ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

arifkarim

معطل
تو پھر فارسی کے بارے میں آپ میں یہ کیفیت کیسے پیدا ہوئی ؟ :)
فارسی بہت زیادہ سنی ہے۔ ٹی وی پر فارسی ڈرامے اور فلمیں آتے ہیں نیز کام پر فارسی کو لیگز کی آپس میں گفتگو سنتا رہتا ہوں۔ یہ زبان بولنے میں اردو سے بھی زیادہ لطیف ہے۔
 
فارسی بہت زیادہ سنی ہے۔ ٹی وی پر فارسی ڈرامے اور فلمیں آتے ہیں نیز کام پر فارسی کو لیگز کی آپس میں گفتگو سنتا رہتا ہوں۔ یہ زبان بولنے میں اردو سے بھی زیادہ لطیف ہے۔
سندھی اور سرائیکی بھی بہت میٹھی زبانیں ہیں. کبھی سرائیکی بولنے والوں کو لڑتے دیکھیں تو یہی لگتا ہے کہ ہنستے ہوئے باتیں کر رہے ہیں.

پھر ہر زبان کے کئی لہجے ہوتے ہیں جن میں سے کچھ سخت اور کچھ نرم ہوتے ہیں.
اسی طرح پنجابی میں بھی دونوں طرح کے لہجے مل جائیں گے
 
جاسمن

لائبریرین
سندھی اور سرائیکی واقعی میٹھی زبانیں ہیں۔لیکن میری ایک دوست سرائیکی میں عام سی باتیں بھی کرتی ہے توایسا لگتا ہے جیسے لڑ رہی ہو۔وہی لہجوں کا فرق۔ پنجابی بڑی سخت اور بدتمیزی والی زبان لگتی ہے۔تُو تڑاق۔۔گالیاں ۔۔۔لیکن ہمارے ہی کتنے رشتہ دار اتنی میٹھی زبان بولتے ہیں دھیمے دھیمے لہجے میں کہ بہت اچھا احساس ہوتا ہے۔تُسی۔۔تھانوں۔۔۔
ابّا آیا سی؟
ابّا جی آئے سن؟
امّاں تّوں کتھے چلی ایں؟
امّاں جی/امّی جی تُسی کتھے جا رہے اوں؟
لفظوں کے ساتھ ساتھ لہجے کے فرق سے بھی بہت فرق پڑتا ہے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
اگر اردو زمرہ جات میں ہر ایسے مراسلے جس کے متن کا کثیر حصہ اردو کی بجائے کسی اور زبان میں ہو وہاں ان مراسلوں کو مسلسل ناپسندیدہ کی درجہ بندی عطا کی جائے تو کیا ایسا عمل "ٹرولنگ" تصور کیا جائے گا یا نہیں؟
ابن سعید
 
ہمارا خیال ہے کہ درجہ بندی کے حوالے سے پوچھا گیا یہ سوال اچھی بھلی اردو لڑیوں میں پہ در پہ ارسال کیے جانے والے پنجابی مراسلوں کے بارے میں بھی کیا جانا چاہیے۔ :) :) :)
 
عثمان

محفلین
ہمارا خیال ہے کہ درجہ بندی کے حوالے سے پوچھا گیا یہ سوال اچھی بھلی اردو لڑیوں میں پہ در پہ ارسال کیے جانے والے پنجابی مراسلوں کے بارے میں بھی کیا جانا چاہیے۔ :) :) :)
جی میرا اشارہ درحقیقت اسی طرف ہے۔ اور اسی لیے میں نے یہ سوال اس دھاگہ میں پوچھا ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
پنجابی اور اردو کزنز ہیں اور پنجابی کا استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں
جب ضرورت ہو ترجمہ ضرور کیا جاوے
یہ اردو محفل ہے۔ اردو کے کسی "کزن" کی محفل نہیں۔ اردو میں بات کی جائے۔ باقی شوق متعلقہ زمرہ جات میں پورا کیا جائے۔
 
زیک

مسافر
فارسی والوں کے پاس تو عذر موجود ہے کہ کوئی فورم نہیں جبکہ پنجابی کا تو زمرہ موجود ہے۔
 
یہ اردو محفل ہے۔ اردو کے کسی "کزن" کی محفل نہیں۔ اردو میں بات کی جائے۔ باقی شوق متعلقہ زمرہ جات میں پورا کیا جائے۔
اردو میں بہت سے الفاظ پنجابی کے ہیں
پنجابی پاکستان کی میجارٹی کی زبان ہے۔ اس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ البتہ کھلے دل سے قبول کی جاسکتی ہے
 
عثمان

محفلین
اردو میں بہت سے الفاظ پنجابی کے ہیں
پنجابی پاکستان کی میجارٹی کی زبان ہے۔ اس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ البتہ کھلے دل سے قبول کی جاسکتی ہے
اوپر تبصرہ دراصل دیگر محفلین کی وضاحت کے لیے تھا۔ ورنہ میں نے آپ سے کبھی کسی ڈھنگ کی بات کی توقع نہیں رکھی۔ میری طرف سے اتنے پر ہی اکتفا کیجیے۔
 
اوپر تبصرہ دراصل دیگر محفلین کی وضاحت کے لیے تھا۔ ورنہ میں نے آپ سے کبھی کسی ڈھنگ کی بات کی توقع نہیں رکھی۔ میری طرف سے اتنے پر ہی اکتفا کیجیے۔
پتہ نہیں کیوں پرسنل ہورہے ہیں
ایک لاجک بات ہے فطری چیز کو روکا نہیں جاسکتا
 
میرا نہیں خیال کہ پنجابی زبان کو ایک فورم تک محدود کرنا چاہیے فورم پر تقریباً ساٹھ فیصد لوگ پنجابی سمجھتے ہیں اور بولتے بھی ہیں
 
Top