محمد وارث
لائبریرین
آپ سب دوستوں، بھائیوں، بہنوں کا یاد آوری کے لیے شکریہ۔ اردو محفل پر حاضری میری روٹین میں شامل ہے، اور روٹین ایسی ہے کہ سسرال میں جس کرسی پر بیس سال پہلے جا کر بیٹھا تھا اب بھی کبھی جاؤں تو اسی کرسی پر بیٹھتا ہوں، نہ انہوں نے کرسی بدلی نہ میں نے سسرال بدلے!
سو اردو محفل پر حاضری تو رہے گی لیکن یہاں پوسٹنگ میری روٹین میں نہیں ہے، گاہے گاہے "وقفے" آتے ہی رہتے ہیں، سو آج کل فقط "تماشائے اہلِ کرم" دیکھنے پر ہی اکتفا کر رہا ہوں۔ باقی "وارثِ" خستہ کے بغیر کونسے کام بند ہیں (جب بھی اپنا نام لکھتا ہوں تو والد صاحب مرحوم کے لیے محبت اور بڑھ جاتی ہے کہ انہوں نے میرا نام غالب کے ہم وزن رکھ کر مجھے غالب کے مصرعوں میں "گھسنے" کی ابدی سہولت مہیا کردی)۔