ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

حمیر یوسف

محفلین
بعض لڑیوں میں، میں نے دیکھا ہے کہ بعض محفلین جو اچھی خاصی اردو لکھ سکتے ہیں، خومخواہ پنجابی میں لکھ کر اپنے اردو پن کو ضائع کررہے ہیں۔ اب وہ یا تو "جانے بوجھے" بغیر یہ حرکت کررہے ہیں یا پھر جان بوجھ اپنے پنجابی زبان کی مہارت جتا کر ہم جیسے افراد کو سمجھنے کے لئے ایکسٹرا ٹائم دے رہے ہیں، جنکو پنجابی ذرا مشکل سے سمجھ میں آتی ہے۔ ایک خالصتا اردو فورم میں، جسکو یقینا اردو کی ترقی و نشونما کے لئے بنایا گیا تھا، اردو کے ساتھ اسطرح کا "مذاق" دیکھ کر اچھا نہیں لگا۔ اپنے پنجابی بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر انکو پنجابی، اردو سے اچھی آتی ہے (جو کہ قطعی کوئی بری بات نہیں) تو اپنی پنجابی کی مہارت، صرف کسی پنجابی فورم پر ہی پیش کیا کریں۔ اردو فورم پر اسکا استعمال نہیں کیا کریں۔ شکریہ

موڈریٹر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ بھی ایسی پوسٹوں پر نظر رکھیں، جہاں "اردو" سے زیادہ "پنجابی" میں گفت و شنید ہورہی ہو؟ ورنہ یہ اردو محفل کی جگہ "پنجابی محفل" کا تاثر پیش کرے گا۔

میری اس پوسٹ کا مقصدکسی اپنے پنجابی بھائی کا مذاق اڑانا نہیں تھا، ایک بات جو میں نے اردو محفل کے حوالے سے محسوس کی وہ بیان کردی۔اور خواہش ہے کہ اس کا ازالہ کیا جائے
 

زیک

مسافر
اپنے پنجابی بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر انکو پنجابی، اردو سے اچھی آتی ہے (جو کہ قطعی کوئی بری بات نہیں) تو اپنی پنجابی کی مہارت، صرف کسی پنجابی فورم پر ہی پیش کیا کریں۔ اردو فورم پر اسکا استعمال نہیں کیا کریں۔
یا ایک پنجابی کی لڑی بنا کر اس میں جتنی چاہیں پنجابی لکھیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
حمیر صاحب کے مراسلے سے کلی طور پر اتفاق کرتے ہوئے، کہ اردو محفل کا بنیادی مقصد چونکہ اردو کی ترقی و ترویج ہے، اس لئے یہاں پر مراسلات اردو زبان میں تحریر کئے جائیں، میں اس ضمن میں چند باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں،امید ہے کہ احباب ان کو پڑھتے ہوئے فراخ دلی برتیں گے کیونکہ میں بھی یہ صرف ایک مثبت نقطۂ نظر سے لکھ رہا ہوں:
1) ارکان کی اکثریت کی مادری زبان پنجابی ہونے (اور شاید کسی صاحب کے حمیر صاحب جیسے اٹھائے ہوئے نکتے) کی بنا پر کئی سال پہلے محفل پر ’پنجابی فورم‘ کاآغاز کیا گیا تھا جو کافی مقبول رہا اور اس پر انتہائی دلچسپ اور قابل خواندگی مراسلات، اور شاعری چھپتی رہی (اگرچہ کچھ عرصے سے محفل کی دیگر لڑیوں کی مانند یہ جگہ بھی ویران سی ہوگئی ہے۔ )
2) ارکان سے گزارش ہے کہ زحمت کر کے وہ اپنی پنجابی نگارشات پنجابی فورم کی پہلے سے موجود لڑیوں میں یا نئے لڑی کا آغاز کر کے پوسٹ کیا کریں۔
3) آخر میں جو کچھ میں عرض کرنا چاہتا ہوں اور جو اس مراسلے کامقصد بھی ہے ، وہ یہ ہے کہ اگر کسی وقت اردو کی کسی لڑی میں پنجابی زبان کا کوئی ایک آدھ فقرہ احباب کی نظر میں آبھی جائے جو لڑی کے تسلسل میں، یا بات کو واضح کرنے کی خاطر یا فکاہیہ انداز میں تحریر کیا گیا ہو، تو اس کے بارے میں اتنا درشت رویہ رکھنے کی بجائے در گذر کر کے اس سے لُطف اٹھا لیا کریں کیونکہ یہ بھی ہمارے ملک کی کثرت سے استعمال ہونے والی ایک زبان ہے اور مختلف زبانیں جاننے اور بولنے کا ہمیشہ فائدہ ہی ہوتا ہے، نقصان کبھی نہیں ہوتا۔ مطلب سمجھنے میں اگر دشواری ہو تو لکھ کر پوچھا جا سکتا ہے، متعدد احباب فوراً آپ کی مدد کرکے مسرور ہوں گے۔ اس سے آپ کے ذخیرہ الفاط میں اضافے کے علاوہ کہی جانے والی بات کا مطلب بھی بہتر طور پر سمجھ میں آ سکتا ہے۔ ہاں اگر کسی جواز یا موقع محل کے بغیر محض عادتاً اردو کی کسی لڑی میں پنجابی کا غیر ضروری استعمال کیا جائے تو یہ طبیعت پر واقعی گراں گزرسکتا ہے اور یہ یقیناً قابل اعتراض ہے کیونکہ پنجابی لکھنے کے لئے ایک الگ جگہ مختص ہے۔
شکریہ۔
 

