ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

حمیر یوسف

محفلین
3) آخر میں جو کچھ میں عرض کرنا چاہتا ہوں اور جو اس مراسلے کامقصد بھی ہے ، وہ یہ ہے کہ اگر کسی وقت اردو کی کسی لڑی میں پنجابی زبان کا کوئی ایک آدھ فقرہ احباب کی نظر میں آبھی جائے جو لڑی کے تسلسل میں، یا بات کو واضح کرنے کی خاطر یا فکاہیہ انداز میں تحریر کیا گیا ہو، تو اس کے بارے میں اتنا درشت رویہ رکھنے کی بجائے در گذر کر کے اس سے لُطف اٹھا لیا کریں کیونکہ یہ بھی ہمارے ملک کی کثرت سے استعمال ہونے والی ایک زبان ہے اور مختلف زبانیں جاننے اور بولنے کا ہمیشہ فائدہ ہی ہوتا ہے، نقصان کبھی نہیں ہوتا۔ مطلب سمجھنے میں اگر دشواری ہو تو لکھ کر پوچھا جا سکتا ہے، متعدد احباب فوراً آپ کی مدد کرکے مسرور ہوں گے۔ اس سے آپ کے ذخیرہ الفاط میں اضافے کے علاوہ کہی جانے والی بات کا مطلب بھی بہتر طور پر سمجھ میں آ سکتا ہے۔ ہاں اگر کسی جواز یا موقع محل کے بغیر محض عادتاً اردو کی کسی لڑی میں پنجابی کا غیر ضروری استعمال کیا جائے تو یہ طبیعت پر واقعی گراں گزرسکتا ہے اور یہ یقیناً قابل اعتراض ہے کیونکہ پنجابی لکھنے کے لئے ایک الگ جگہ مختص ہے۔
شکریہ۔
تلمیذ بھائی، جزاک اللہ :)۔ میرا مقصد کسی کی دلاآزاری نہیں تھا اور نہ ہی کسی مخصوص زبان جاننے والے کو ہٹ کرنا تھا۔ اگر کسی کو میرے لب و لہجے برا لگا ہو تو معذرت۔ میں پنجابی کو برا نہیں سمجھتا۔ اور نہ ہی کوئی میرے دل میں اسکےلئے کوئی بغض ہے، لیکن ایک بات جو میرے مشاہدے میں آئی، وہ میں نے بیان کردی، کیونکہ اکثر میں نے اپنے پنجابی بھائیوں کو اس عادت میں مبتلا دیکھا ہے کہ اگر کوئی بات نارمل اردو میں بھی چل رہی ہو تو اسکا جواب بھی ٹھیٹ پنجابی میں دیا جاتا ہے، جسکو باآسانی اردو میں کہا جاسکتا تھا۔ پھر آگے سے کوئی اور بھائی آتا ہے اور یہ دونوں آپس میں پنجابی میں ہی تبادلہ خیال کرنے لگتے ہیں۔ ایک ادھ جملہ اگر پنجابی میں ہو تو تو ٹھیک ہے، لیکن ہمارے اکثر بھائی یہاں پر ہیں وہ اس چیز کا دھیان نہیں دیتے۔باقی میں خود
Bi-lingual ہوں، اردو کے ساتھ ساتھ سندھی بھی بخوبی جانتا اور لکھ سکتا ہوں، لیکن میں بلاوجہ اپنا سندھی کا ٹچ دیکر اپنے ان دوسروں دوستوں ساتھیوں کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا جو سندھی نہیں جانتے ہیں۔ اس لئے مکمل کوشش یہی ہوتی ہے کہ اپنا مافی الضمیر مکمل اردو میں ہی بیان کیا جائے۔ ایک دفعہ پھر معافی چاہتا ہوں اگر کسی کو میری یہ باتیں بری لگی ہوں :)
 
حمیر یوسف بھائی میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں جو بعض اوقات اردو گفتگو کے عین درمیان پنجابی جملے بول جاتے ہیں۔ اپنی حد تک میں بتا سکتا ہوں اور چند دوسرے احباب بھی ایسا کرتے ہیں کہ ہم لوگ گفتگو کو محض مزاح کا ٹچ دینے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔ زیادہ تر پنجابی ٹچ سنجیدہ نہیں ہوتا بلکہ محض مزاحیہ ہوتا ہے۔
البتہ یہ ضرور کہونگا کہ اردو فورم میں مسلسل سنجیدہ پنجابی بالکل مناسب نہیں ہے اس کے لئے تو کسی پنجابی دھاگے کو ہی استعمال کرنا چاہئے۔ :)
 
