ایکسپرٹ کو تنگ کرنا میرا فرض ہے

حنا فیصل

محفلین
دوست نے کہا:
آپ زیادہ دل پر نہ لیں وہ صرف اطلاع تھی۔ آپ ایسا کیا کریں حوالہ بشکریہ کے ساتھ ربط دے کر موج کیا کریں۔ کسی کی مجال ہے جو آپ کو کچھ کہے۔
مزید یہ کہ میرے بلاگ پر ورڈپریس کی تنصیب کے اسباق موجود ہیں (صفحےپر نیچے سے اوپر کی طرف) وہ پڑھ لیجیے امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
وسلام

واہ رے واہ کیا بات ہے
آپ نے تو مسئلہ ہی حل کر دیا
میں ابھی دیکھتی ہوں
 
حنا فیصل

محفلین
السلام علیکم
دو عدد مسئلے درپیش ہیں
جو کہ آپ کے توجہ کے طالب ہیں
امید ہے ناچیز کے حال پر نظر کرم فرمائی جائے گی

1مسئلہ یہ ہے کہ میں جب ایم ایس این میں ٹائپنگ کرتی ہوں تو اردو ہر بار سلیکٹ کرنی پڑتی ہے
پلیز اس کا کوئی حل تجویز فرما کر ثواب دارین وصول فرمائیں اور اس نا چیز کی دعائیں وصول کریں

2 مسئلہ یہ ہے کہ تفسیر بھائی کا دانش کدہ جیسا فورم میں بنانا چاہتی ہوں خدارا میری مدد فرمائیں میں نے ایک ڈومین رجسٹر کروائی ہے
جو کہ میرے دستخط میں‌شامل ہے اور میرے پاس
100جی بی جگہ بھی میسر ہے مگر اس کو استعمال میں ابھی لائی نہیں

ہی ہی ہی
آپ سب کے لئے تو یہ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اور آپ مجھے ایکسپرٹ یعنی اپنے جیسا مت سمجھیں اور نہ ہی میرے سوالات پر اپنے ڈیلے اور دانت باہر کو نکالیں ویسے بھی آپ کی شکل بہت ڈرائونی ہے
اوہ یہ کیا آپ کی تعریف کے تو مجھے پل باندھنے چاہیں تاکہ آپ کھل کر میری مدد کریں مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم وہ نہیں جو ساتھ چھوڑ جاتے ہیں
ہم تو وہ ہیں جو ساتھ نبھا تے ہیں

آپ کا یہی جواب ہے نا
چلیں جلدی سے میری مدد کریں ورنہ میں آپ کے خلاف ایک درخواست لکھ کر محفل کے ایڈمن کی نظر کر دوں گی جو کہ یقینا آپ کو پسند نہیں

اوہ ہو ایک تو میں بھی ایسی ہوں کہ بات کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہوں بس اب میں نے ایک لفظ بھی اور ٹائپ نہیں کرنا ۔ میں نے بہت روکا مگر یہ ہاتھ رک ہی نہیں پا رہے پلیز آپ جواب بتائیں ورنہ یہ تو چلتے ہی جا رہے ہیں دیکھیں ابھی تک نہیں رکے آپ بھی کیسے ہیں بہت مزے لے رہے ہیں نہ میری بے بسی پر مگر کوئی بات نہیں ایک دن ہم بھی آپ جیسے ایکسپر ٹ بن جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ دنیا گول ہے
اچھا اب تو میں ایک لفظ بھی نہیں لکھوں گی

خدا حا
 
زیک

مسافر
ایم‌ایس‌این میسنجر میں جہاں میسج لکھتے ہیں وہاں رائٹ کلک کر کے Right to Left reading order سیلکٹ کریں۔ اب اردو زبان سیلکٹ کریں گی تو وہ باقی رہے گی۔
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

