ایپل اعداد میں۔انفوگرافکس

حسیب، ٹچ سکرین ایپل سے پہلے بھی تھی البتہ ایپل نے اسے مشہور و معروف کرنے میں زبردست کردار ادا کیا۔

اینڈرائیڈ اب ایپل سے کہیں زیادہ بک رہا ہے اور اس کے کئی فون آئی فون سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔

سیم سنگ گیلیکسی اور نوٹ دو مثالیں ہیں۔

اسکی بھی کئی وجوہات ہیں پہلی بات انڈرئڈ میں آپکو ڈھیروں موبائل فونز کی چوائس ملتی ہے اور یہ اوپن سورس ہے اس میں آپکو کئی آزادیاں ہیں
اور اتنے سارے اینڈرائڈ فونز کی دوسری جانب آئی فون ہے جسکے گنتی کے چند ماڈل ہیں اور اسکے باوجود اسکا اتنا زیادہ بکنا۔
کریڈٹ تو ایپل کو ہی دینا پڑیگا
 
سیم سنگ اب ایپل سے زیادہ فون بیچ رہا ہے اور موبائل فون کی بادشاہت کا تاج اب سیم سنگ کے سر پر ہے اس سال کی سیل کی بنیاد پر ،نوکیا بھی اب فون بیچنے کے معاملے میں سیم سنگ سے پیچھے رہ گیا ہے۔

سیم سنگ موبائل کا نیا بادشاہ
سام سنگ اگر ایپل کی طرح صرف ایک فون پر اکتفا کرے تو میرا نہیں خیال کہ وہ ایپل کا مقابلہ کر سکے گا
 
اصل بات یہ ہے کہ ایپل ہی وہ کمپنی ہے جسکے اندر انوویشن ہے یہ سام سنگ وغیرہ تو کاپی کیٹس ہیں۔جب ایپل کوئی پراڈکٹ لانچ کرتا ہے تو کاپی شروع
 
عثمان

محفلین
ایپل مائیکروسافٹ جیسے اجاراداروں کی موجودگی میں اپنی منفرد برانڈ رکھنے میں اتنا عرصہ کامیاب رہا ہے۔ باقیوں کا سوال ہی کیا۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
اصل بات یہ ہے کہ ایپل ہی وہ کمپنی ہے جسکے اندر انوویشن ہے یہ سام سنگ وغیرہ تو کاپی کیٹس ہیں۔جب ایپل کوئی پراڈکٹ لانچ کرتا ہے تو کاپی شروع

یہ بات تو نہیں ہے۔ سیم سونگ ایپل سے زیادہ پرانی کمپنی ہے اور الیکٹرونکس کے میدان میں تو پہلے ہی سے دیوقامت ہے۔ ایک مزے کی بات آپ کو بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایپل کی پروڈکٹس میں موجود اے 5 پروسیسسر سیم سونگ الیکٹروکنس کا بنا ہوا ہوتا ہے :ROFLMAO: سسٹم اون چپ ڈیزائن ایپل کا ہے مگر فیبریکیشن سیم سونگ سے کرواتے ہیں وہ۔۔۔
 
میرا خیال ہے کہ ایپل کے حمایتیوں نے نہ تو سیم سنگ گیلیکسی دیکھا ہے اور نہ سیم سنگ نوٹ ورنہ اتنے اطمینان سے ایپل کے گن نہ گا رہے ہوتے۔

دوسرا گیلیکسی یا نوٹ استعمال کرکے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اسپیڈ اور برق رفتاری کس شے کا نام ہے ؟
 
سام سنگ اگر ایپل کی طرح صرف ایک فون پر اکتفا کرے تو میرا نہیں خیال کہ وہ ایپل کا مقابلہ کر سکے گا

سیم سنگ کیوں ایک فون پر اکتفا کرے جبکہ وہ زیادہ فون بنا کر زیادہ ورائٹی دے سکتا ہے ۔ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کسی لائق طالب علم سے کوئی کم لائق طالب علم کہے کہ میری طرح تم بھی صرف ایک گھنٹہ پڑھو تو پھر میرا نہیں خیال کہ تم امتحانات میں میرا مقابلہ کر سکو :)۔
 
میرا خیال ہے کہ ایپل کے حمایتیوں نے نہ تو سیم سنگ گیلیکسی دیکھا ہے اور نہ سیم سنگ نوٹ ورنہ اتنے اطمینان سے ایپل کے گن نہ گا رہے ہوتے۔

