنی باتیں کیوں کرتے ہیں۔ اور کام کم۔

چلیں، تجویز دینے کا شکریہ۔ میں خود ہی کچھ کرتی ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
ایوارڈ بہت کم ہیں جبکہ بہت زیادہ ہونے چاہیئں
میرے ذہن میں بھی ہیں کچھ جیسے

* ممبرز کے، ایڈمنز کےلیے ایوارڈز ہیں توایک بہترین سیکشن کا بھی ہو نا چاہیے

*جب ہمارے عہدے الگ اگل ہیں تو ان کا بھی ایوارڈ ہو جیسے بہترین مبتدی، محسن، ماہر۔ آگے مین پہنچی نہیں تو اس لیے یاد بھی نہیں اور :(

*مجھے تو یہان کچھ ممبرز کے replies/comments بہت اچھے لگتے ہیں تو ایک ایوارڈ ان کے لیے بھی ہو

*بہترین/پسندیدہ male/female ایوارڈ بھی ہو

*اس کے علاوہ member of the year کا بھی ایوارڈ ہو

*ہر سیکشن سے بھی کوئی پسندیدہ ممبرز کے ایوارڈز ہوں

*اچھے برتاؤ کا بھی ایوارڈ ہو

*ایک پرانے بہترین رکن کا بھی ایوارڈ ہو

*ذہین ممبر کا،باتونی ممبر کا۔،محفل کی مسکراہٹ کا اس طرح کے کچھ مزے کے ایوارڈ بھی ہوں

*اگر ممکن ہو تو ہر سیکشن سے بھی بہترین ٹاپک کا ایوارڈ دیا جا سکتا ہے

ابھی اتنا ہی ذہن میں ہے۔



پلیز کچھ نام nominations دے دیں ۔تاکہ ہمیں فیصلہ کرنے میں آسانی ہو اور ہمارا قیمتی ووٹ ضائیع نہ ہو :grin:
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، یہ تو ایوارڈز کم پڑ جائیں گے، اتنے تو ہم نے بنوائے ہی نہیں۔:)

اچھا۔۔ ان میں سے کچھ واقعی ہونے چاہیں۔ لیکن باتونی ممبر کا ایوارڈ بہترین رکن برائے گپ شپ میں چلا جاتا ہے۔ محفل کی مسکراہٹ۔۔۔یہ دلچسپ ہے۔:grin:

اور عہدے کے لحاظ سے ہم نے پچھلے سال ایوارڈ رکھے تھے، لیکن اس پر عمل نہ ہو سکا۔ تعبیر، یہ تو اتنے زیادہ ہو جائیں گے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہر کسی کو ایوارڈ مل جائے گا۔

ذہین ہونے کا ایوارڈ اچھے رپلے اور کمنٹس کا ہی ہو سکتا ہے۔


نامزدگی کا تقرر ہو رہا ہے، اگر آپ کسی ایوارڈ کے لیے کسی کا نام لینا چاہتی ہوں، تو ضرور بتائیں۔ تاکہ آسانی رہے۔

آخر میں بہت شکریہ۔ کہ آپ نے وقت نکال کر اس کام میں اپنا حصہ ڈالا۔
 

تعبیر

محفلین
بنا لیں نا۔
اچھا ہے نا کہ سب خوش ہو جائیں

جب آپکو مسکراہت کا اچھا لگا تو اس طرح ذہین کے بجائے محفل کا خزانہ رکھ لیں۔ محفل کی خوبصورتی کر لیں پھر
 

ماوراء

محفلین
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
بہترین انٹرویور
بہترین خطاط
بہترین فانٹ ساز
بہترین سافٹ وئیر میکر
اردو مقامیانہ ایوارڈ
بہترین گرافکس ورکر
لغت پراجیکٹ ٹیم
فعال لائبریری ارکان
بہترین نیا شاعر
بہترین لکھاری
بہترین تعارف برائے محفل
بہترین معاون ممبر
نیا فعال ممبر برائے سال2008
بہترین نیو اینٹری
بہترین کھانے کی ترکیب
بہترین موضوع (کسی بھی زمرے میں سے)
بہترین رکن برائے شعر وشاعری
بہترین رکن برائے سیاست
بہترین مزاح نگار
بہترین انٹرویو
بہترین کھیل
پسندیدہ منتظم اعلٰی
پسندیدہ ناظمِ خاص
بہترین رکن برائے گپ شپ
بہترین معلوماتی رکن
ذہین رکن
پسندیدہ فیمیل رکن
پسندیدہ میل رکن
ممبر آف دا ائیر
خوش اخلاق رکن
بہترین پرانا رکن
محفل کی مسکراہٹ
 

ماوراء

محفلین
میرا خیال ہے یہ بہت ہیں۔ بلکہ یہ بھی زیادہ ہی لگ رہے ہیں۔ ان سب کی نامزدگی کے لیے ممبر کا انتخاب کرنا آسان کام نہیں ہے۔ مجھے اپنی آسانی بھی دیکھی ہے۔:p
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو تمہاری ہمت اور فہیم کی شرکت پر حیران ہو رہا ہوں۔ بس اب کام روکنا نہیں۔ میں تمہارے حصے کے توبۃ النصوح کے صفحے لکھ دوں گا۔ مجھے بتا دینا کون سے ہیں۔
 
Top