السلام علیکم
واہ زکریا جی ایم ایس این والا مسئلہ تو حل ہو گیا ہے
بہت بہت شکریہ جناب جتنا شکر ادا کروں کم ہے
اب مسئلہ ہے کہ ورڈ پریس کی تنصیب تو خوشی سے پھولی نہیں سما رہی جب میں‌نے اس کی تنصیب کرہی ڈالی ہے
اور اس کو www.hinafaisal.1111mb.com
پر چیکنگ کے طور پر ٹیسٹ کیا جو آپ دیکھ لیں
لیکن سیارہ پر جب میں نے اس کو ایڈ کروانا چاہا تو وہ ایڈ نہیں کر رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
کیا مسئلہ ہے ۔جناب
اب
سوال ایک اور ہے کہ اردو پوائنٹ پر جو فونٹ آ رہا ہوتا ہے نستعلیق ویسا ہماری سائٹ پر کیوں نہیں آتا ۔ اور اردو پوائنٹ والے کونسی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں
ہم اسے اپنی سائٹ پر کیسے لا سکتے ہیں پلیز بتا دیں
شکریہ
 
زیک

مسافر
سلام

حنا فیصل نے کہا:
لیکن سیارہ پر جب میں نے اس کو ایڈ کروانا چاہا تو وہ ایڈ نہیں کر رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
کیا مسئلہ ہے ۔جناب

اگر آپ اردو سیارہ میں شمولیت کی شرائط دیکھیں تو ان میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کا بلاگ 2 ماہ سے ایکٹو ہو۔ آپ کا بلاگ ابھی نیا ہے۔

سوال ایک اور ہے کہ اردو پوائنٹ پر جو فونٹ آ رہا ہوتا ہے نستعلیق ویسا ہماری سائٹ پر کیوں نہیں آتا ۔ اور اردو پوائنٹ والے کونسی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں
ہم اسے اپنی سائٹ پر کیسے لا سکتے ہیں پلیز بتا دیں

اردوپوائنٹ والے font embedding کا استعمال کر رہے ہیں۔ میں اس کے حق میں نہیں کیونکہ یہ صرف ونڈوز پر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کام کرتا ہے۔ اگر آپ لینکس، میک پر یا ونڈوز ہی پر فائرفاکس میں اردوپوائنٹ کا صفحہ دیکھیں تو آپ کو نسخ فونٹ نظر آئے گا۔
 
حنا فیصل

محفلین
زکریا جی اپ نے ہمیں اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت دیا بہت شکر گزار ہوں جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے

سیارہ والی بات سمجھ میں آ گئ چلیں دو ماہ تک کچھ نہ کچھ مواد جمع کرتی ہوں ویسے ایک بات سمجھ آ گئی کہ مواد اپنا تخلیق کردہ ہی ہو ورنہ اس سے پہلے میں نے تمام دوستوں کے بلاگز سے ہی مواد اٹھا کر اپنے بلاگ پر لگا دیے تھے جس پر مجھے ابھی تک شرمندگی ہے مگر وہ کیا کہتے ہیں نہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے سو میں بھی ابھی طفل مکتب ہوں آہستہ آہستہ آپ کی رہنمائی میں سیکھ جائوں گی

میرے سوال یقینا اپ کے لئے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوتے ہوں گے لیکن میں جب کرتی ہوں تو سمجھتی ہوں پتہ نہیں کیامسئلہ ہے
اچھا سر یہ اردو پوائنٹ والی بات کچھ کلیر فرما دیں اور مجھے بتائیں کہ چلو! ایکپلور پر ہی سہی میں کیسے اس کو نافظ العمل کر سکتی ہوں اپنی ننھی منی ویب سائٹ پر ؟؟؟؟؟؟؟؟

اب ایک اور سوال یہ ہے کہ میں نے ڈومین تو رجسٹر کروا لی ہے اور ہوسٹنگ میرے پاس نہیں ہے آپ کے خیال میں بہتر ہوسٹنگ کونسی ہے جو سستی اور معیاری بھی ہو ۔ اور پاکستان میں میسر بھی ہو۔ یعنی کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے بغیر ۔ چلیں یہ تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی ہو تو کونسی ہو گی۔ آپ کا یہ مشورہ مجھے بہت مدد دے گا ۔

پی ایچ پی سیکھنے کے لئے کوئی ویب سائٹ بتا دیں ؟؟؟؟
اور یہ فونٹ جو تیار ہوتے ہیں یہ کونسے سوفٹ ویئر میں تیار ہوتے ہیں ؟؟؟
ابھی اتنے سوال ہی کافی ہیں ویسے ایک بات بتائوں اتنا نالج میں نے محفل پر آمد سے پہلے نہیں سیکھا ہو گا جتنا اتنے کم عرصے میں سیکھ لیا

