ایک تری چپ سے محفل اداس ہے

فرقان احمد

محفلین
فرقان بھائی مجھے آپ کے اس مراسلے کی بالکل سمجھ نہیں آئی۔۔ میں نے بہت کوشش کی سمجھنے کی۔۔ :idontknow:

مدیر کی کرسی جب سے بھیا نے چھوڑی ہے تب سے فرقان بھیا ایسی بات کرتے نہیں خود سے ہو جاتی ہیں ۔
دراصل وارث بھیا کو کسی بہانے اِدھر کھینچ لانے کا اِک بہانہ تھا۔ :) اسے محض گپ شپ، ہوائی فائرنگ، اندھیرے میں تیر سمجھا جاوے!
 

فرقان احمد

محفلین
بھیا آپ بھی کتنے بھولے ہیں استادوں سے استادی کرنے چلے تھے ،:LOL:
استاد نے پرمزاح کی ریٹنگ دے کر ہم سب کو بہلا دیا بس ۔:(

دو شعرآپ کی نذر! جب وارث بھیا آئیں تو سُنا دیجیے گا۔۔۔!

دیر لگی آنے میں تم کو، شکر ہے پھر بھی آئے تو
آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ویسے ہم گھبرائے تو

کیوں یہ مہرانگیز تبسم، مد نظر جب کچھ بھی نہیں
ہائے کوئی انجان اگر اس دھوکے میں آ جائے تو
 
مجھے تو خود کوئی ترکیب نہیں معلوم۔ اتنے سینئر محفلین کامیاب نہیں ہوسکے تو ہماری کیا احثیت:(
ارے اب ایسی بات بھی نہیں ، اکثر جو کام سینئر سے نا ہو پائے وہ جونیئر سر انجام دیا کرتے ہیں ۔ آپ دل کو مزید چھوٹا مت کریں اور ترکیب سوچیں ۔
 

فرقان احمد

محفلین
معلوم ہوتا ہے کہ وارث بھیا ناراض نہیں ہیں۔ بس کسی قدر خاموش ہو گئے ہیں۔ انسان پر یہ مراحل آتے رہتے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
 

ہادیہ

محفلین
معلوم ہوتا ہے کہ وارث بھیا ناراض نہیں ہیں۔ بس کسی قدر خاموش ہو گئے ہیں۔ انسان پر یہ مراحل آتے رہتے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
ٹھیک ہے۔۔ پھر ہم بھی خاموش ہوجاتے ہیں۔۔ہم پہ بھی یہ مراحل آتے رہتے ہیں۔۔:(
لیکن ہماری خاموشی سے کیا فرق پڑنا۔۔۔
 
ٹھیک ہے۔۔ پھر ہم بھی خاموش ہوجاتے ہیں۔۔ہم پہ بھی یہ مراحل آتے رہتے ہیں۔۔:(
لیکن ہماری خاموشی سے کیا فرق پڑنا۔۔۔
اے بہن ! ہم آپ کو بتائے دے رہے ہیں ایسا کیجیے گا بھی مت ورنہ ہم محفل پر احتجاجی مراسلے کرکر کے اپنے بیس ہزاری مکمل کر لیں گے ۔:)
 

فرقان احمد

محفلین
Top