زیک

مسافر
ہاں اگر کسی جواز یا موقع محل کے بغیر محض عادتاً اردو کی کسی لڑی میں پنجابی کا غیر ضروری استعمال کیا جائے تو یہ طبیعت پر واقعی گراں گزرسکتا ہے اور یہ یقیناً قابل اعتراض ہے کیونکہ پنجابی لکھنے کے لئے ایک الگ جگہ مختص ہے
آپ کے مکمل مراسلے سے متفق ہوں اس فرق کے ساتھ کہ محفل پر اچھی تعداد میں ہندوستانی بھی موجود ہیں جن کے لئے پنجابی شاید اتنی عام نہیں اور میرے جیسے "پنجابی" بھی ہیں جنہیں پنجابی سے زیادہ کلنگون پر دسترس ہے۔

دوسری بات یہ کہ محفل پر کئی جگہ پورے صفحے پنجابی سے بھرے ہوئے ہیں۔ بہتر ہے کہ ایسی طویل گفتگو پنجابی فورم میں کی جائے۔
 

arifkarim

معطل
حمیر یوسف صاحب!
آپ کو تھوڑی سی محفل پر پنجابی گراں گزر رہی ہے جو کہ برصغیر کی دیسی اور علاقائی زبان ہے پر اغیار کی زبان فارسی میں کھلے عام شاعری اور ایک غیر برصغیری زبان عربی میں تواتر کیساتھ اسلامی شعائر کا یہاں پر ورد کرنے والوں سے کوئی اعتراض نہیں؟ یہ کیا کھلا تضاد ہوا بھلا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے تھوڑا بہت دوسری زبانوں کا 'فلیور' تو بات کو اور خوشگوار بنا دیتا ہے۔ ہم تو ایسے موقعوں کو غنیمت جانتے ہوئے کچھ نیا سیکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ تاہم کل ول ایک دو اراکین یوں ہی شوخی شوخی میں کافی طویل گفتگو پنجابی میں کرتے پائے گئے۔ :) کافی حد تک ہماری سمجھ بھی آگئی باقی اپنے 'آفیشل مترجم' سے پوچھ لیں گے۔ :)

تلمیذ صاحب کی بات اچھی ہے کہ اگر لوگ پنجابی میں بھی بات کرنا چاہتے ہیں تو پنجابی فورم کو ضرور آباد کرنا چاہیے۔ اردو محفل پر پنجابی شاعری بھی پوسٹ ہوتی ہے اور ہم پنجابی نہ جانتے ہوئے بھی ان دھاگوں میں چلے جاتے ہیں اور کبھی کبھی اپنے احباب سے فرمائش بھی کرتے ہیں کہ ہمیں بھی سمجھائیں کیا کہا گیا ہے۔ :)

جو لوگ دیگر زبانوں کی بالکل سوجھ بوجھ نہیں رکھتے اُن کا خیال کرتے ہوئے عمومی فورم پر دیگر زبانیں کم سے کم استعمال کی جائیں اور اگر ضروری خیال کریں تو ساتھ ساتھ اردو ترجمہ بھی لکھتے جائیں تاکہ سب کو سمجھنے میں آسانی رہے۔
 

