اب زیادتی تو نہ کرو
۔۔۔ حجم دونوں کا بالکل مختلف ہے ۔۔۔ آئی پیڈ کا ڈسلپے 9 انچ کا ہے جب کہ گیلکسی ٹیب کا پہلا موڈل 7 انچ کا تھا۔۔۔ ۔
انوویشن کوئی نہ کوئی تو کرتا ہی ہے۔ مگر انوویشن out of nothing نہیں ہوتی۔ ایک تسلسل ہوتا ہے۔ ایپل نے ملٹی ٹچ خود ایجاد نہیں کیا تھا، وہ کمپنی ہی خرید لی تھی جس نے ملٹی ٹچ پر کام کیا تھا۔
بہرحال سیم سونگ چاہے کوپی کیٹ ہو یا کچھ بھی، ایپل کی طرح امیروں کے لیے ہی مختص چیزیں نہیں بناتی اسی لیے مجھے سیم سونگ اور اسی طرح کی دوسری کمپنیز بہتر لگتی ہیں کیوں کہ میں ان کی پروڈکٹس خرید سکتا ہوں۔ اس چیز کی مدح سرائی میں زمین آسمان ایک کیوں کروں جسے میں ہاتھ لگا کر خوشی سے پھول جاؤں مگر خرید نہ سکوں ۔۔ تم نے دیکھا ہوگا کسی غریب آدمی کے ہاتھ میں اسکا کوئی دوست کوئی مہنگی چیز (مثلاً ہیرا) دے دے تو اس کا چہرہ خوشی سے تمتمانے لگتا ہے۔ ویسا ہی مجھے بھی پہلی دفعہ آئی فون ہاتھ میں لیتے ہوئے محسوس ہوا تھا ۔۔۔ ۔۔۔ مگر۔۔۔ ۔۔۔ واپس کرنا پڑا!۔۔۔ ۔ (ایسا میرے ساتھ اس وقت بھی ہوا تھا جب میں نے پسٹل خریدتے ہوئے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ لمبی سی شوٹ گن ہاتھ میں لے کر دیکھی تھی)۔۔۔ ۔
بڑے بڑے ڈیولیپرز اور ذہین افراد ایپل کے اوپر اینڈروئڈ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔ وجہ بہتر فیچرز اور آزادی ہے۔