دوسرا گیلیکسی یا نوٹ استعمال کرکے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اسپیڈ اور برق رفتاری کس شے کا نام ہے ؟
تو پھر یہ گلیکسی ٹیب سام سنگ نے آئی پیڈ سے پہلے کیوں نہیں متعارف کروایا؟اگر سام سنگ میں اتنی انوویشن ہوتی تو وہ آئی پیڈ سے پہلے متعارف کروا چکی ہوتی لیکن ادھر آئی پیڈ مارکیٹ میں اُدھر کاپی شروع۔ویسے بھی کئی ممالک میں سام سنگ گلیکسی ٹیب کا کیس ہار چکا ہے۔کیونکہ انہیں کاپی کرتے وقت اتنی بھی شرم نہیں آئی کہ کم از کم سائز ہی زیادہ یا کم کر دیں:notworthy:
 
ایک طالب علم کئی گھنٹے سر کھپا کر وہ کچھ حاصل کر رہا ہے جو دوسرا طالب علم صرف ایک گھنٹے میں تو کریڈٹ کس کو گیا:whistle: ؟
 
میرا خیال ہے کہ ایپل کے حمایتیوں نے نہ تو سیم سنگ گیلیکسی دیکھا ہے اور نہ سیم سنگ نوٹ ورنہ اتنے اطمینان سے ایپل کے گن نہ گا رہے ہوتے۔

دوسرا گیلیکسی یا نوٹ استعمال کرکے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اسپیڈ اور برق رفتاری کس شے کا نام ہے ؟
بھائی جان نہ تو میں نے گلیکسی ٹیب دیکھا ہے ور نہ ہی ایپل آئی پیڈ ۔اور میں یہاں وہی بیان کر رہا ہوں جسکا مجھے علم ہے
 
یہ بات تو نہیں ہے۔ سیم سونگ ایپل سے زیادہ پرانی کمپنی ہے اور الیکٹرونکس کے میدان میں تو پہلے ہی سے دیوقامت ہے۔ ایک مزے کی بات آپ کو بتاؤں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ایپل کی پروڈکٹس میں موجود اے 5 پروسیسسر سیم سونگ الیکٹروکنس کا بنا ہوا ہوتا ہے :ROFLMAO: سسٹم اون چپ ڈیزائن ایپل کا ہے مگر فیبریکیشن سیم سونگ سے کرواتے ہیں وہ۔۔۔
امین بھائی سوال یہ نہیں کہ کونسی کمپنی پرانی ہے یا نئی۔میں بات کر رہا ہوں کہ جتنی انوویشن ایپل کے اندر ہے اتنی کسی کمپنی کے اندر نہیں اور تاریخ اسکی گواہ ہے اگر آپ ایسی کوئی کمپنی جانتے ہیں تو پلیز مجھے ضرور بتائیں۔میں مانتا ہوں کہ سام سنگ ایپل سے قریباؐ 28 سال پرانی ہے لیکن موجودہ صورتحال کے مطابق وہ مارکیٹ ویلیو کے حوالے سے ایپل کہیں آگے جا رہی ہے
 
محمد امین

لائبریرین
تو پھر یہ گلیکسی ٹیب سام سنگ نے آئی پیڈ سے پہلے کیوں نہیں متعارف کروایا؟اگر سام سنگ میں اتنی انوویشن ہوتی تو وہ آئی پیڈ سے پہلے متعارف کروا چکی ہوتی لیکن ادھر آئی پیڈ مارکیٹ میں اُدھر کاپی شروع۔ویسے بھی کئی ممالک میں سام سنگ گلیکسی ٹیب کا کیس ہار چکا ہے۔کیونکہ انہیں کاپی کرتے وقت اتنی بھی شرم نہیں آئی کہ کم از کم سائز ہی زیادہ یا کم کر دیں:notworthy:

اب زیادتی تو نہ کرو :) ۔۔۔ حجم دونوں کا بالکل مختلف ہے ۔۔۔ آئی پیڈ کا ڈسلپے 9 انچ کا ہے جب کہ گیلکسی ٹیب کا پہلا موڈل 7 انچ کا تھا۔۔۔۔