حمیر یوسف

محفلین
حمیر یوسف صاحب!
آپ کو تھوڑی سی محفل پر پنجابی گراں گزر رہی ہے جو کہ برصغیر کی دیسی اور علاقائی زبان ہے پر اغیار کی زبان فارسی میں کھلے عام شاعری اور ایک غیر برصغیری زبان عربی میں تواتر کیساتھ اسلامی شعائر کا یہاں پر ورد کرنے والوں سے کوئی اعتراض نہیں؟ یہ کیا کھلا تضاد ہوا بھلا؟
عارف بھائی یہاں پر بات تھوڑی سی پنجابی گفتگو کی نہیں ہورہی۔ بلکہ اس بات کی ہورہی ہے کہ ایک خالصتا اردو فورم میں جو بنا ہی اردو ہی ترقی و نشونما کے لئے ہو، جسمیں زیادہ تر لوگ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے کے سبب اردو کے علاوہ کسی اور زبان سے اور اردو کی محبت میں اسی میں بات کرتے ہیں، اسمیں پنجابی کا ٹچ کافی سے زیادہ ہوجائے تو پھر آٹومیٹک طبیعت میں گرانی تو آئے گی نا۔ اور میری اس بات سے لوگ یہاں کافی حد تک متفق بھی ہیں۔ اور جہاں تک اردو میں عربی اور فارسی کی ملاوٹ کرنے کی بات آئے گی تو وہاں پر بھی یہ نقطہ اٹھایا جائے گا۔ مذہبی اصطلاحات کے علاوہ عربی ہم لوگوں کو بالکل ہی سمجھ میں نہیں آتی، اس لئے اگر کوئی عربی کا ناگزیز استعمال بھی کرے تو اسکا وہ ترجمہ بھی دے، لیکن یہ بات اس وقت بھی معیوب مانی جائے گی جب اردو میں الفاظ موجود ہوتے ہوئے بھی لوگ عربی یا فارسی کا سہارا لیں۔ مذہب کے ساتھ عربی کا استعمال ناگزیز ہے۔ اسکے علاوہ یہ اچھا نہیں ہےمیرے خیال سے کہ ہم اپنے اپنے ہر وقت کی کیفیت کا حال بھی ان زبانوں میں ادا کریں
 
حمیر یوسف

محفلین
ثبات اِک تغیر کو ہے زمانے میں کے مصادق منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیے گئے ایک آدھ جُملے سے اُردومحفل کی جنس تبدیل نہیں ہو سکتی اوراِس پر محترم حمیرصاحب کا پریشان ہونا تھوڑے لکھے کو زیادہ سمجھنے والی بات ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو ایک قدم آگے اُردو کے دکنی، لکھنوئی لہجے اور اہلِ زبان کی اُردو اور غیر اہلِ زبان کی اُردوجیسے تفرقات شروع ہو جائیں۔ تلمیذ صاحب کی وضاحت بہت مناسب ہے اور عارف اکرام صاحب نے بھی درست فرمایا ہے کہ فارسی اور عربی کا استعمال بھی ہو رہا ہے اور میرے خیال میں توٹھیک ہی ہو رہا کہ اُردو بنی ہی اِن زبانوں کے بہت سے الفاظ مستعار لے کرہے۔ حمیر صاحب کےپنجابی سمجھ نہ آنے والی بات عجیب ہے کہ ہم نے تو اکثر دیکھا ہے کہ اگر کوئی دوست بات نہ سمجھ رہا ہو تو اُسے فائنلی یہی کہا جاتا ہے کہ اَب میں آپ کو پنجابی میں سمجھاؤں پھر :) :) :)

بھائی میں تو اپنی اردو کی ایک ہی لہجے سے واقف ہوں جو ہم لوگ پاکستان میں بولتے ہیں، اور اردو چاہے دلی کی ہو، دکن کی ہو، لکھنو کی ہو یا کہیں اور کی، اردو ہی تو رہے گی :) باقی بولنے اور لکھنے میں میرے خیال سے کافی فرق ہوتا ہے، ایک دلی والا بھی اسی طریقے سے اردو لکھے گا جیسے کوئی لکھنو والا۔

باقی بھائی پنجابی نہ سمجھ آنے والی بات نہیں ہے ادھر، کیونکہ ایک آدھ جملہ تو سمجھ میں آجاتا ہے، لیکن جب تسلسل سے صرف اور صرف پنجابی میں ہی گفتگو کی جائے، تو میرے خیال سے یہ ایک واقعی اعتراض والی بات بنتی ہے، جو اردو محفل کے ماحول کے حساب سے ٹھیک نہیں ہے۔

