ایک بلیڈ کب تک؟

آپ ایک ریزر عموماً کتنے عرصے تک استعمال کرتے ہیں؟

  • ایک ہفتہ

    Votes: 0 0.0%
  • دو ہفتے

    Votes: 0 0.0%
  • تین ہفتے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    6

یاز

محفلین
شیو کے لئے کتنے بلیڈ والے ریزر کے بارے میں تو ایک سروے چل ہی رہا ہے۔ ہمارے ذہن میں بھی ایک سوال سمایا ہے کہ کیوں نہ ایک سروے ریزر کے عرصہ استعمال کے بارے میں بھی شروع کیا جائے۔
تو سب احباب سے گزارش ہے کہ اپنی اپنی رائے سے نواز کر لڑی کو رونق بخشیں۔ کہ ایک ریزر کو کتنا عرصہ چلانا پسند کرتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
یہی وجہ ہے کہ میں دو بلیڈ سے پانچ بلیڈ پر گیا کہ دو بلیڈ والا کم چلتا تھا
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
میں عموماً ایک ماہ سے کچھ زیادہ چلا لیتا ہوں۔
ویسے ایک دفعہ چھ ماہ سے زیادہ بھی چلایا تھا۔ جیلٹ والوں نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی تو تبدیل کیا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے تو بلیڈ خود ہی بتا دیتا ہے کہ بھائی اب بدل لو۔۔۔۔ منحصر ہے۔ میں ہفتے میں ایک دو بار شیو کرتا ہوں اس لیے بلیڈ کم چلتا ہے۔ اگر روز شیو کرو تو زیادہ عرصہ چل جاتا ہے۔ یہ الگ بات کہ یہ زیادہ عرصہ کبھی دیکھا نہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ دوستوں کا بلیڈوں اور اُستروں سے والہانہ لگاؤ دیکھ کر للچا رہا ہوں کہ بیس بائیس سال بعد میں بھی شیو کر ہی ڈالوں مگرکیا کروں کہ بیگم نے ایک بار منگنی کے بعد کہا تھا کہ اُسے داڑھی والے لوگ اچھے نہیں لگتے :)
 

زیک

مسافر
آپ دوستوں کا بلیڈوں اور اُستروں سے والہانہ لگاؤ دیکھ کر للچا رہا ہوں کہ بیس بائیس سال بعد میں بھی شیو کر ہی ڈالوں مگرکیا کروں کہ بیگم نے ایک بار منگنی کے بعد کہا تھا کہ اُسے داڑھی والے لوگ اچھے نہیں لگتے :)
اب کر ہی ڈالیں۔ امید ہے کرنے کے بعد یہی سنیں گے کہ اب کلین شیو اچھے نہیں لگتے۔
 

عثمان

محفلین
میں ایک ریزر سے سات یا آٹھ شیو کرتا ہوں۔ زیادہ سے زیادہ دس۔
چونکہ شیو روزانہ ویک ڈیز پر کرتا ہوں اس طرح ایک ریزر ڈیڑھ سے دو ہفتہ تک چل جاتا ہے۔
نیز عموماً نئے ریزر کی ابتدا سر کی شیو سے کرتا ہوں۔ اس طرح یہ ریزر کافی استعمال ہوتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
مزید ممکنہ سروے۔۔
کیا آپ کریم استعمال کرتے ہیں یا فوم؟
اور یہ کتنے عرصہ تک چلتے ہیں ؟
کیا آفٹر شیو استعمال کرتے ہیں ؟
یہ کتنے عرصہ تک چلتا ہے ؟
 
Top