انوویشن کوئی نہ کوئی تو کرتا ہی ہے۔ مگر انوویشن out of nothing نہیں ہوتی۔ ایک تسلسل ہوتا ہے۔ ایپل نے ملٹی ٹچ خود ایجاد نہیں کیا تھا، وہ کمپنی ہی خرید لی تھی جس نے ملٹی ٹچ پر کام کیا تھا۔

بہرحال سیم سونگ چاہے کوپی کیٹ ہو یا کچھ بھی، ایپل کی طرح امیروں کے لیے ہی مختص چیزیں نہیں بناتی اسی لیے مجھے سیم سونگ اور اسی طرح کی دوسری کمپنیز بہتر لگتی ہیں کیوں کہ میں ان کی پروڈکٹس خرید سکتا ہوں۔ اس چیز کی مدح سرائی میں زمین آسمان ایک کیوں کروں جسے میں ہاتھ لگا کر خوشی سے پھول جاؤں مگر خرید نہ سکوں ۔۔ تم نے دیکھا ہوگا کسی غریب آدمی کے ہاتھ میں اسکا کوئی دوست کوئی مہنگی چیز (مثلاً ہیرا) دے دے تو اس کا چہرہ خوشی سے تمتمانے لگتا ہے۔ ویسا ہی مجھے بھی پہلی دفعہ آئی فون ہاتھ میں لیتے ہوئے محسوس ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔مگر۔۔۔۔۔۔واپس کرنا پڑا!۔۔۔۔ (ایسا میرے ساتھ اس وقت بھی ہوا تھا جب میں نے پسٹل خریدتے ہوئے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ لمبی سی شوٹ گن ہاتھ میں لے کر دیکھی تھی)۔۔۔۔

بڑے بڑے ڈیولیپرز اور ذہین افراد ایپل کے اوپر اینڈروئڈ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔وجہ بہتر فیچرز اور آزادی ہے۔
 
اب زیادتی تو نہ کرو :) ۔۔۔ حجم دونوں کا بالکل مختلف ہے ۔۔۔ آئی پیڈ کا ڈسلپے 9 انچ کا ہے جب کہ گیلکسی ٹیب کا پہلا موڈل 7 انچ کا تھا۔۔۔ ۔

انوویشن کوئی نہ کوئی تو کرتا ہی ہے۔ مگر انوویشن out of nothing نہیں ہوتی۔ ایک تسلسل ہوتا ہے۔ ایپل نے ملٹی ٹچ خود ایجاد نہیں کیا تھا، وہ کمپنی ہی خرید لی تھی جس نے ملٹی ٹچ پر کام کیا تھا۔

بہرحال سیم سونگ چاہے کوپی کیٹ ہو یا کچھ بھی، ایپل کی طرح امیروں کے لیے ہی مختص چیزیں نہیں بناتی اسی لیے مجھے سیم سونگ اور اسی طرح کی دوسری کمپنیز بہتر لگتی ہیں کیوں کہ میں ان کی پروڈکٹس خرید سکتا ہوں۔ اس چیز کی مدح سرائی میں زمین آسمان ایک کیوں کروں جسے میں ہاتھ لگا کر خوشی سے پھول جاؤں مگر خرید نہ سکوں ۔۔ تم نے دیکھا ہوگا کسی غریب آدمی کے ہاتھ میں اسکا کوئی دوست کوئی مہنگی چیز (مثلاً ہیرا) دے دے تو اس کا چہرہ خوشی سے تمتمانے لگتا ہے۔ ویسا ہی مجھے بھی پہلی دفعہ آئی فون ہاتھ میں لیتے ہوئے محسوس ہوا تھا ۔۔۔ ۔۔۔ مگر۔۔۔ ۔۔۔ واپس کرنا پڑا!۔۔۔ ۔ (ایسا میرے ساتھ اس وقت بھی ہوا تھا جب میں نے پسٹل خریدتے ہوئے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ لمبی سی شوٹ گن ہاتھ میں لے کر دیکھی تھی)۔۔۔ ۔

بڑے بڑے ڈیولیپرز اور ذہین افراد ایپل کے اوپر اینڈروئڈ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔ وجہ بہتر فیچرز اور آزادی ہے۔
ویسے کئی ایک ممالک میں ایپل سام سنگ کے خلاف کیس جیت چکا ہے جسکی بنیاد یہ تھی کہ گلیکسی ٹیب اس سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔
دوسرا میں سام سنگ یا اینڈرائڈ کے خلاف نہیں ہوں بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ اینڈرائڈ میں آپکو ایپل کی نسبت بہت زیادہ آزادی ہے ۔میرا ایپل کی تعریف کرنیکا مقصد اسکی مدح سرائی نہیں کرنا بلکہ یہ کہنا تھا کہ ایپل کی پراڈکٹس لاجواب ہوتی ہیں گوکہ انکے پراس اینڈ کانز تو ہوتے ہی ہیں۔
 
