ایکسپرٹ کو تنگ کرنا میرا فرض ہے

حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم!
معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ میں یہاں پر محفل کے بڑے بڑے ایکسپرٹس کو ناکوں چنے چبوانے حاضر ہوئی ہوں
ارے یہ کیا ! آپ تو ڈر ہی گئے (ایسی کوئی بات ہرگز نہ ہے ) آپ تو ہمارے دوست ٹھہرے اور آپ سے بھلا شرمائیں گے نہیں نا
اس لئے جو بھی میرے مسئلے مسائل ہوں گے وہ میں یہاں شیئر کروں گی
اللہ آپ کا بھلا کرے گا
جہاں اتنے ممبرز کے مسائل جہنم واصل کرتے ہیں ادھر اس بیچاری پر بھی نظر کرم ڈال دیجئے گا
بندی نہایت مشکور ہو گی اور تمام عمر آپ کی ہنر مندی کے گیت سب کو سنائے گی
کوئی بات بری لگے تو جونیئر سمجھ کر خطا کار کو سچے دل سے معاف فرما دیجئے
واسلام
 
حنا فیصل

محفلین
پاکستانی نے کہا:
خوب، اچھی بندی اپنے مسائل بھی ساتھ لکھتی ہے تاکہ ان کے حل کے لئے سنجیدگی سے سوچا جا سکے :wink:

پہلے حملہ آپ پر ہی کر دیا جائے تو بہتر رہے گا
پہلے آئیں پہلے پائیں

کوئیک ریپلے کیسے کرتے ہیں
مجھ جیسے ممبر کے لئے تو بہت ہی مسئلہ ہے
جن کے پاس موڈیم ہے وہ تو بیچارے بہت ہی مشکل میں ہوتے ہیں
پلیز اس کا کچھ کریں

2
دوسری بات یہ کہ محفل کی سمائلز کو میسے استعمال میں لاتے ہیں
 
پاکستانی

محفلین
کوئیک رپلائی کے لئے خود کو کوئیک رکھنا پڑتا ہے، موڈیم بیچارہ تو اپنی بے ڈھنگی چال سے چلتا رہتا ہے۔

پیغام لکھنے والے صفحہ پر سمائلز دی گئی ہیں آپ جو دینا چاہیں اس پر کلک کر دیں، مزید سمائلز کے لئے Emoticons پر کلک کریں تو ایک پاپ اپ ونڈو اوپن ہو جائے گی اس میں سے بھی آپ جو دینا چاہیں اس پر کلک کریں تو اس کا کوڈ میسیج بار میں جائے۔
 
حنا فیصل

محفلین
پاکستانی نے کہا:
کوئیک رپلائی کے لئے خود کو کوئیک رکھنا پڑتا ہے، موڈیم بیچارہ تو اپنی بے ڈھنگی چال سے چلتا رہتا ہے۔

اچھا جی ہمیں بھی وہ جادو بتائیں

پیغام لکھنے والے صفحہ پر سمائلز دی گئی ہیں آپ جو دینا چاہیں اس پر کلک کر دیں، مزید سمائلز کے لئے Emoticons پر کلک کریں تو ایک پاپ اپ ونڈو اوپن ہو جائے گی اس میں سے بھی آپ جو دینا چاہیں اس پر کلک کریں تو اس کا کوڈ میسیج بار میں جائے۔

اب دیکھیں میں ٹیکسٹ کے درمیان میں سمائل لگاتی ہوں تو وہ سب سے اینڈ میں‌چلی جاتی ہے
بتائیں کیا کروں
 
پاکستانی

محفلین
اگر آپ پورا پیغام لکھنے کے سمائلز پر کلک کریں گی تو وہ آخر میں ہی آئے گا، لکھنے کے دوران ہی جہاں آپ سمائلز دینا چاہتی ہیں وہی رک کر مطلوبہ سمائلز پر کلک کریں اس کے بعد مزید پیغام لکھنا شروع کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
اب دیکھیں میں ٹیکسٹ کے درمیان میں سمائل لگاتی ہوں تو وہ سب سے اینڈ میں‌چلی جاتی ہے
بتائیں کیا کروں

پیغام کے درمیان کہیں بھی شتونگڑہ لگانا

جہاں آپ نے سمائیلی (شتونگڑہ) لگانا ہے وہاں وقفے کی کنجی دبائیں پھر شفٹ دبا کر پیچھے والے تیر کی کنجی دبائیں۔ اسطرح وہ وقفہ نشان زدہ ہو جائے گا۔ اب اپنی مرضی کے شتونگڑے پر کلک کر دیں۔ شتونگڑہ فوراً وہیں آ موجود ہو گا۔