یار ویسے میرے ساتھ کبھی ایسا اتفاق نہیں ہوا کہ کہ کوئی مجھے پنجابی میں سمجھائے :)۔ اللہ کا احسان ہے کہ اپنی اردو ہی اس معاملے میں کافی و شافی ہے :p
 
حمیر یوسف

محفلین
حمیر یوسف بھائی میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں جو بعض اوقات اردو گفتگو کے عین درمیان پنجابی جملے بول جاتے ہیں۔ اپنی حد تک میں بتا سکتا ہوں اور چند دوسرے احباب بھی ایسا کرتے ہیں کہ ہم لوگ گفتگو کو محض مزاح کا ٹچ دینے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔ زیادہ تر پنجابی ٹچ سنجیدہ نہیں ہوتا بلکہ محض مزاحیہ ہوتا ہے۔
چلیں لئیق احمد بھائی ہم آپ کو یہ رعایت دینے کے لئے تیار ہیں کہ کبھی کبھی پنجابی ٹچ اپنی اردو میں ادا کرلیا کریں :)۔ لیکن بھائی جب کوئی لمبی بات کرنا ہو تو ازرائے کرم ترجمہ ضرور کردیں، تاکہ ہم بھی اسی طرح آپ کی اس "پنجابی" گفتگو سے محظوظ ہوسکیں جیسا آپ محظوظ ہوئے تھے :p کیوں ٹھیک ہے نا!!
 
اج پوری دیہاڑی کماں کاجاں وچ لگیا رہیاں تے چاتی مارن دا ٹیم وی نئی ملیا۔۔:whew: تے ۔۔۔۔ تواڈی ساریاں دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر ہووے :roll: جے اے تُسی چنگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیتا۔ اسی وی پنجابی لخ لخ کے اکے پئے ساں تے ہن تواڈے وڈیاں اردو داناں تے آکھن تے اک لڑی بنڑا کے پنجابی لکھیا کراں دے۔ ساڈا رانجھا وی راضی روے دا تے توانوں وی اوکھ نئی ہووے دی۔ میں پِشلیاں ہوئیاں ان پول پنجابی لیکھاں تے مافی چوہنا۔
جو لوگ دیگر زبانوں کی بالکل سوجھ بوجھ نہیں رکھتے اُن کا خیال کرتے ہوئے عمومی فورم پر دیگر زبانیں کم سے کم استعمال کی جائیں اور اگر ضروری خیال کریں تو ساتھ ساتھ اردو ترجمہ بھی لکھتے جائیں تاکہ سب کو سمجھنے میں آسانی رہے۔
محمداحمد بھائی کے مراسلے کے مندرجہ بالا حصے کو راہنما اصول بناتے ہوئے اردو زبان میں ترجمہ :-
آج ہم پورا دن کام کاج میں لگے رہے، اس لیے یہاں جھانکنے کا وقت میسر نہیں ہوپایا۔:whew: اور۔۔۔۔آپ سب کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیریت رہے:roll: یہ آپ نے اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا۔ ہم بھی پنجابی لکھ لکھ کر اکتا گئے ہیں اور اب آپ بڑے اردو دانوں کےکہنے پر ایک لڑی بنا کر پنجابی لکھا کریں گے۔ ہمارا رانجھا بھی راضی رہے گا اور آپ کو بھی مشکل نہیں ہو گی۔ میں انجانے میں پہلے ہوئی پنجابی لکھائی پر معذرت چاہتا ہوں۔
arifkarim
لئیق احمد
آوازِ دوست
ترجمہ ٹھیک ہے ؟
clear.png
clear.png
clear.png
clear.png
clear.png
clear.png
clear.png
 
لیکن جب تسلسل سے صرف اور صرف پنجابی میں ہی گفتگو کی جائے، تو میرے خیال سے یہ ایک واقعی اعتراض والی بات بنتی ہے، جو اردو محفل کے ماحول کے حساب سے ٹھیک نہیں ہے۔
محترم آ پ کا اعتراض سر آنکھوں پر ہم اپنی پنجابی بات چیت کے لیے معذرت خواہ ہیں اور آئندہ پنجابی گپ شپ کے لیے ہم نے پنجابی فورم میں ایک لڑی بنام
محفل متراں دی
شروع کر دی ہے :):)
 