آوازِ دوست

محفلین
ثبات اِک تغیر کو ہے زمانے میں کے مصادق منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیے گئے ایک آدھ جُملے سے اُردومحفل کی جنس تبدیل نہیں ہو سکتی اوراِس پر محترم حمیرصاحب کا پریشان ہونا تھوڑے لکھے کو زیادہ سمجھنے والی بات ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو ایک قدم آگے اُردو کے دکنی، لکھنوئی لہجے اور اہلِ زبان کی اُردو اور غیر اہلِ زبان کی اُردوجیسے تفرقات شروع ہو جائیں۔ تلمیذ صاحب کی وضاحت بہت مناسب ہے اور عارف اکرام صاحب نے بھی درست فرمایا ہے کہ فارسی اور عربی کا استعمال بھی ہو رہا ہے اور میرے خیال میں توٹھیک ہی ہو رہا کہ اُردو بنی ہی اِن زبانوں کے بہت سے الفاظ مستعار لے کرہے۔ حمیر صاحب کےپنجابی سمجھ نہ آنے والی بات عجیب ہے کہ ہم نے تو اکثر دیکھا ہے کہ اگر کوئی دوست بات نہ سمجھ رہا ہو تو اُسے فائنلی یہی کہا جاتا ہے کہ اَب میں آپ کو پنجابی میں سمجھاؤں پھر :) :) :)
 

آوازِ دوست

محفلین
ویسے تھوڑا بہت دوسری زبانوں کا 'فلیور' تو بات کو اور خوشگوار بنا دیتا ہے۔ ہم تو ایسے موقعوں کو غنیمت جانتے ہوئے کچھ نیا سیکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ تاہم کل ول ایک دو اراکین یوں ہی شوخی شوخی میں کافی طویل گفتگو پنجابی میں کرتے پائے گئے۔ :) کافی حد تک ہماری سمجھ بھی آگئی باقی اپنے 'آفیشل مترجم' سے پوچھ لیں گے۔ :)

تلمیذ صاحب کی بات اچھی ہے کہ اگر لوگ پنجابی میں بھی بات کرنا چاہتے ہیں تو پنجابی فورم کو ضرور آباد کرنا چاہیے۔ اردو محفل پر پنجابی شاعری بھی پوسٹ ہوتی ہے اور ہم پنجابی نہ جانتے ہوئے بھی ان دھاگوں میں چلے جاتے ہیں اور کبھی کبھی اپنے احباب سے فرمائش بھی کرتے ہیں کہ ہمیں بھی سمجھائیں کیا کہا گیا ہے۔ :)

جو لوگ دیگر زبانوں کی بالکل سوجھ بوجھ نہیں رکھتے اُن کا خیال کرتے ہوئے عمومی فورم پر دیگر زبانیں کم سے کم استعمال کی جائیں اور اگر ضروری خیال کریں تو ساتھ ساتھ اردو ترجمہ بھی لکھتے جائیں تاکہ سب کو سمجھنے میں آسانی رہے۔
احمد بھائی ذرا پی ایم لنک تو دیں یہ کیا ماجرا ہے کُچھ اپنی بھی سمجھ میں آئے :) باقی آپ نے پنجابی کے لیے مختص دھاگے کی جو بات کی ہے تو اِ س سے اُن لوگوں کی شدید حق تلفی ہو گی جو کھولتے تیل کی تلاش میں رہتے ہیں اور پنجابی کے پکوڑے کا سامان جیب میں رکھتے ہیں :) :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے زیک کا مشورہ بہتر ہے کہ ۔ اہلِ زبانِ پنجاب یا کوئی اوراپنی خالص گپ شپ کے لیے لڑی مخصوص کر کے من پسند گفتگو سے لطف اندوز ہوں تو کوئی حرج نہیں۔
 