شکریہ محفل پلس اس کی زبردست اور اچھی ٹیم
یہ میں مکھن نہیں لگا رہی یا اس لئے نہیں کہہ رہی کہ آپ میری مدد کرتے ہیں بلکہ آپ ہیں ہی اس قابل جو بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی جس کا اجر سوائے خدائے لم یزل کی با برکت ذات کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا۔

شکریہ زکریا جی خصوصا! آپ کا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
یہاں پر آپ مسئلے مسائل پوچھ کر ماہرین کو تنگ کر رہی ہیں
بہت سارے مسئلے پوچھے گئے اور ان کا حل بھی تجویز ہو گیا
لیکن ایک ایسا مسئلہ جو ابھی تک پوچھا نہیں گیا
اس کا حل میں تجویز کرتا ہوں :wink:
وہ یہ کہ
آپ کے دستخطوں کے پینل میں
احمد ندیم قاسمی مرحوم کا شعر غلط لکھا ہوا ہے
اتنے بے وزن مصرعوں اور غلط املا پر ان کی روح بے چین ہوگی :cry: براہ کرم اس شعر کو درست کر لیں :idea:
یقینا اس کی آرائش پر آپنے بہت محنت کی ہوگی اور نئے سرے سے اس کو لکھنا اور آراستہ و پیراستہ کرنا بہت مشکل ہوگا لیکن
آپ جو ایکسپرٹس کو تنگ کر رہی ہیں تو تھوڑی دیر کو خود بھی تنگ ہو کر دیکھ لیں کہ یہ تجربہ کیسا رہے گا :lol:
 
حنا فیصل

محفلین
ہاں پر آپ مسئلے مسائل پوچھ کر ماہرین کو تنگ کر رہی ہیں
بہت سارے مسئلے پوچھے گئے اور ان کا حل بھی تجویز ہو گیا
لیکن ایک ایسا مسئلہ جو ابھی تک پوچھا نہیں گیا
اس کا حل میں تجویز کرتا ہوں Wink
وہ یہ کہ
آپ کے دستخطوں کے پینل میں
احمد ندیم قاسمی مرحوم کا شعر غلط لکھا ہوا ہے
اتنے بے وزن مصرعوں اور غلط املا پر ان کی روح بے چین ہوگی Crying or Very sad براہ کرم اس شعر کو درست کر لیں Idea
یقینا اس کی آرائش پر آپنے بہت محنت کی ہوگی اور نئے سرے سے اس کو لکھنا اور آراستہ و پیراستہ کرنا بہت مشکل ہوگا لیکن
آپ جو ایکسپرٹس کو تنگ کر رہی ہیں تو تھوڑی دیر کو خود بھی تنگ ہو کر دیکھ لیں کہ یہ تجربہ کیسا رہے گا

اجی میں تنگ نہیں ہوں گی دراصل مجھے سہی شعر کا پتہ نہیں کسی دوست نے بتایا تھا مگر یاد نہیں کس نے
بہرحال آپ درست شعر بتا دیں میں اس کو سہی کر لوں گی
اور مجھے خوشی ہو گی کہ میں تنگ ہوں

*میرے سوالوں کے جوابات مکمل نہیں دیے گے خیر نبیل بھائی شکریہ اآپ نے پی ایچ پی کے ٹیوٹرل کا پتہ ارسال فرمایا

شکریہ باقی ماندہ سوالات کے جوابات لگتا ہے زکریا صاحب ہی اآ کر دیں گے ان کا شدت سے انتظار ہے ہمیں
 
حنا فیصل

محفلین
سلام سر ایک عدد مسئلہ درپیش ہے
میں‌نے وی بلیٹن والے فورم کو لوکل ہوسٹ مطلب اپنے کمپیو
ٹر پر دیکھنا ہے کہ کیسے کام کرتا ہے
میں کونسا سوفٹ ویر استعمال کروں؟؟؟
 
زیک

مسافر
حنا فیصل نے کہا:
یہ اردو پوائنٹ والی بات کچھ کلیر فرما دیں اور مجھے بتائیں کہ چلو! ایکپلور پر ہی سہی میں کیسے اس کو نافظ العمل کر سکتی ہوں اپنی ننھی منی ویب سائٹ پر ؟؟؟؟؟؟؟؟