(ہو سکتا ہے سمجھ نہ آئی ہو، اس لیے دوبارہ لکھتا ہوں : جہاں آپ نے سمائیلی لگانا ہے، وہاں سپیس بار دبا کر اور پھر اس سپیس کو ہائی لائٹ کر لیں، اس کے بعد جس سمائیلی پر آپ کلک کریں گی وہ وہاں لگ جائے گا۔) یہ طریقہ میں نے عبد اللہ سے سیکھا ہے۔
 
پاکستانی

محفلین
یہ بھی سہی ہے مگر نشان زدہ کرنے سے بہتر ساتھ ساتھ شتونگڑہ لگاتے جائے تو میرے خیال میں زیادہ آسانی ہے۔ بہرحال بندی صاحبہ جیسے آپ کو آسانی ہو۔
 
حنا فیصل

محفلین
شمشاد نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
اب دیکھیں میں ٹیکسٹ کے درمیان میں سمائل لگاتی ہوں تو وہ سب سے اینڈ میں‌چلی جاتی ہے
بتائیں کیا کروں

پیغام کے درمیان کہیں بھی شتونگڑہ لگانا

جہاں آپ نے سمائیلی (شتونگڑہ) لگانا ہے وہاں وقفے کی کنجی دبائیں پھر شفٹ دبا کر پیچھے والے تیر کی کنجی دبائیں۔ اسطرح وہ وقفہ نشان زدہ ہو جائے گا۔ اب اپنی مرضی کے شتونگڑے پر کلک کر دیں۔ شتونگڑہ فوراً وہیں آ موجود ہو گا۔

(ہو سکتا ہے سمجھ نہ آئی ہو، اس لیے دوبارہ لکھتا ہوں : جہاں آپ نے سمائیلی لگانا ہے، وہاں سپیس بار دبا کر اور پھر اس سپیس کو ہائی لائٹ کر لیں، اس کے بعد جس سمائیلی پر آپ کلک کریں گی وہ وہاں لگ جائے گا۔) یہ طریقہ میں نے عبد اللہ سے سیکھا ہے۔

شکریہ جناب یہ طریقہ :idea: سپیس والا کامیاب رہا شکریہ شمشاد جی
آپ نے پہلے دن سے ہی ہماری مدد فرمائی ہیں
ہم آپ کے نہایت مشکور ہیں
 
حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم
ایک اور مسئلے کے ساتھ حاضر خدمت ہوں
محترم زکریا صاحب کے ارسال کردہ ربط سے ہم نے پی ایچ پی فورم ڈائون لوڈ کیا
اب ہمیں اس کے انسٹال کرنے کا طریقہ بتائیں
میں نے ایک ڈومین بھی رجسٹرڈ کروائی ہے
جو کہ ہمارے شیدا پستول سرکار نے گفٹ کے طور پر عنایت فرمائی ہے میں ان کی تہہ دل سے مشکور ہوں

WWW.CUTECHARMING786.COM
آمید ہے آپ رہنمائی عنایت فرما کر اس نا چیز کی دعائیں وصول فرمائیں گے
 
حنا فیصل

محفلین
نبیل نے کہا:
ذیل کے ربط پر اس بارے میں چند معلومات موجود ہیں:

فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

یہ اگرچہ فری ہوسٹ پر فورم انسٹال کرنے کے لیے ٹیوٹوریل ہے لیکن دوسرے ہوسٹ کے لیے بھی یہی ہدایات کام آئیں گی۔

شکریہ بہت بہت میں ٹرائی کرتی ہوں
اگر کوئی مشکل ہوئی تو آپ کو تکلیف دوں گی شکریہ
 
حنا فیصل

محفلین
Muhammad Shakir Aziz said...

