دوسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی ایستا تو نہ کہیں، محب کی باتوں میں دم ہے۔ بیکار کی تو نہیں ہوتیں، یہ ان باتوں ہی کا تو کمال ہے کہ اتنے بڑے بڑے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
قیصرانی ایستا تو نہ کہیں، محب کی باتوں میں دم ہے۔ بیکار کی تو نہیں ہوتیں، یہ ان باتوں ہی کا تو کمال ہے کہ اتنے بڑے بڑے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے۔
شمشاد بھائی، تفسیر بھائی وہ واحد ممبر ہیں جن کی سب سے زیادہ تخلیقات اس محفل کا حصہ ہیں۔ اگر ان کی تخلیقات، ان کی کاوشیں ان کو محفل کی سالگرہ کے موقع پر ان کو ایوارڈ کے لئے نامزد نہ کرا سکیں۔ ان کے یاد دلانے پر بھی انہیں یہ سننا پڑے کہ ان کو صرف املاء کی اغلاط کا ایوارڈ دیا جائے گا تو میرا خیال ہے کہ محب کے لئے یہ نام بہت بہترین رہے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ اس بات کو بنیاد بنا رہے ہیں تو میں آپ کے ساتھ ہوں۔

لیکن میں سمجھتا ہوں کہ محب نے تفسیر کے متعلق مذاق میں لکھا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
ماورہ :? مجھے لگتا ہے یہاں بڑے بھ یا بڑے بھیا کچھ ناراضگی لے کر گئے ہیں ۔ کس بات پر اب یہ دیکھنا تم لوگوں کا کام ہے :D

مجھے جو لگا وہ بتایا ۔
ناراض کیوں؟؟ محب تو مذاق کر رہا تھا۔ اور ویسے بھی “تخلیقی تصنیف“ کا ایوارڈ تفسیر بھائی کو ہی ملے گا۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے تو کچھ اراکین ناراض ہو جائیں گے کہ اسے ووٹ دیا اور مجھے نہیں دیا۔
 

ماوراء

محفلین
جب کوئی کہتا ہے نا کہ ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی ممبر ناراض نہ ہو جائے۔ سچی سے مجھے بڑا غصہ آتا ہے۔ بچے تو نہیں ہم کہ ایوارڈ کے حصول کے لیے لڑیں یا ناراض ہو جائیں۔ اگر کوئی ایوارڈ مجھے مل گیا تو ناراض ہونے والے کو میں اپنا دے دوں گی۔ :p جن کو اس بار نہ ملا۔ اگلے سال سہی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ محب نے تفسیر کے متعلق مذاق میں لکھا ہے۔
پہلے پہل میں بھی یہی سمجھا، لیکن جب اگلے پیغام میں تفسیر بھائی نے واضح کر دیا کہ انہیں محب کی بات بری لگی، تو اخلاقاً ہی سہی، معذرت کرنا محب کا فرض تھا
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن تفسیر بھائی نے تو خود اعتراف کیا ہے کہ

“ محب تمہا ری فہرست صحیح اور مکمل ہے ۔ اس سے پہلے کہ تم واقعی سنجیدہ ہوجاؤ۔ بتادوں کہ ایوارڈ کی آڑ میں تم سے ہنسی مذاق کررہا ہوں۔ :D :D :D :D

پھر کیا باقی رہ گیا۔
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی، آپ پریشان نہ ہوں۔ میں تفسیر بھائی سے خود بات کرتی ہوں۔
محب تفسیر بھائی کو ہرٹ نہیں کرنا چاہتا تھا۔ جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ اس کو خوامخواہ بولنے کی عادت ہے۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء اس وقت وہاں دن کا ڈیڑھ بجا ہو گا، تم بات کرو یا پھر میں انہیں فون کروں اور ادھر آنے کے لیے کہوں۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، آن لائن تو نہیں ہیں وہ۔ میں ابھی تو بات نہیں کر سکتی۔ اگر آپ فون کرنا چاہیں تو کر لیں۔ یا محب کل آ کر خود معذرت کرے گا۔ :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
میری ابھی تفسیر بھائی سے بات ہو رہی ہے، وہ تو لگتا ہے کہ واقعی ناراض ہیں اور مان ہی نہیں رہے۔ ماوراء تم ہی کچھ کرو۔
 