آخری تدوین:
آج ہم پورا دن کام کاج میں لگے رہے، اس لیے یہاں جھانکنے کا وقت میسر نہیں ہوپایا۔:whew: اور۔۔۔۔آپ سب کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیریت رہے:roll: یہ آپ نے اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا۔ ہم بھی پنجابی لکھ لکھ کر اکتا گئے ہیں اور اب آپ بڑے اردو دانوں کےکہنے پر ایک لڑی بنا کر پنجابی لکھا کریں گے۔ ہمارا رانجھا بھی راضی رہے گا اور آپ کو بھی مشکل نہیں ہو گی۔ میں انجانے میں پہلے ہوئی پنجابی لکھائی پر معذرت چاہتا ہوں۔
:censored::sick:
چلو فکر نا کرو ہن جے اردو والیاں نال بیٹھ کے پنجابی مارن دا دل کیتا تے اسی پنجابی دی کھسر پھسر کرلاں کراں گے۔ نال کن اچ بولی پنجابی تے کسے نوں کیہ مشکل ہووے گی؟
 
جی اس ترجمہ کو دیکھ کر مجھے پورا یقین ہوگیا ہے کہ میرا بھائی اپنے خیالات کا اظہار اردو میں بخوبی کرسکتا ہے :D

ویسے بائی دے وے، یہ فل ان دی بلینکس میں آپ نے کوئی کوئی "جدید" پنجابی گالی وغیرہ تو نہیں لکھنی چاہی تھی؟ یہاں پر اتنے لمبے لمبے ڈیش لگانا تھوڑا معاملہ مشکوک لگتا ہے۔ :LOL: ;)
 
تلمیذ

لائبریرین
اب یہاں اپنی زبان کا اتنا بھی مذاق نہ اڑائیں، چوہدری صاحب۔
کھل کر بات چیت کرنے کے لئے بھٹی صاحب نے پنجابی فورم میں آپ کے لئے الگ لڑی ’محفل مِتراں دی ‘ کھول رکھی ہے۔
 
جی اس ترجمہ کو دیکھ کر مجھے پورا یقین ہوگیا ہے کہ میرا بھائی اپنے خیالات کا اظہار اردو میں بخوبی کرسکتا ہے :D
اللہ جی تواڈے یقین نوں پکیاں وٹیاں کرن۔ آمین۔ آہو جی:)
ترجمہ : اللہ تعالی آپ کے یقین کو پکے پتھروں کی طرح کریں۔ آمین۔ جی ہاں
ویسے بائی دے وے، یہ فل ان دی بلینکس میں آپ نے کوئی کوئی "جدید" پنجابی گالی وغیرہ تو نہیں لکھنی چاہی تھی؟ یہاں پر اتنے لمبے لمبے ڈیش لگانا تھوڑا معاملہ مشکوک لگتا ہے۔ :LOL: ;)

جناب۔۔ان خالی جگہوں کو محفلین اپنی اپنی سمجھ، ذائقے اور حسب منشا و خواہش ۔۔ جدید، قدیم۔۔۔کسی سے بھی بھر لیں۔ :chill:
 
اب یہاں اپنی زبان کا اتنا بھی مذاق نہ اڑائیں، چوہدری صاحب۔
کھل کر بات چیت کرنے کے لئے بھٹی صاحب نے پنجابی فورم میں آپ کے لئے الگ لڑی ’محفل مِتراں دی ‘ کھول رکھی ہے۔
لگ رہا تھا جیسے پنجابی کے استعمال پر شروع ہوئی اس لڑی میں تناؤ نہ آ جائے۔ اس لیے کچھ ان دیکھی کثافت کو کم کرنا چاہا۔اس شفقت پر شکر گزار ہوں۔
 
:censored::sick:
چلو فکر نا کرو ہن جے اردو والیاں نال بیٹھ کے پنجابی مارن دا دل کیتا تے اسی پنجابی دی کھسر پھسر کرلاں کراں گے۔ نال کن اچ بولی پنجابی تے کسے نوں کیہ مشکل ہووے گی؟
بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔۔۔لیکن بھائی جان ۔۔۔ کھسر پھسر بھی اب اردو میں ہی کرنی ہے، میرا ابھی بوری کا ناپ دینے کا دانستہ، نادانستہ کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آپ بھی ذرا بچ بچا کے:):)
 
بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔۔۔لیکن بھائی جان ۔۔۔ کھسر پھسر بھی اب اردو میں ہی کرنی ہے، میرا ابھی بوری کا ناپ دینے کا دانستہ، نادانستہ کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آپ بھی ذرا بچ بچا کے:):)
کھسر پھسر پر آداب محفل کے قواعد لاگو نہیں ہوتے اس لئے کوئی حرج نہیں ویسے بھی کسی کی کھسر پھسر کو سننے کوشش کی کرنا خلاف ادب ہے۔
 
Top