ایک اور ڈرون حملہ

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم۔
تازہ ترین اطلاع ہے کہ ابھی چند لمحے پہلے جہاں حکیم اللہ محسود کی سربراہی میں طالبان کا اجلاس ہو رہا تھا ایک ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اس اجلاس میں حکومت سے مذاکرات کے سلسلے میں مشاورت ہو رہی تھی۔
حملے میں چار بندوں کی ہلاکت کی خبر ہے اور ابھی تک اطلاعات کے مطابق اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
حکیم اللہ محسود کے بارے میں کوئی حتمی اطلاع نہیں کہ انہیں کچھ ہوا یا نہیں ۔۔۔اس گھر کے گرد طالبان کا سخت سیکورٹی حصار ہے۔

ایک دن پہلے ہی میں عمران خان صاحب کا انٹرویو دیکھ رہا تھا جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ اگر امریکہ ان مذاکرات کو ڈرون کے ذریعے خراب کرتا ہے تو وہ نیٹو کی سپلائی لائن بند کریں گے۔
دیکھیں کیا بنتا ہے یہ تو واضح ہے کہ امریکہ پاکستان میں امن ہونے نہیں دے گا۔
فواد
 
سید ذیشان

محفلین
اب ایسا کیا ہو گیا ہے جو دو ٹوک جواب دینے کا وقت آ گیا ہے؟ ڈرون حملے تو 9 سالوں سے ہو رہے ہیں۔ پہلے دو ٹوک جواب کا خیال کیوں نہیں آیا؟
 
زبیر حسین

محفلین
میرے بھائی ابھی مذاکرات ہونا شروع ہو رہے تھے پاکستانی کی ساری سیاسی قیادت اس پر متفق تھی۔۔۔ پیشگی خدشات اپنی جگہ لیکن تجربہ مکمل تو ہونے دینا چاہیے تھا۔
امریکہ خود مذاکرات کے لئے قطر میں ان کو دفاتر کھولنے دیتا ہے ہمیں امن کی طرف قدم نہیں بڑھانے نہیں دیتا ۔
 
مذاکرات کا اتنا ہی پاس تھا تو ڈرون گرانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
 
زبیر حسین

محفلین
مذاکرات کا اتنا ہی پاس تھا تو ڈرون گرانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
کہا تو یہ جاتا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون کو گرانے کی ٹیکنالوجی نہیں لیکن پچھلے ہی دنوں یہ خبر نظر سے گزری جو کسی امریکہ حکوتی اہلکار کی تھی کہ پاکستان جب چاہے ڈرون رک سکتے ہیں۔
تضاد کہاں سمجھ سے بالاتر ہے۔
 
ایف سولہ سے میزائل ہی داغنا ہوتاہے اور کیاٹیکنالوجی چاہیے۔
 
زیک

مسافر
کیا ہمیں محفل کے تمام مسلمان بھائ جو طالبانی محسود کو اپنا مرشد مانتے تھے سے اظہار افسوس کرنا چاہیئے؟ :grin:
 
Top