ایک بلیڈ کب تک؟

آپ ایک ریزر عموماً کتنے عرصے تک استعمال کرتے ہیں؟

  • ایک ہفتہ

    Votes: 0 0.0%
  • دو ہفتے

    Votes: 0 0.0%
  • تین ہفتے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    6

لاریب مرزا

محفلین
ہم پیپر ورک یا سوفٹ چارٹس کے لیے جو کٹر استعمال کرتے ہیں اس کا بلیڈ تو کافی عرصہ تک خراب نہیں ہوتا، سو تین ماہ سے زائد
جو بلیڈ کا جیسا استعمال کرتا ہے، لکھ سکتا ہے نا؟؟ :heehee:
 
میں تو ایک ہی بار میں کر کے نیا لے لیتا ہوں
برادرم عاف کریم کی ریش دھار کند کن کا ادراک جانگسل ہوجانے پر مابدولت دل مسوس کررہ گئے ۔مابدولت اس ضیاع سرمایہ پر برادم عارف سے ہمدردی کا اظہاردوستانہ فرماتے ہیں!!:):)
 

نایاب

لائبریرین
جب تک چلتا رہتا ہے استعمال ہوئے جاتا ہے
جب معذوری دکھائے تو پھینک کر نیا چلا لیتا ہوں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
مجھے بھی اپنے چوہدری صاحب کے نقشِ قدم پہ سمجھیے گو باطن کا بھید ذرا مختلف ہے۔ کافی عرصہ پہلے ریزر استعمال کرتا رہا ہوں۔ جب تک دوسری شیو کی نوبت آتی تھی اسے زنگ لگ چکا ہوتا تھا۔ :LOL::LOL::LOL:
لہٰذا بلا خوفِ تردید کہا جا سکتا ہے کہ ٹرمر کے موجد نے جتنا اطمینان مجھے پہنچایا ہے اتنا بنی نوعِ انسان میں کسی کو نہ پہنچایا ہو گا۔ خدا رحمت کند ایں کاہلانِ پاک طینت را!
 

La Alma

لائبریرین
کچھ لوگ اپنی نس کاٹنے کے لیے بھی بلیڈ کا استعمال کرتے ہیں . انھیں زیادہ تر دوسری بار استعمال کرنے کی مہلت ہی نہیں ملتی .:)
 

آوازِ دوست

محفلین
حجام سے شیو بنوانے میں ہم سے کاہلوں کے لیے ایک ایفرٹ لیس ایز کا سامان ہے سو کٹنگ کے ساتھ تو شیو باہر سے ہی ہوتی ہے. ایک شیو سے تین چار روز گزر جاتے ہیں. جیسے ہی احساس ہو کہ ریزر کا استعمال آرامدہ نہیں رہا ویسے ہی تبدیل کر لیا کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین شیوز.
 
Top