ظل عرش
محفلین
بالکل درست کہا. ہم ایک ایک نمبر کے لیے جوابدہ ہوتے ہیں. پریلم اور مڈٹرم کے پرچے باقاعدہ کمرہ جماعت میں ہر بچے کو دکھائے جاتے ہیںسو میں سے پچاس نمبر فائنل ایگزام کے ہوتے ہیں اور پچیس نمبر مڈ ٹرم کے. یہ نمبر تو طالب علم کے ہاتھ میں ہوتے ہیں. باقی پچیس نمبر استاد کے ہاتھ میں ہوتے ہیں اور اس کا بھی یونیورسٹیز کی طرف سے ایک پیٹرن ہوتا ہے مثلا پانچ نمبر اسائنمنٹ کے، پانچ کوئز کے وغیرہ وغیرہ.
اب ان میں سے بھی ٹیچر کسی کو زیرو نمبر تو نہیں دے گا کیونکہ اسے بعد میں وضاحت بھی کرنی پڑ سکتی ہے