x boy

محفلین
عربی تو ہماری مذہبی زبان ہے اور اردو کو بھی مسلمانوں کی زبان سمجھتے ہیں گوکہ کچھ لوگ ایسا نہیں سمجھتے، اور عرب میں بھی دو تین ملین لوگ پیدائشی جدی پشتی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پہلے سے ہی غیر مسلم ہیں اور ابھی تک ہیں تو عربی بھی مسلمانوں کے علاوہ عرب غیر مسلموں کی زبان ہے عربی چینل میں اکثر نظر آنے والی عریاں حسسینائے غیر مسلم ہوتی ہیں اور لوگوں کو غلط فہمی ہوجاتی ہے کہ دیکھو دیکھو ان عربی کو سارا نام ڈبودیا، اللہ غارق کرے وغیرہ وغیرہ۔ عربی کو اللہ نے پسند کیا ہے اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں، اللہ سے محبت اور رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت یہ تعلق ہمارے دل سے ہے روحانی ہے دل و جان سے ہے اس میں ہم بے بس ہیں کچھ بھی بس اللہ ہی اللہ ، رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو ہم اپنے والدین سے بھی زیادہ اہمیت دیتے ہیں اس لئے اللہ کی آیت اور سنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کسی معاملے میں پیش کرنا ہوتو، ہم اول وہ پیش کرینگے۔ اور اردو زبان ہماری مادری زبان ہے اسکول کی زبان ہے قومی زبان ہے برصغیر ایشیاء میں جو بھی مسلمان ہیں وہ بھی اردو کو مسلمانوں کی زبان سمجھتے ہیں اور ہندوستان میں تو عام سی بات ہے کہ اردو مسلمانوں کی زبان ہے یہ اردو محفل نام ہی اردو ہے تو اس میں اردو ہونی ہی چاہیے، کبھی کبھار
کسی زبان کو لکھ کر اسکا ترجمہ اردو کردیں تو کوئی خرچ نہیں۔
روح آنکھوں میں شبِ غم جو اَڑی ھوتی ھے !
پاؤں میں بیڑی محبت کی پڑی ھوتی ھے !

ایک ایسی بھی تصور کی گھڑی ھوتی ھے !
آنکھ تصویرِ محمد ص سے لڑی ھوتی ھے !

یہ کیفیت بھی بارہا مجھ پر گزر گئ !
تھا جلوہِ رسول ص جہاں تک نظر گئ !

آنکھوں نے میری سارا مدینہ سمو لیا !
چھوٹی سی چیز کتنا بڑا کام کر گئ !

یہ میرے الفاظ ہیں کوئی بھی اس کو صحیح کرنے کی کوشش کرسکتا ہے میں مانتا ہوں کہ انسان غلطیاں کرسکتا ہے میں انسان مسلمان ہوں۔ عربی اور اردو سے بغض مجھے برداشت نہیں ہوگا۔
الحمدللہ
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
عربی تو ہماری مذہبی زبان ہے اور اردو کو بھی مسلمانوں کی زبان سمجھتے ہیں گوکہ کچھ لوگ ایسا نہیں سمجھتے
اول یہاں بات پنجابی کی ہو رہی ہے، عربی کی نہیں۔ عربی والی بات میں نے مثالاً کہی تھی کہ اس فارم پر مختلف مقامات پر بے دریغ عربی کا استعمال ہو رہا ہے مگر حمیر یوسف صاحب کو کچھ دھاگوں میں پنجابی کے استعمال سے کوفت ہوئی۔
آپ مسلمان ہیں، بہت اچھی بات ہے۔ لیکن آپ اکیلے مسلمان نہیں ہیں۔ دنیا میں 1،6 ارب دیگر لوگ بھی مسلمان ہیں۔
 

سيماب

محفلین
اپ کی بات سہی ہے مگر ایک آدهہ جملے مخاورے اگر اپنے مادری زبان میں بیان کئے جائے تو مزا ہی کچهه اور ہے.
 

محمداحمد

لائبریرین
باقی آپ نے پنجابی کے لیے مختص دھاگے کی جو بات کی ہے تو اِ س سے اُن لوگوں کی شدید حق تلفی ہو گی جو کھولتے تیل کی تلاش میں رہتے ہیں اور پنجابی کے پکوڑے کا سامان جیب میں رکھتے ہیں :) :)