پہلی بات تو یہ کہ اردو پوائنٹ والے اردوپوائنٹ فانٹ استعمال کر رہے ہیں جو آپ ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتیں۔

font embedding پر معلومات یہ رہیں۔

اب ایک اور سوال یہ ہے کہ میں نے ڈومین تو رجسٹر کروا لی ہے اور ہوسٹنگ میرے پاس نہیں ہے آپ کے خیال میں بہتر ہوسٹنگ کونسی ہے جو سستی اور معیاری بھی ہو ۔ اور پاکستان میں میسر بھی ہو۔ یعنی کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے بغیر ۔ چلیں یہ تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی ہو تو کونسی ہو گی۔ آپ کا یہ مشورہ مجھے بہت مدد دے گا ۔

ہممم پاکستان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ مگر سستی ہوسٹنگ godaddy.com اور dreamhost.com سے مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ہوسٹ ہیں۔ میں ڈریم‌ہوسٹ استعمال کرتا ہوں۔ اگر آپ وہاں ہوسٹ کرنا چاہیں تو پہلے مجھے ضرور بتائیں کہ ان کا affiliate پروگرام ہے جس کے ذریعہ میں آپ کو (اور خود کو) کچھ ڈسکاؤنٹ دلا سکتا ہوں۔
 
انتظار

محفلین
حنا فیصل نے کہا:
اب ایک اور سوال یہ ہے کہ میں نے ڈومین تو رجسٹر کروا لی ہے اور ہوسٹنگ میرے پاس نہیں ہے آپ کے خیال میں بہتر ہوسٹنگ کونسی ہے جو سستی اور معیاری بھی ہو ۔ اور پاکستان میں میسر بھی ہو۔ یعنی کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے بغیر ۔ چلیں یہ تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی ہو تو کونسی ہو گی۔ آپ کا یہ مشورہ مجھے بہت مدد دے گا ۔
زکریا بھائی اگر آپ کی اجازت ہو تو میں بھی اس معاملے میں حنا کی کچھ مدد کر سکتا ہوں؟
محترمہ حنا فیصل صاحبہ ایک پاکستانی ویب ہوسٹنگ آرگنائزیشن کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جو کہ موضوں بھی ہے معیاری بھی میرے خیال میں۔
یہاں آپ بنا کریڈٹ کارڈ کے ڈومین رجسٹریشن اور ویب ہوسٹگ سپیس حاصل کر سکتی ہیں۔
مزید واضع کرتا چلوں کہ میرا تعلق بھی اسی ویب ہوسٹنگ آرگنائزیشن سے ہے
اگر آپ کو مزید کسی بھی قسم کی معلومات چاہیے ہوں تو آپ مجھ سے معلوم کر سکتی ہیں۔
یا پھر براہ راست ویب سائٹ پر ای میل کر سکتی ہیں سائٹ کا ایڈریس اور ای میل دونوں درج ذیل ہیں۔
sales@amisunhost.com
www.amisunhost.com

ایک بات بتاتا چلوں کے سائٹ کا ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے اس وجہ سے سائٹ میں ابھی کچھ مسائل ہوں گے مگر آپ ای میل پر رابطہ کر کے مکمل معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔
شکریہ!
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

اسلام و علیکم!
بہت بہت شکریہ زکریا جی میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے
بہت ہی مفید معلومات سے نواز ا آپ نے جس پر میں تہہ دل سے مشکور ہوں
ویسے یہ فونٹ میں کیوں کاپی نہیں کر سکتی؟؟؟؟؟ کوئی وجہ تو ہو گی نہ
اگر اس طرح کا فونٹ میں خود بنا ئوں تو مجھے کونسا سوفٹ ویئر یوز کرنا ہو گا۔ ویسے ہنسیے گا مت کیوں کہ میری ہینڈ رائٹنگ کافی اچھی ہے ۔ اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر فونٹ تیار کرنا چاہوں تو کر سکتی ہوں اور ویسے بھی یہ انسانوں نے ہی بنایا ہو گا تو خدا کے فضل و کرم سے میں بھی انسانوں کے زمرے میں شمار ہوتی ہوں

اچھا میں نے پوچھا تھا کہ فورم کی مینجمنٹ سیکھنے کے لئے گھر میں کونسا سوفٹ ویئر یوز کروں ۔ مطلب مائی ایس قیو ایل جو مجھے کسی نے بتایا ہے میں پوچھنا چاہ رہی ہوں کیا یہ سہی ہے ۔؟؟؟
 