آداب
آج آپ کا ربط اپنے بلاگ کے ان کمنگ میں دیکھا تو چلا آیا۔ لگتا ہے نیا بلاگ شروع کیا ہے۔
اس کو اردو بلاگ فیڈز میں شامل کروا لیجیے

یہ پوسٹ میرے بلاگ پر پوسٹ کی گئی
جس پر مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا
وہ یہ کہ اردو بلاگ فیڈرز میں شامل کیسے کروائوں؟؟؟
 
حنا فیصل

محفلین
دوست نے کہا:
اردو سیارہ پر چلی جائیں سائیڈ بار میں ساری تفصیل موجود ہے آپ کو صرف اپنے بلاگ کا نام دینا ہے۔
وسلام

بہت شکریہ ربط فراہم کرنے کا
میں نے شمولیت اختیار کرنی چاہی
مگر دل ناداں کی ایک ایرر سے تواضع کی گئی
فیڈ کے خانے میں کیا درج کروں؟؟؟

دوسرا نیچے ربط میں

اخر میں جس طرح کوئک پوسٹنگ کی آپشن آتی ہے میں کیسے لگا سکتی ہوں
نہایت مشکور ہوں گی
 
دوست

محفلین
اپنے بلاگ کی یو آر ایل دے دیں فیڈ کی جگہ کام چل جائے گا۔
ربط دیتے ہوئے اسے عبارت سے چھپا دیا کیجیے۔ یو آر ایل دینے کا ٹول تیسری لائن میں چوتھے نمبر پر ہے ایڈیٹر کے اوپر۔
جس بلاگ کا آپ پوچھ رہی ہیں وہ ورڈپریس میں بنا ہوا ہے اور اپنا ڈومین سپیس خرید کر بنایا گیا ہے۔ اس پر تبصروں( یہ تبصرے یعنی کمنٹس ہیں تیز جواب اور چیز ہے) کا نظام بلاگر سے مختلف ہے۔ آپ کا بلاگ بلاگر ڈاٹ کوم پر موجود ہے جو گوگل کی فری بلاگ سروس ہے اور بلاگنگ کے لیے ورڈپریس سے مختلف سافٹویر استعمال کرتی ہے۔
بائی دا وے آپ کے بلاگ پر ساری پوسٹس سے لگتا ہے جو آپ کو جہاں سے اچھی لگی اٹھا کر پیسٹ کردی۔ عرض اتنی تھی کہ انٹرنیٹ پر بغیر ربط دئیے اور بغیر پوچھے مواد اٹھا کر اپنی سائٹ پر جاری کردینا کچھ اچھا نہیں سمجھا جاتا بعض لوگ اسے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔
امید ہے آپ سمجھ گئیں ہونگی۔

آپ نے بجا فرمایا ہے
مواد پوسٹ کرنے پر میں معذرت خواہ ہوں وہ میں پہلے ہی ایک تھریڈ میں‌تفصیلی معذرت کر چکی ہوں دراصل میں‌بالکل اس کام سے اجنبی تھی ایک10 بارہ دن پہلے تو مجھے یونیکوڈ کا پتا چلا جس پر میں نے اپنا بلاگ بنایا لیکن میں تجربا ت کی دنیا سے جب نکل جائوں گی تو پھر تمام مواد میرا اپنا ہو گا میرے پاس ڈومین بھی ہے اور ویب سپیس بھی میں ورڈ پریس کا فورم ویسا بنا نا چاہتی ہوںڈرائریکٹ ڈاون لوڈنگ کا ربط بتا دیجئے
امید ہے آپ کو برا نہیں‌لگا ہو گا
اللہ تبارک و تعالیٰ‌آپ کو خوش رکھیں
 
شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
جی شکریہ ویسے شتونگڑہ میں اردو کے کیا معنی ہیں؟؟؟

شتونگڑہ تو بذاتِ خود اردو کا لفظ ہے۔ میں یہاں محفل میں سمائیلی کو شتونگڑہ لکھتا ہوتا ہوں۔ اب دیکھیں ناں :cry: :( :oops: :x ان کو آپ سمائیلی تو نہیں کہہ سکتیں۔

اور ہاں بلونگڑہ کس کو کہتے ہیں؟ یہ تو معلوم ہی ہو گا، بس اسی سے سمجھ لیں شتونگڑہ کس کو کہتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
آپ زیادہ دل پر نہ لیں وہ صرف اطلاع تھی۔ آپ ایسا کیا کریں حوالہ بشکریہ کے ساتھ ربط دے کر موج کیا کریں۔ کسی کی مجال ہے جو آپ کو کچھ کہے۔
مزید یہ کہ میرے بلاگ پر ورڈپریس کی تنصیب کے اسباق موجود ہیں (صفحےپر نیچے سے اوپر کی طرف) وہ پڑھ لیجیے امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
وسلام
 
Top