ارے ہم نے ایسا کیا کہہ دیا۔

ہم اپنی بات واپس لے لیتے ہیں کیونکہ پکوڑوں پر سمجھوتہ ہم بھی نہیں کرتے۔ :p
 

آوازِ دوست

محفلین
ہم پیشگی معذرت کے ساتھ پنجابی زبان کی زود اثری کا ایک حقیقی چشم کُشا واقعہ آپ سے شئیرکرنا چاہیں گے۔ اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک مشترکہ دوست کی دعوت پر علاقے کے تھانے پُنہچےکہ موصوف وہاں ایس ایچ او کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ہمیں ایک کانسٹیبل کے ہاتھ صاحب نے "ڈرائنگ روم" بلا بھیجا کہ آپ کو پولیس کا طریقہ ھائے تفتیشِ ملزمان دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ طبعیت پر جبر کر کے کہ صاحب مائینڈ نہ کر جائیں ہم طوعا" کرھا" چلے گئے۔ یہاں یہ بتاتا چلوں کہ ہمارے معزز دوست رانگڑی لہجے کے اُردو بولنے والے ہیں اورمیں نے بچپن سے ہی اُنہیں اُردو میں ہی بات چیت کرتے دیکھا تھا وہ کسی اور زبان کو خاطرمیں نہ لاتے تھے مگر ہم حیران رہ گئے جب دروازے کے قریب پُنہچتے ہی ہمارے کانوں میں اُن کی گرج دار آواز آئی جِس کا مخاطب یقینا" ملزم زیرِتفتیش تھا، "دَس اوئے ۔۔۔۔۔۔۔(قابلِ سنسر القاب و آداب)۔۔۔۔۔۔۔باقی کِتھے نیں؟ " ملزم نے تھوڑی سی حیل و حجت سے کام لیا تو اُسے مشہورِ زمانہ لِترکاری کی دھمکی دِی گئی اور تیرہ نمبر کے لِتر کا بالمشافہ دیدار کرایا گیا اِ س نظارے نے اُس کی مستقل مزاجی میں انقلاب برپا کر دیا اور اِس سے قبل کہ وہ سنبھل سکے اُس پر مزید ثقیل پنجابی آزمائی گئی اور نتائج خاطر خواہ رہے۔ اُن سے بعد میں پوچھا گیا کہ آپ نے تفتیش کے لیے پنجابی بولنے کا کشٹ کیوں اُٹھایا تو اُنہوں نے فرمایا کہ" پنجاب بھر کے تھانوں میں ملزمان سے آسان تفتیش کا ذریعہ پنجابی زبان ہی ہے اور اِسے مجرموں کے خلاف ایک آزمودہ ہتھیار کی طرح استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ آپ نے ملاحظہ فرمایا یہ فوری نتائج کی حامل ہے" :) :)
 
آپ نے تفتیش کے لیے پنجابی بولنے کا کشٹ کیوں اُٹھایا تو اُنہوں نے فرمایا کہ" پنجاب بھر کے تھانوں میں ملزمان سے آسان تفتیش کا ذریعہ پنجابی زبان ہی ہے اور اِسے مجرموں کے خلاف ایک آزمودہ ہتھیار کی طرح استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ آپ نے ملاحظہ فرمایا یہ فوری نتائج کی حامل ہے"
میں سوچ رہا ہوں کہ پنجابی زبان کے اس زود اثر استعمال کی مثال کے بعد پنجابی نا جاننے والوں کو پنجابی زبان اور اس کے بولنے والوں کا کیا تاثر ملے گا!!
:barefoot::shock::chatterbox:
جس کی مادری زبان پنجابی کہ وہ جس جذبے سے وہ بنجابی میں گالیاں دے اور محسوس کر سکتا ہے کسی اور زبان میں وہ اثر مشکل سے اسے ملے گا :p:p
 

آوازِ دوست

محفلین
میں سوچ رہا ہوں کہ پنجابی زبان کے اس زود اثر استعمال کی مثال کے بعد پنجابی نا جاننے والوں کو پنجابی زبان اور اس کے بولنے والوں کا کیا تاثر ملے گا!!
یہی کہ اُنہیں کاپی رائیٹس کی طرح لینگوئج رایٹس کا ایکٹ نافذ ہونے سے پہلے پہلے پنجابی سیکھ لینی چاہئے جبکہ پنجابی بولنے والوں کو شائد لگے کہ اُن کی ٹیکنالوجی چوری ہو رہی ہے۔ کم از کم استعمال سے قبل تحریری اجازت لینی چاہیے :)
 

arifkarim

معطل
جس کی مادری زبان پنجابی کہ وہ جس جذبے سے وہ بنجابی میں گالیاں دے اور محسوس کر سکتا ہے کسی اور زبان میں وہ اثر مشکل سے اسے ملے گا :p:p
پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی پنجابی ہے۔ یوں تو اسے قومی زبان ہونا چاہئے تاکہ اس زبان میں دی گئی گالی گلوچ بھی سمجھ آ سکے :)
 

آوازِ دوست

محفلین
پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی پنجابی ہے۔ یوں تو اسے قومی زبان ہونا چاہئے تاکہ اس زبان میں دی گئی گالی گلوچ بھی سمجھ آ سکے :)
باڈی لینگوئج ایک ایسی سپورٹ ہے جس سے آپ نا جانتے ہوئے بھی بہت سی زبانوں کا ادراک حاصل کر لیتے ہیں۔ اگر پشتو نہیں آتی تو کسی خان صاحب کو چھیڑ کر دیکھیں آپ کو پشتو کافی مانوس لگنے لگے گی۔ باقی زبانوں میں بھی یہ سہولت بدرجہ اتم موجود ہے اور خُدارا اِسے آزمائیے گا نہیں :)
 
Top