دوسری سالگرہ ایوارڈ لسٹ

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، ہوتا ہے کبھی کبھی، غلط فہمی ہو جاتی ہے، اور پھر بڑا مزہ اس ملاپ میں صلح ہو جائے جو جنگ ہو کر۔

دونوں ہی ماشاء اللہ سیانے بیانے ہیں، ابھی پھر شیر شکر ہو جائیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ویسے اب اگر میں کہوں کہ قیصرانی تم نے یہ بات کرکے میرا دل دکھایا ہے اور اخلاقاً ہی سہی معذرت تمہارا فرض ہے تو کیا خیال ہے :p
پیارے بھائی، تمہاری اور میری عمر ایک جتنی ہی ہے۔ ہمارا مذاق کرنا اور سہنا بھی ہے۔ ایک دوسرے سے اچھی گپ شپ بھی ہے۔ لیکن جو عمر میں بڑا ہوتا ہے، اس کی عزت کا خیال رکھنا، مذاق میں بھی ضروری ہوتا ہے۔ امید ہے کہ تم میرا نکتہ نظر سمجھ رہے ہوگے
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

ایوارڈز کے کام نے تو حد سے زیادہ ہی وقت لے لیا۔ اس لیے اب اس سلسلے کو ختم ہو جانا چاہیے۔ جس جس نے ووٹ دینے ہیں، جلدی سے دے دیں۔ اگر کسی کو کہیں کوئی شکایت ہے یا کوئی رائے دینا چاہتا ہے ، تو ضرور دیں۔ لیکن جب کام مکمل ہو جائے اس کے بعد کسی کی کوئی بات نہیں سنی جائے گی۔
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم،
ایوارڈز کے کام نے تو حد سے زیادہ ہی وقت لے لیا۔ اس لیے اب اس سلسلے کو ختم ہو جانا چاہیے۔ جس جس نے ووٹ دینے ہیں، جلدی سے دے دیں۔ اگر کسی کو کہیں کوئی شکایت ہے یا کوئی رائے دینا چاہتا ہے ، تو ضرور دیں۔ لیکن جب کام مکمل ہو جائے اس کے بعد کسی کی کوئی بات نہیں سنی جائے گی۔

وعلیکم السلام!
ووٹ کہاں دینے ہیں؟
میں‌نے یہ سوال کرنے سے پیشتر اس دھاگے کے تقریباً‌ تمام صفحات اول تا آخر کھنگالے ہیں مگر سوائے ٹامک ٹوئیاں مارنے کے کچھ ہاتھ نہیں آیا۔
 

ماوراء

محفلین
فاتح صاحب، زمرہ "محفل کی سالگرہ" میں تقریباً تمام تھریڈز ایوارڈز کی ووٹنگ کے لیے ہی کھلے ہیں۔ لیکن ایک دو تھریڈز کے علاوہ باقی تھریڈز میں آپ نے صرف ممبرز کا نام دینا ہے۔ تھریڈز کے شروع میں کچھ نام دئیے گئے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ان میں سے کوئی اس ایوارڈ کا حقدار ہے تو اس کا نام لکھ دیں۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ ماورا صاحبہ!
میں دیکھتا ہوں۔ لیکن میں سمجھا تھا کہ شاید کہیں polls بنے ہوں‌گے۔
 

ماوراء

محفلین
جی فاتح، زیادہ نام ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا جا سکا۔ آپ اگر چاہیں تو ابھی بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ آپ کا ووٹ بھی شامل کر لیا جائے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ ماورا
ان کا جو کام ہے وہ اہلِ سیاست جانیں
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
سیاست وغیرہ کے ثقیل موضوعات تو میرے بس سے باہر ہیں اور اس پر رائے زنی کرنا دشوار تر۔ رہی بات شعر و ادب کی تو وہاں میں نے ووٹ دے دئے ہیں۔:)
ماورا ایک مرتبہ بہت شکریہ آپ کی رہنمائی کا
 

فاتح

لائبریرین
اور اگر جسے دیا جائے وہ بیزاری (کنفیوژن) کا اظہار کرے تو بیچارے دینے والے کے پاس اور کیا چارہ رہ جاتا ہے؟
ہم ہیں "ممنون" اور وہ بیزار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے​
روحِ غالب سے شرمسار
 

