غافل تو میں ہوں ہی۔ اپنا ڈیسک ٹاپ فارمیٹ کیا ہفتہ بھر ہونے کو آیا مگر نوری نستعلیق فونٹ انسٹال نہ کیا اور محفل کے صفحات ڈیفالٹ فونٹ میں پڑھتا رہا۔ مقدس سے سوال کیا ناعمہ نے پسندیدہ دوست کے بارے میں ، اور ہم نہ جانے ضعفِ بصری یا پھر حالات عصری کی وجہ سے "بیلن" کا لفظ پڑھ کر سٹپٹا گئے۔ بس پوچھنے ہی کو تھے مقدس سے کہ یہ "بیلن" کیا برطانیہ میں بھی خواتین کا آزمودہ ہتھیا ر ہے؟
۔ بھلا ہو ہماری نصف بہتر کا کہ کل اس نے یہ فونٹ انسٹال کر دیا اور ہم ایک فاش غلطی کے ارتکاب سے محفوظ رہے۔
اور یہ عقدہ حل ہو گیا کہ وہ"بیلن" نہیں تھا "ہیلن" تھی۔