ایڈوبی ایلسٹریٹر یا کورل ڈرا

عائشہ خٹک

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اپنی ماسٹر کرنے کے بعد میں فارغ ہوں ۔ کچھ خاص مصروفیت بھی نہیں ہے ۔ سوائے اپنی ماں کے ہاتھ بٹانے کے۔ ڈئزائننگ سیکھنے کو دل چاہتا ہے۔ لیکن جہاں میں رہتی ہوں وہاں ایسا کوئی انسٹی ٹیوٹ نہیں۔ لے دےکے صرف انٹرنیٹ کا ہی سہارہ ہے ۔ جس سے میں تھوڑا بہت سیکھ سکتی ہوں ۔
کنفیوزن یہ ہے کہ میں اڈوبی السٹریٹر سیکھوں یا کورل ڈرا
ڈئزائننگ کرنا کونسے سوفٹوئر میں بہترین ہے ۔ اور کونسا زیادہ فیچرز دیتا ہے ۔ اور سیکھنے میں آسان ہے
آپ سب کا بہت شکریہ

(میں یہاں نئی ہوں ۔ یہ چند جملے ٹائپ کرنے میں بھی 30 منٹس لگے ۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو معافی چاہتی ہوں)
عائشہ
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میرے خیال سے تو کورل ڈرا کے ورژن 9 سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں ۔ گو کہ السٹریٹر میں آپشنز اور ٹولز زیادہ ہیں اور پیچیدہ بھی ہیں، کورل ڈرا میں ٹولز کم تو ہیں مگر استعمال بہت وسیع ہے اور جلدی سیکھ بھی جاتا ہے۔ تور کورل ڈرا سے ہی شروع کر لیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بس کورل میں لائن ٹول سے کوئی بھی چیز ڈرا کرنے کی کوشش کریں اور اپنا ورک یہاں شیئر کریں پھر جو مزید کمی پیشی ہو گی وہ بھی دور کی جائے گی۔
 

عائشہ خٹک

محفلین
میرے پاس coreldraw x4 اور Adobe Illustrator CS5 (جو میری کزن نے مجھے ڈی وی ڈی لاکے دی تھی) ایلسٹریٹر مجھے اسلیے آسان لگتا ہے کہ میں ایڈوبی فوٹوشاپ میں کام کرنے کا تھوڑا بہت تجربہ ہے ۔ اور یہ موا ایلسٹریٹر مجھے فوٹوشاپ جتنا آسان لگتا ہے ۔ خیر میں دونوں کو سیکھنے کی کوشش کرونگی ۔ اور امید ہے آپ میری ہیلپ ضرور کرئنگے۔ اور اپنا سبق یہاں شئر کرونگی ۔ آپ ایک اچھے استاد ثابت ہونگے ۔ ایک کند ذہن شاگرد کو دیکھ کر بھاگئینگے نہیں۔ :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میں چونکہ السٹریٹر میں اتنا کام نہیں کرتا یوں کہہ لیں کہ ناں کے برابر ہی ہے اور کمپیوٹر میں انسٹال بھی نہیں ہے۔ :):):)۔ فوٹو شاپ کی حد تک تو رہنمائی کی جا سکتی ہے اور کورل تو ویسے ہی فیورٹ پروگرام ہے میرا۔ باقی جہاں تک ہو گا کوشش کریں گے کہ اچھا مشورہ دیں۔
 

عائشہ خٹک

محفلین
میں چونکہ السٹریٹر میں اتنا کام نہیں کرتا یوں کہہ لیں کہ ناں کے برابر ہی ہے اور کمپیوٹر میں انسٹال بھی نہیں ہے۔ :):):)۔ فوٹو شاپ کی حد تک کو رہنمائی کی جا سکتی ہے اور کورل تو ویسے ہی فیورٹ پروگرام ہے میرا۔ باقی جہاں تک ہو گا کوشش کریں گے کہ اچھا مشورہ دیں۔
اللہ آپ کو جزا دے ۔ آپکا بہت شکریہ
 

عائشہ خٹک

محفلین
کوئی صحیح آئیدیا تئ نہیں ہے کہ کہاں سے شروع کروں ۔ پھر سوچھا کہ جہاں مجھے مسئلہ ہوگا وہاں آپ کو تکلیف دونگی ۔ میں نے ایک آبجیکٹ کی Opacity کم کرنی چاہی ۔ جو کہ ایلسٹریٹر میں تو بہت آسانی سے ہوگئی ۔ جو کہ میں نے اٹیچ کی ہوئی تصویر میں نشاندہی کی ہے۔ اور ایلسٹریٹر میں یہ کرنا بہت آسان ہے ، جیسے ہم فوٹوشاپ میں کرتے ہیں ۔ ویسے طریقہ ایلسٹریٹر میں بھی ہے ۔ اب مسئلہ کورل ڈرا کا ہے ۔ میں نے کورلڈرا کونا کونا چھان مارا لیکن مجھے کورل میں Opacity کا آپشن کہیں نظر نہیں آیا ۔ امید ہے آپ اس سلسلے میں میری مدد کرئینگے ۔
b4zqzd.jpg
[/IMG]
 