اب زیادتی تو نہ کرو :) ۔۔۔ حجم دونوں کا بالکل مختلف ہے ۔۔۔ آئی پیڈ کا ڈسلپے 9 انچ کا ہے جب کہ گیلکسی ٹیب کا پہلا موڈل 7 انچ کا تھا۔۔۔ ۔

انوویشن کوئی نہ کوئی تو کرتا ہی ہے۔ مگر انوویشن out of nothing نہیں ہوتی۔ ایک تسلسل ہوتا ہے۔ ایپل نے ملٹی ٹچ خود ایجاد نہیں کیا تھا، وہ کمپنی ہی خرید لی تھی جس نے ملٹی ٹچ پر کام کیا تھا۔

بہرحال سیم سونگ چاہے کوپی کیٹ ہو یا کچھ بھی، ایپل کی طرح امیروں کے لیے ہی مختص چیزیں نہیں بناتی اسی لیے مجھے سیم سونگ اور اسی طرح کی دوسری کمپنیز بہتر لگتی ہیں کیوں کہ میں ان کی پروڈکٹس خرید سکتا ہوں۔ اس چیز کی مدح سرائی میں زمین آسمان ایک کیوں کروں جسے میں ہاتھ لگا کر خوشی سے پھول جاؤں مگر خرید نہ سکوں ۔۔ تم نے دیکھا ہوگا کسی غریب آدمی کے ہاتھ میں اسکا کوئی دوست کوئی مہنگی چیز (مثلاً ہیرا) دے دے تو اس کا چہرہ خوشی سے تمتمانے لگتا ہے۔ ویسا ہی مجھے بھی پہلی دفعہ آئی فون ہاتھ میں لیتے ہوئے محسوس ہوا تھا ۔۔۔ ۔۔۔ مگر۔۔۔ ۔۔۔ واپس کرنا پڑا!۔۔۔ ۔ (ایسا میرے ساتھ اس وقت بھی ہوا تھا جب میں نے پسٹل خریدتے ہوئے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ لمبی سی شوٹ گن ہاتھ میں لے کر دیکھی تھی)۔۔۔ ۔

بڑے بڑے ڈیولیپرز اور ذہین افراد ایپل کے اوپر اینڈروئڈ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔ وجہ بہتر فیچرز اور آزادی ہے۔
یہ تو سٹیو جابز کے ذہن میں آئیڈیا آیا تھا کہ ملٹی ٹچ سکرین ہونی چاہئیے جو کہ انگلیوں سے کام کرے۔پھر جب انہوں نے ادھر ادھر نظر دوڑائی تو انہیں ایک تازہ تازہ کمپنی نظر آئی جو کہ ملٹی ٹچ پر کام کر رہی تھی۔پس ایپل نے اسے خرید لیا اور اسکے پے ٹنٹ اپنے نام درج کروا لیے
 
یار کیوں مذاق کرتے ہو۔۔۔۔۔ اسٹیو جوبز کے ذہن سے پہلے مٹسوبشی اور اس سے بھی پہلے فنگر ورکس ملٹی ٹچ بنا چکے تھے۔ ایپل نے البتہ فنگر ورکس کو خرید کر اپنے فونز میں اسے امپلیمنٹ کر کے اسے مشہور کیا۔
 
یار کیوں مذاق کرتے ہو۔۔۔ ۔۔ اسٹیو جوبز کے ذہن سے پہلے مٹسوبشی اور اس سے بھی پہلے فنگر ورکس ملٹی ٹچ بنا چکے تھے۔ ایپل نے البتہ فنگر ورکس کو خرید کر اپنے فونز میں اسے امپلیمنٹ کر کے اسے مشہور کیا۔
بھائی جان لگتا ہے آپ میری بات سمجھے نہیں میں نے اوپر کمپنی خریدنے کا ذکر کیا ہے اور وہ فنگر ورکس ہی تھی جسے ایپل نے خریدا تھا۔اور پھر اسکا استعمال کیا
 
Top