ماوراء

محفلین
:shock: شمشاد بھائی، یقیناً بڑے بھیا مذاق کر رہے ہوں گے۔ وہ کیسے ناراض ہو سکتے ہیں۔ :oops:

اچھا، میں بھی ان کو میل کرتی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور کرو، بلکہ فون کرو اور میں باجو سے بھی کہتا ہوں کہ ان کو فون کریں۔ اور محفل میں آنے کے لیے کہیں۔
 

ماوراء

محفلین
لگتا ہے کچھ زیادہ ہی ناراض ہو گئے ہیں۔ :oops:
شمشاد بھائی، میں تو میل ہی کر سکتی ہوں۔ اور ابھی کرتی ہوں۔ :D
 
تفسیر نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تفسیر نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تفسیر اس کے لیے بہترین افسانہ نگار ، شاعر یا اس قسم کے دو تین ایوارڈز ہو سکتے ہیں۔

اب آپ اس پر ایک دو دھاگے کھول لیں جس میں ان ایوارڈز کے لیے منتخب افراد کا نام دیا جا سکے اور ووٹنگ شروع ہو سکے۔

محب علوی نے کہا:
تفسیر اس کے لیے بہترین افسانہ نگار ، شاعر یا اس قسم کے دو تین ایوارڈز ہو سکتے ہیں۔

اب آپ اس پر ایک دو دھاگے کھول لیں جس میں ان ایوارڈز کے لیے منتخب افراد کا نام دیا جا سکے اور ووٹنگ شروع ہو سکے۔

محب ۔۔۔۔

بہترین افسانہ نگار کا ایوارڈ تو کرشن چندر، قدرت اللہ شہاب، عصمت چغتائی،سعادت حسن منٹو، شفیق الرّحمٰن ، بلاسٹر لے لیں گے

مشہور شاعر پر غالب، احمد ندیم قاسمی، فیض، فرزانہ ننیاں اور ظفری کا قبضہ ہے۔

میں تو اردو محفل میں میری تخلیقی تصانیف کی تعداد پر بات کررہا تھا۔ میں صرف اسی قسم کی کیٹیگری میں جیت سکتا ہوں۔:oops:

مثالیں: کیٹیگری۔ “ اردو ڈیجیٹل لائبریری میں ایک رکن کی سب سے زیادہ تخلیقی پوسٹینگز“

یا کیٹیگری “ یا اردو محفل کےوکی پر ایک رکن کی سب سے زیادہ تخلیقی پوسٹینگز“

یا کیٹیگری “ رکن جس نےسب سے زیادہ کیٹیگریز میں تخلیقی پوسٹینگ کی“

یا “ رکن جس نےعمران سیریز کے ناول کی اردو محفل کے وکی پر سب سے پہلے پوسٹٹنگ کی “

یا “ رکن عمران سیریز کے ناول کی :cry: اردو ڈیجیٹل لائبریری پر سب سے پہلے پوسٹٹنگ کی“

یا “ رکن جس نے سب سے پہلے اردو محفل کو کامیابی سے رپپلیکیٹ کیا ۔

یا۔۔۔۔۔

یا۔۔۔۔

محب

:lol: میں اس کیٹیگری میں کیوں نام دوں جس میں لڑنے سے پہلے ہی ہار جاؤں -:lol:

تفسیر ،

ان سب ایوارڈ میں کہیں نہ کہیں رسک ضرور ہے اور کوئی بھی دعوی دار اٹھ کھڑا ہو سکتا ہے مگر ایک ایوارڈ ایسا سوچا ہے میں نے کہ کوئی تمہارے قریب تو کیا مقابل بھی نہیں آسکتا۔ شرطیہ بلامقابلہ ایوارڈ‌ہے تمہارا

سب سے زیادہ املا کی غلطیوں کا ایوارڈ :wink:

