اعجاز اختر نے کہا:
یونی پیڈ کا کیریکٹر میپ ضرور دیکھو، اس میں عربی کا سیٹ جہاں ہے، اس میں ہر حرف کی قدریں معلوم ہو جاتی ہیں۔ یہ خیال رہے کہ اردو کی ی، کاف اور چھوٹی ہ مختلف ہیں۔ یوں بھی کر سکتی ہو کہ اردو صوتی یا اردو دوست کی بورڈ انسٹال کر لو، اور کے ایل سی میں موجود کی بورڈ لے آؤٹ کھولو کو منتخب کر کے یہ کی بورڈ کھول کے دیکھو کہ کس حرف کی کیا کیا قدریں استعمال کی گیئ ہیں۔
جہاں سوال اٹھتا ہے تو میں مدد کے لیے وقت ضرور خراب کر دیتا ہوں۔ حنا، ادھر تو واقعی صرف تمھارے لیے لمبی لمبی پوسٹس ٹائپ کرنی پڑ رہی ہیں۔ اب مزید تمھارے کھانے کے بعد مغز بچا تو ہی لکھ سکوں گا۔۔۔۔اپنی پسند کا ’مسکھڑا‘ لگا لو یہاں۔ (یہ سمائیلی کا ترجمہ ہے)۔
جی اتنا شکریہ کہہ کر تو میرا دل اب کرتا ہے کیوں نہ کوئی
اور لفظ ایجاد کر ڈالوں
ٹھینکریہ کیسا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پھر جہاں پر مسکھڑا ہو تو پھر کچھ مسکراہٹیں آپ کے نام
کرنے کو دل کر تا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اس کو چیک کرتی ہوں
اور یقینا میں جب ماہر بن جائوں گی تو آپ کو مٹھائی بھیج دوں گی کیونکہ زمانے کی ریت تو یہ ہے کہ پہلے مٹھائی اور پھر شاگردگی تو میں ذرا کچھ عجیب اور انہونا کروں گی اب یہ آپ پر ہے کہ آپ مجھے کتنی جلدی ماہر بناتے ہیں اور پھر دیکھیے کس طرح مٹھائی کے انبار لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھینکریہ ایک بار پھر
یہ شتونگھڑا آپ کے لئے ( یہ لفظ شمشاد انکل کرتے ہیں)