ایک تازہ غزل ۔۔۔پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

سید عاطف علی

لائبریرین
۔۔۔غزل۔۔۔

سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا

اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا

کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا

فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا

اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا

اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا

پر شکستہ قفس میں ہوں عاطف
یونہی دل ہو سکا رہا میرا

۔۔۔
سید عاطف علی
19 فروری 2023
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
واہ، کئی اشعار ایک سے زائد بار پڑھے ۔ بہت سی داد۔۔۔

سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا

اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا

کیا بات ہے !
 

سیما علی

لائبریرین
فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا

اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا
ماشاء اللہ بہت خوب ۔واہ واہ کیا کہنے
فکرِ دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
جیتے رہیے ،ڈھیروں دعائیں 🥰
کئی کئی بار پڑھنے پر بھی دل نہیں بھرا
ایک وہی بات تم کو رکھنا یاد
اور وہی بات بھولنا میرا
کیا خوبصورت انداز
 
۔۔۔غزل۔۔۔

سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا

اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا

کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا


فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا

اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا

اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا

پر شکستہ قفص میں ہوں عاطف
یونہی دل ہو سکا رہا میرا

۔۔۔
سید عاطف علی
19 فروری 2023
بہت خوب ، عاطف بھائی ! عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے . مقطع میں ’قفص‘ کی املا درست ہے ؟
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا

اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا

کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا


فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا

اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا

اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا

پر شکستہ قفص میں ہوں عاطف
یونہی دل ہو سکا رہا میرا
واہ۔ واہ۔ لاجواب غزل۔
ایک سے بڑھ کر ایک شعر۔ بہت سی داد قبول کیجیے سید عاطف علی بھائی۔
سلامت رہیئے۔ آمین۔
 

La Alma

لائبریرین

علی وقار

محفلین
۔۔۔غزل۔۔۔

سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا

اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا

کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا


فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا

اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا

اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا

پر شکستہ قفص میں ہوں عاطف
یونہی دل ہو سکا رہا میرا

۔۔۔
سید عاطف علی
19 فروری 2023

عمدہ غزل ہے، آخری شعر میں ٹائپو ہے، درست کر لیجیے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت خوب ۔واہ واہ کیا کہنے
فکرِ دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
جیتے رہیے ،ڈھیروں دعائیں 🥰
کئی کئی بار پڑھنے پر بھی دل نہیں بھرا
ایک وہی بات تم کو رکھنا یاد
اور وہی بات بھولنا میرا
کیا خوبصورت انداز
بہت شکریہ اور آداب آپا ۔ آباد رہیئے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ، کیا اچھی غزل ہے ، عاطف بھائی! بہت اچھے!
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا
مطلع خوب ہے ! واہ!
چوتھے شعر پر آئینے کے بارے میں لا المی صاحبہ کا تبصرہ غور طلب ہے ۔
 
آخری تدوین:
Top