حنا فیصل

محفلین
انتظار نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
اب ایک اور سوال یہ ہے کہ میں نے ڈومین تو رجسٹر کروا لی ہے اور ہوسٹنگ میرے پاس نہیں ہے آپ کے خیال میں بہتر ہوسٹنگ کونسی ہے جو سستی اور معیاری بھی ہو ۔ اور پاکستان میں میسر بھی ہو۔ یعنی کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے بغیر ۔ چلیں یہ تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی ہو تو کونسی ہو گی۔ آپ کا یہ مشورہ مجھے بہت مدد دے گا ۔
زکریا بھائی اگر آپ کی اجازت ہو تو میں بھی اس معاملے میں حنا کی کچھ مدد کر سکتا ہوں؟
محترمہ حنا فیصل صاحبہ ایک پاکستانی ویب ہوسٹنگ آرگنائزیشن کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جو کہ موضوں بھی ہے معیاری بھی میرے خیال میں۔
یہاں آپ بنا کریڈٹ کارڈ کے ڈومین رجسٹریشن اور ویب ہوسٹگ سپیس حاصل کر سکتی ہیں۔
مزید واضع کرتا چلوں کہ میرا تعلق بھی اسی ویب ہوسٹنگ آرگنائزیشن سے ہے
اگر آپ کو مزید کسی بھی قسم کی معلومات چاہیے ہوں تو آپ مجھ سے معلوم کر سکتی ہیں۔
یا پھر براہ راست ویب سائٹ پر ای میل کر سکتی ہیں سائٹ کا ایڈریس اور ای میل دونوں درج ذیل ہیں۔
sales@amisunhost.com
www.amisunhost.com

ایک بات بتاتا چلوں کے سائٹ کا ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے اس وجہ سے سائٹ میں ابھی کچھ مسائل ہوں گے مگر آپ ای میل پر رابطہ کر کے مکمل معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔
شکریہ!

بہت شکریہ انتظار صاحب آپ نے اس قدر اچھے الفاظ میں رہنمائی فرمائی۔
میں نے ویب سائٹ چیک کی ہے اور ای میل کر رہی ہوں ۔ شکریہ آپ سے رابطہ رہے گا انشا ئ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
دیکھا بھائی دوبارہ کلٹی مار گئے

بھائی آپ سے پوچھ رہی ہوں شمشاد انکل
کچھ عقل سلیم کے بند دروازے پر دستک ہوئی یا نہیں

یہ کیا بھائی بھی کہہ رہی ہیں اور انکل بھی، یہ دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، یا تو بھائی لکھیں یا بھتیجی بن جائیں، ویسے پہلے بھی دو بنی تھیں لیکن دونوں ہی مفرور ہیں۔

اور ہاں دستک کہاں ہو گی، گئے دنوں کی بات ہے یار لوگ دروازہ چوکھٹ سمیت ہی لے گئے تھے۔
 
حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم
مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے کہ ونڈوز 98 میں اردو پڑھنے میں جو دشواری آتی ہے اس کو کیسے حل کریں

مجھے یاد ہے کہ میں ایک دھاگہ پڑھا تھا مگر یاد نہیں کہاں
براہ کرم اس کا ربط ارسال کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
 
فہیم

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
اسلام و علیکم
مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے کہ ونڈوز 98 میں اردو پڑھنے میں جو دشواری آتی ہے اس کو کیسے حل کریں

مجھے یاد ہے کہ میں ایک دھاگہ پڑھا تھا مگر یاد نہیں کہاں
براہ کرم اس کا ربط ارسال کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ

ابھی تک 98 پر ہی ہیں آپ
اب بڑی ہوجائیں جلدی سے
اور ایکس پی انسٹال کرلیں :wink:

ویسے میرے خیال میں‌صرف ie 6.0 اور بی بی سی اردو سے فانٹ ڈاؤنلوڈ کرلیں
پھر آپ 98 پر اردو پڑھ سکتی ہیں
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

جی مجھے تو 7 سال ہو گئے ہیں 98 کی شکل نہیں دیکھی
دراصل میری ایک دوست کو یہ مسئلہ درپیش ہے یہاں پر اس کا حل موجود ہے

اس وجہ سے پوچھا ہے
 
Top