مجھے آپ کا یہ ریمارک پڑھ کر بہت افسوس ہوا ۔ :cry:

تفسیر کیا ہوا بھائی ، آپ نے مذاق کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا ، کب سے ؟ میں اس دن کے بعد اس دھاگے پر باقاعدگی سے نہ آ سکا اور یہ پوسٹ بھی میری نگاہ سے اوجھل رہی ورنہ معاملہ اسی وقت نمٹ جاتا۔
آپ کی عروض والی پوسٹس سے تو میں خود سیکھنے کی کوشش کرتا رہا ہوں ، اس کے علاوہ اردو کے آغاز اور ارتقا والی پوسٹس بھی آپ کو یاد ہوں گی ، وہاں بھی آپ نے کافی محنت کی تھی اور میں آپ کی اس محنت کا کافی قائل تھا مگر وہاں بھی املا کی غلطیوں نے آپ کی ان تھک محنت کو دھندلا دیا تھا اور وہاں آپ پر باقاعدہ تنقید ہوئی تھی اس سلسلے میں ۔ اس کے علاوہ کچھ اور جگہوں پر بھی یہ معاملہ دیکھنے میں آیا مگر نظر انداز ہوگیا ، غلطیوں کی نشاندہی پر صاحب علم کا رویہ تحقیق کا ہونا چاہیے اور اگر غلطی ہو تو مان لینی چاہیے۔ دور کیوں جائیے میں نے مومن کا ایک شعر دستخط میں شامل کر رکھا تھا اس میں ‘مرے‘ کو میرے لکھا ہوا تھا پکڑا گیا اور اس طرف بتایا گیا میں نے بدل کر ٹھیک کر لیا کیونکہ ایک غلط شے پر کیا اصرار کرنا ۔ اسے سے پہلے ایک اور شعر تھا جس پر یہ بحث یہ چلی کہ یہ شعر میر کا نہیں کسی اور کا ہے حالانکہ وہ مشہور میر کے نام سے ہے مگر مجھے باتوں میں وزن محسوس ہوا اورمیں نے مان لیا۔

دیکھیں میں نے تو شروع میں ہی کہا تھا کہ بہترین افسانہ نگار ، شاعر اور اس قسم کے دوسرے ایوارڈز بھی ہونے چاہیے تاکہ نئے لکھنے والے یا جنہوں نے محفل پر اپنی تخلیقات پیش کی ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ اس پر آپ نے دو تین پوسٹ مزاح میں کی جو آپ کا ایک خاصہ ہے اور عموما آپ یوں ناراض نہیں ہوا کرتے اس دفعہ جانے کیوں آپ نے میرے مذاق کو دل پر لے لیا اور افسوس ہوا آپ کے علاوہ میں نے ظفری کا نام بھی لینا تھا بلکہ آپ کو خود ہی لینا چاہیے تھا تاکہ معاملہ دلچسپ رہتا مگر میں آفس میں مصروف ہوگیا اور آپ ناراضگی میں جس کی وجہ سے شاید ایوارڈ لسٹ بھی آگے نہیں بڑھی۔
اس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں پر جو کہی بھی مذاق میں گئی ہوں ان پر روٹھنا یا ناراض ہونا کم از کم ایک با شعور اور عاقل کو زیب نہیں دیتا۔ اب اسی طرح کوئی ایوارڈ نہ ملنے پر روٹھ جائے یا یہ کہے کہ مجھے ایوارڈ نہیں دیا میں ناراض ہوں تو پھر اندازہ لگا لیں آپ کہ صورتحال کیا ہوگی اور ہمارا مجموعی تاثر کیا ابھرے گا۔
محفل پر کم از کم 50 بار ماورا نے مجھ سے کہا ہوگا کہ میں صرف باتیں بناتا ہوں اور صرف اور صرف باتیں کرتا ہوں ، یہی بات اور بھی کئی اراکین نے کہی ہوگی بلکہ اب تو باقاعدہ طنزیہ انداز میں قیصرانی نے بھی کہی ہے۔ اس کے علاوہ کئی بار مباحث میں بڑی سخت تنقید بھی ہوئی ہے اور میرے کئی دھاگے مقفل بھی ہوئے مگر اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ کیا میں بھی ناراض ہو جاؤں کہ میں محفل سے اتنی دیر سے ہوں ، میں نے فلاں فلاں کام کیے ہیں اس کا یہ صلہ مل رہا ہے مجھے ، یہ قدر ہے میری ۔ اگر میں ایسا کروں تو یقین کریں میں اپنے اس دعوی میں مکمل طور پر جھوٹا ہوں گا کہ مجھے اردو سے عشق ہے اور اس کے لیے میں یہاں ہوں۔ میں کئی ناراض اراکین کو جو میری نہیں کسی اور وجہ سے ناراض تھے منا کر دوبارہ اس محفل پر لاتا رہا ہوں اور اس کے لیے کئی کئی دن ان لوگوں کو قائل کرتا رہا ہوں۔