ماوراء

محفلین
میری کنفیوژن کا مطلب تھا کہ آپ نے ایک بار ہی اتنا شکریہ دے دیا ہے۔ آئندہ کے لیے بھی تو کچھ بچا کر رکھتے۔ اور دوسرا مطلب یہ تھا شکریہ وغیرہ مجھے کچھ زیادہ پسند نہیں ہے۔ ہاں، اگر کوئی واقعی شکریہ والا کام کروں تو ٹھیک ہے۔
 

ماوراء

محفلین
1۔ پسندیدہ منتظم اعلٰی
2۔پسندیدہ ناظم خاص
3۔ پسندیدہ رکن برائے گپ شپ
4۔ بہترین رکن برائے شعر و شاعری
5 بہترین رکن برائے “میری اپنی شاعری“
6۔بہترین رکن برائے سیاست
7۔ بہترین مزاح نگار(طنز و مزاح)
8۔ سب سے فعال رکن
9۔ بہترین مددگار رکن
10۔ بہترین کھانے کی ترکیب
11۔ بہترین کھیل
12۔ بہترین انٹرویو
13۔ بہترین پوسٹ (تاریخ، فلسفہ)
14۔ بہترین موضوع
15۔ بہترین لکھاری (تخلیقی تصانیف)
16۔سنسان تھریڈ
17۔بہترین تعارف برائے محفل
18۔ فعال لائبریری ارکان




بہترین موضوع : اس ایوارڈ کو کافی توجہ کی ضرورت ہے۔
بہترین پوسٹ (تاریخ اور فلسفہ) : اسے بھی ذرا سی توجہ کی ضرورت ہے۔
بہترین سافٹ وئیر میکر ایوارڈ : اس کی طرف بھی اراکین توجہ دیں۔


سب سے فعال رکن : کیا اس کے لیے ووٹنگ ہونی چاہیے؟ میرے خیال میں تو شمشاد بھائی ہی سب سے فعال ہیں۔)

بہترین تعارف برائے محفل : اس ایوارڈ کے تو یقیناً شمیل مستحق ہیں۔ آپ سب کی کیا رائے ہے، کیا اس کے لیے نیا تھریڈ کھولنے کی ضرورت ہے؟


فعال لائبریری ارکان : کیا اس کے لیے نیا دھاگہ کھولا جائے، یا یہیں ممبرز کے نام لکھ دیں؟
 

فاتح

لائبریرین
میری کنفیوژن کا مطلب تھا کہ آپ نے ایک بار ہی اتنا شکریہ دے دیا ہے۔ آئندہ کے لیے بھی تو کچھ بچا کر رکھتے۔
اور دوسرا مطلب یہ تھا شکریہ وغیرہ مجھے کچھ زیادہ پسند نہیں ہے۔
ہاں، اگر کوئی واقعی شکریہ والا کام کروں تو ٹھیک ہے۔

ذرا سیاسی قسم کا بیان نہیں ہو گیا یہ;)
 

ماوراء

محفلین
سیاست سے میرا تو نہیں۔۔۔لیکن میری فیملی کا گہرا ترین تعلق ہے۔ میرے پردادا سے لے کر اب میرے بھائیوں تک۔ اور امی بھی بہت ہی شوقین ہیں۔ اور اسی وجہ سے میں نے بیزار ہو کر اپنا تعلق سیاست سے ختم کر دیا ہے۔ شاید کچھ جرثومے مجھ میں بھی آ گئے ہوں۔lol
 

فاتح

لائبریرین
سیاست سے میرا تو نہیں۔۔۔لیکن میری فیملی کا گہرا ترین تعلق ہے۔ میرے پردادا سے لے کر اب میرے بھائیوں تک۔ اور امی بھی بہت ہی شوقین ہیں۔ اور اسی وجہ سے میں نے بیزار ہو کر اپنا تعلق سیاست سے ختم کر دیا ہے۔ شاید کچھ جرثومے مجھ میں بھی آ گئے ہوں۔lol

وہی ہوا نا جس کا ڈر تھا۔ مجھے تو پہلے ہی خدشہ تھا۔ اب اگر آپ کا شجرہء نصب مقدونیہ کے سکندر اعظم تک پہنچ گیا تو کیا بنے گا ہمارا کہ اُس کا تو دستور تھا جس پر ذرا سا بھی شک ہوا مروا دیا۔ اور آپ نے بھی اسی ڈگر کو اپنا لیا تو۔۔۔
جائیں تو جائیں کہاں:grin:
 
Top