مقدس

لائبریرین
عائشہ میرے خیال میں یہاں ڈائریکٹ لنک کام نہیں کرے گا، کسی امیج ہوسٹنگ سائیٹ پر اپ لوڈ کر کے یہاں لنک دیں
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اوپر والے امیج میں آپ نے لوگو کی Opacity کو کم کیا ہے اور کورل میں آپ کو پتہ نہیں چل رہا کہ کیسے کم کرنی ہے۔
اس کے لیے یہ امیج ملاحظہ کریں۔

یہ والا ٹول استعمال کریں۔
transparency.jpg


اور طریقہ کار یہ ہے۔
transparency1.jpg
 
ایڈوبی السٹریٹر میرے خیال میں استعمال میں زیادہ آسان ہے اور ایڈوبی فوٹوشاپ، فلیش وغیرہ سے ہم آہنگ ہونے کی وجہ سے السٹریٹر کا آرٹ ورک زیادہ آسانی سے دوسرے سافٹ ویئرز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔کورل ڈرا کے برعکس انٹرنیٹ پر السٹریٹر سیکھنے کے بے شمار ٹیوٹوریلز موجود ہیں۔ السٹریٹر سیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل روابط میں موجود ٹیوٹویلز سے یقینا آپ کو فائدہ ہوگا:-
 

عائشہ خٹک

محفلین
اوپر والے امیج میں آپ نے لوگو کی Opacity کو کم کیا ہے اور کورل میں آپ کو پتہ نہیں چل رہا کہ کیسے کم کرنی ہے۔
اس کے لیے یہ امیج ملاحظہ کریں۔

یہ والا ٹول استعمال کریں۔
transparency.jpg


اور طریقہ کار یہ ہے۔
transparency1.jpg
بہت شکریہ اشتیاق صاھب ، مجھے دوبارہ کوئی مسئلہ آئےگا تو آپ اس طرح میری مدد کرئنگے
 

عائشہ خٹک

محفلین
ایڈوبی السٹریٹر میرے خیال میں استعمال میں زیادہ آسان ہے اور ایڈوبی فوٹوشاپ، فلیش وغیرہ سے ہم آہنگ ہونے کی وجہ سے السٹریٹر کا آرٹ ورک زیادہ آسانی سے دوسرے سافٹ ویئرز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔کورل ڈرا کے برعکس انٹرنیٹ پر السٹریٹر سیکھنے کے بے شمار ٹیوٹوریلز موجود ہیں۔ السٹریٹر سیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل روابط میں موجود ٹیوٹویلز سے یقینا آپ کو فائدہ ہوگا:-

مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ کورل ڈرا استعمال کرنے میں ایلسٹریٹر کے نسبت آسان ہے ۔ لیکن گزشتہ 5 دنوں سے جتنے ٹیوٹوریل دیکھے ، مجھے ایلسٹریٹر ہی آسان لگا۔ خیر میں اب دونوں ہی سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ آپکا بہت بہت شکریہ
 

اشتیاق علی

لائبریرین
مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ کورل ڈرا استعمال کرنے میں ایلسٹریٹر کے نسبت آسان ہے ۔ لیکن گزشتہ 5 دنوں سے جتنے ٹیوٹوریل دیکھے ، مجھے ایلسٹریٹر ہی آسان لگا۔ خیر میں اب دونوں ہی سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ آپکا بہت بہت شکریہ
کورل ڈرا آسان ان لوگوں کے لیے آسان ہے جنہوں نے پہلے کبھی کسی گرافکس سافٹ وئیر کو استعمال نہیں کیا۔ اب آپ کے معاملے کی طرف دیکھیں تو آپ نے فوٹو شاپ بھی یوز کیا ہوا ہے تو اب یہ کہنا کہ السٹریٹر سیکھنا آسان ہے ، درست بھی ہو سکتا ہے۔ اور میرے خیال سے تو واقعی یہ بات درست ہو سکتی ہے کہ فوٹو شاپ کو جس نے استعمال کیا یا کر رہا ہے السٹریٹر کو جلد سیکھ لے گا۔
 
میرا تجربہ ہے کہ جو کام آپ السٹریٹر میں پانچ منٹ میں کر سکتے ہیں، وہی کام کورل میں انجام دینے میں آپ کو دس منٹ لگیں گے۔پاکستان میں کورل زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور کورل کے کچھ فیچرز یقینا انوکھے ہیں لیکن ایک بار آپ السٹریٹر سیکھ جائیں تو پھر آپ کو کورل میں کام کرنے میں مزا نہیں آئے گا۔
 
Top