آج مجھے حقیقی معنوں میں دکھ ہوا ہے کہ کوئی میری وجہ سے ناراض ہے اور محفل پر نہیں آرہا ، یقین جانیں اردو کی خدمت اور ترویج کرنے والا ایک ایک آدمی میرے لیے انتہائی محترم ہے اور اس کا محفل یا اردو کی ترویج سے چند لمحوں کے لیے بھی دور ہونا میرے لیے کوہ گراں ہے۔ اگر آٔپ صرف میری وجہ سے نہیں آرہے محفل پر اور میرے مذاق نے آپ کو دکھ پہنچایا ہے تو میں انتہائی معذرت خواہ ہوں اور یقین جانیں یہ میری محفل پر پہلی معذرت ہے جو میں کر رہا ہوں کیونکہ میں ویسے تو کسی سے اس طرح مذاق نہیں کرتا اور اگر کرتا ہوں تو دوسرے کو سمجھا بھی دیا ہوں کہ بھائی مذاق ہے اور اسی طرح سے لے۔

امید ہے اتنی تفصیلی معذرت کے بعد آپ کا دل شیشہ کی طرح صاف ہو گیا ہوگا اگر نہ ہوا ہو تو یہاں کر جو سزا تجویز کرنا چاہیں کر دیں میں قبول کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میں آپ کو یہ بھی یقین دلاتا ہوں کہ آئیندہ انشاءللہ آپ مجھے بے حد محتاط پائیں گے آپ سے گفتگو کے سلسلے میں ۔
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تفسیر ،

ان سب ایوارڈ میں کہیں نہ کہیں رسک ضرور ہے اور کوئی بھی دعوی دار اٹھ کھڑا ہو سکتا ہے مگر ایک ایوارڈ ایسا سوچا ہے میں نے کہ کوئی تمہارے قریب تو کیا مقابل بھی نہیں آسکتا۔ شرطیہ بلامقابلہ ایوارڈ‌ہے تمہارا

سب سے زیادہ املا کی غلطیوں کا ایوارڈ :wink:
بہت ہی شاندار۔ میری درخواست ہے کہ ایک نئی درجہ بندی کا اضافہ کیا جائے، جس کا نام ہو، بیکار کی باتیں کرنے والا یا پھر باتوں کا شیر۔ میرا دعوٰی ہے کہ اس میں تم ہی بلا مقابلہ جیتو گے :lol:

بسم اللہ کرو ، کوئی ایوارڈ میرے حصہ میں بھی آئے ، غیر رسمی طور پر تو ہے ہی کیوں نہ باقاعدہ وصول لوں ۔ تقریب شاندار ہونی چاہیے اس کا خیال رہے ۔

ویسے اب اگر میں کہوں کہ قیصرانی تم نے یہ بات کرکے میرا دل دکھایا ہے اور اخلاقاً ہی سہی معذرت تمہارا فرض ہے تو کیا خیال ہے :p
 

پاکستانی

محفلین
یہ یہاں معذرت معذرت کیوں کھیلا جا رہا ہے؟؟



بڑے بھی بچوں کی طرح لڑتے ہیں ۔۔۔۔ حیرانگی ہے :cry:
 
Top