ایک تصویر اڑی تیز ہوا میں ایسی ----------- تصاویر دوستوں کی فرمائش پر

بلال

محفلین
0610.jpg


تمباکو نوشی صحت کیلیے مفید ہے ، منھ بولتی تصویر۔​

ویسے اس تصویر میں جو سیگریٹ اور اس کا پیکٹ نظر آ رہا ہے وہ بوڑھوں والا تو نہیں۔ آپس کی بات ہے:battingeyelashes:
 

بلال

محفلین
نہیں شمشاد بھائی اب اپنے مغل بھائی اتنے بھی پرانے نہیں کہ آپ ایسے نام لے رہے ہیں جو ہم نے آج تک سنے بھی نہیں۔ کوئی جانبازوں کا انتخاب، کوئی پہاڑ کا نام یا کوئی شاعر کی پہچان بھی چل سکتا تھا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر سامنے کوئی بندوق لے کر کھڑا ہو تو وہ فیس ویلیو کو تھوڑا ہی دیکھے گا، وہ تو جیب ویلیو دیکھے گا ناں۔
 

محمد امین

لائبریرین
بھائی صاحب، اچھی تصاویر ہیں، مگر ہمارے لیے اس واسطے زیادہ اہمیت کی حامل نہیں ہیں کہ ہم تو آپ سے بالمشافہ مل چکےہیں ۔۔۔۔۔ :) بلکہ بغلگیر تک ہو چکے ہیں۔۔۔

اور اتنی لمبی چھٹی کی معذرت۔۔۔۔ پچھلے دنوں مصروفیت کے علاوہ کچھ طبیعت بھی مکدر رہی ہے، اور میں کافی پریشانی میں بھی مبتلا تھا۔۔۔ کچھ نجی مسائل۔۔۔۔! امید ہے معاف کردیں گے۔


پوسٹ اسکرپٹ: ویسے سگریٹ کو برا بھلا کہنے والوں کے خدمت میں عرض ہے کہ ہم بھی مہینے دو مہنیے میں ایک آدھ کش سے شوق کرلیتے ہیں۔۔۔۔روک سکو تو روک لو :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے اگر ایسے حالات ہوں تو پھر تو محفل میں ضرور آنا چاہیے۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ باتیں واتیں کرنے سے طبیعت بہل جاتی ہے۔
 

خرم

محفلین
مجھے سگریٹ سے سخت نفرت ہے ۔ اگر میرے پاس اختیارات ہوتے تو ملک میں‌ایک بھی سگریٹ نہ ملتا۔

:grin:

اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ سگریٹ ایک لعنت ہے۔ اسے ختم کرو (پی پی کر)

ہم نے جذباتیت میں اور محبت میں غلطی کر لی تھی ترک سگریٹ کا وعدہ کرکے۔ اب محترمہ حقہ اور سگار بھی اسی حکم میں داخل فرماتی ہیں۔ :( دیکھئے کب کوئی ایسی دلیل سوجھتی ہے کہ کم از کم حقہ ہی حلال کروا لوں۔ لاکھ چالیں چلیں مگر انہوں نے وہ میسج ہی سنبھال کر رکھا ہے اور موئی ماری انگریزی میں "smoking" کا لفظ حقہ، سگار سب کے لئے چلتا ہے۔ :(
 

محسن حجازی

محفلین
خرم بھائی آپ خوب مرغولے اڑائیے استفسار پر معصومیت سے فرما دیجئے کہ دل سے اٹھتا ہے کہ جاں سے اٹھتا ہے مجھے کیا پتہ یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
ویسے ہم کو سگریٹ کبھی راس نہ آئی دوسروں نے بھی کوشش کی ہم نے بھی کافی خود پر جبر کیا مگر کبھی مائل نہ ہو سکے۔ ایں چہ چکر است سمجھ سے بالاتر است :grin:
 
Top