عمار ابن ضیا
محفلین
سب سے پہلے تو fahim کا شکریہ کہ نہ صرف یہاں ٹیگ کیا بل کہ فیس بک پر پیغام میں اس طرف توجہ بھی دلائی۔ بہت سی یادیں تازہ ہوگئیں۔
زینب
حال آنکہ اگر میں زینب کے نام سے شروع نہ بھی کروں تو وہ اب شاید مجھ سے نہ لڑے لیکن سب سے پہلے اُس کا نام نہ لکھنا ناانصافی بھی لگتی ہے اُس کے ساتھ بہت وقت گزرا مگر پھر بھی بہت کم گزرا، اور جتنا بہت بھی تھا بہت یادگار اور شان دار تھا۔ ہنسی مذاق، باتیں، مسئلے مسائل، نوک جھونک، لڑائیاں جھگڑے، کیا کچھ نہیں تھا۔ اُس کے ساتھ دوستی بلاشبہ قابلِ فخر تھی۔ اگرچہ بدلتے وقت کے ساتھ بہت کچھ بدل گیا۔ اللہ اُسے ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین۔
fahim
یہ وہ موصوف ہیں جنھوں نے محفل پر مجھے خوش آمدید کہنے کے لیے ’’دھند کے پیچھے‘‘ جاکر دھاگا کھولا اور محفل کے ساتھیوں سے بات چیت شروع کرنے میں سہارا بنے۔ بعد میں فہیم سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ فہیم بہت اچھا، مخلص اور سیدھا سادہ لڑکا ہے۔ آپ کے پاس اگر کیمرہ ہو تو آپ سے اس کی اچھی دوستی ہوسکتی ہے۔
نبیل
محفل کے منتظمِ اعلا جنھیں میں نبیل بھیا کہتا ہوں۔ محفل پر بڑے بھائی کی طرح اُن کاسایہ رہا اور پیش آنے والے ’’یادگار معاملات‘‘ میں انھوں نے بہت ساتھ دیا۔
شعیب صفدر
بلاشبہ بہت اچھے اور قابل انسان ہیں۔ ان سے پہلی ملاقات ہی میں بہت متاثر ہوا تھا اور اُس کے بعد سے جیسے ملاقاتوں کا سلسلہ ہی بندھ گیا تھا۔ شاید ہماری ملاقاتوں اور ’’دعوتِ لسی‘‘ کو کسی نے نظر لگادی۔ اب کافی دنوں بعد ملاقات ہوتی ہے۔
ماوراء
اس کے ساتھ کام کرنے کا بہت اچھا تجربہ رہا۔ خاص کر منظرنامہ پر کام کرکے بہت مزا آیا۔ پھر دونوں کی مصروفیات اور الگ الگ راستے
امن ایمان
بہت پیاری بہن اور اچھی شاگرد جسے اپنے بلاگ پر ہر کچھ عرصے بعد نیا سانچہ چاہیے ہوتا تھا اور اُس نے دوسروں کو تکلیف دینے کے بجائے ورڈپریس کے سانچے خود اُردو میں ڈھالنا سیکھ لیے بہت ہی مخلص اور اچھی لڑکی تھی۔
جیہ
ان موصوفہ کے بارے میں تو فہیم زیادہ بتاسکتا ہے جیسے فہیم نے زینب کے بارے میں لکھا ہے کہ میرا اور زینب کا جھگڑا سلجھاتے سلجھاتے اُس کی زینب سے دوستی ہوگئی، اسی طرح کچھ فہیم اور جیہ کا جھگڑا سلجھاتے سلجھاتے میری اور جیہ کی بات چیت ہوگئی تھی۔ بہت ہی سلجھی ہوئی اور معصوم شخصیت۔
اللہ پاک ان سب کو اور باقی سب محفلین کو بھی خوش و خرم اور شاد و آباد رکھے۔ آمین