ایک تکفیری طالبانی مفتی کی پاکستان آرمی کے کے مولوی صاحب سے ہوش ربا گفتگو۔۔۔۔

dxbgraphics

محفلین
عارف ایک اور بات۔ میرے کوٹ کئے ہوئے مراسلے اور آپ کے جواب کا آپس میں کوئی تعلق نہیں بنتا۔
یار کبھی تو ہوش سے کام لیا کرو ;)
 

arifkarim

معطل
آپ کے اپنے مراسلے میں تضاد ہے۔
رہی بات افغان طالبان کی تو وہ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اگردنیا کے کسی بھی ملک پر کوئی دوسراملک چڑھائی کر دے تو وہاں کی اقوام کا حق ہے کہ وہ اپنی آزادی کی جنگ لڑیں۔
کونسا تضاد؟ جہاد اکبر تو میں نے طنزاً لکھا تھا۔ جہاد اکبر کا مطلب جانتے ہیں آپ؟ اپنے نفس کیساتھ جہاد، جہاد اکبر کہلاتا ہے۔ یہ جو آپکا طالبانی جہاد ہے، یہ اسلامی اسلحہ سوز جہادی تنظیموں کا جدید نظریہ ہے:
Some contemporary Islamists have succeeded in replacing the greater jihad, the fight against desires, with the lesser jihad, the holy war to establish, defend and extend the Islamic state.[50]
مگر حقیقت میں اسلامی تاریخ میں کبھی بھی جہاد اکبر جہاد بالسیف نہیں رہا۔ موجودہ دور کے نام نہاد اسلحہ لیس جنگجو "مسلمان" اپنی ذاتی سیاسی سوچ کو اسلامی ٹچ دینے کیلئے اسے جہاد اکبر کا نام دیتے ہیں۔​
جہاں تک دوسرے ممالک کی مسلمان ممالک پر چڑھائی کا تعلق ہے تو اس قسم کا دفاعی جہاد تو آپکو مسلمانوں کی تاریخ میں بار بار نظر آتا ہے۔ صلیبی جنگیں اس دفاعی جہاد کی اولین مثالیں ہیں۔ ان معرکات میں جہاں مسلمانوں کو زیادہ تر کامیابی نصیب ہوئی، وہیں بعض علاقے دشمنان کے ہاتھ میں بھی چلے گئے۔ مگر کہیں بھی تاریخ نے ایسا نہیں دیکھا کہ مفتوح علاقہ کے مسلمان آجکل کے "مسلح گروپس" کی طرح بٹ کر فاتح قوم کیخلاف نام نہاد "گوریلا جہاد" شروع کر دیں۔ جہاد معرکہ میدان میں ہوتا ہے۔ ہار جیت کا فیصلہ بھی وہیں ہوتا ہے۔ جب میدان جنگ میں ہار گئے ہو تو پھر چھپ چھپ کے وار کیوں کرتے ہو ڈرپوک "جہادیو"؟ آؤ امریکی ڈرونز اور اسرائیلی بمبار جہازوں کے سامنے میدان جنگ میں سر کٹاؤ۔ معصوم شہریوں کے مجمع میں جا کر اپنے آپ کو بارود سے اڑانا کونسا جہاد ہے؟ :)
نیز مجھے اس بات کی آجتک سمجھ نہیں کہ امارات ممالک بھی تو مختلف ممالک کے مسلمانوں سے بھرے پڑیں ہیں لیکن وہاں ابھی تک ان نام نہاد جہادیوں نے کوئی کامیاب دہشت گردی کا مظاہرہ نہیں کیا؟ ایک عاد بم ان علاقوں میں کیوں نہیں پھاڑتے جو سب سے زیادہ مغربی اقوام کیساتھ تجارت میں ملاوث ہیں؟ یہ کیسی گھناؤنی سازش ہے کہ امارات جو مغربی و مشرقی دجالی قوتوں کی سرمایہ کاری کا عرب دنیا میں سب سے بڑا مرکز ہے ابھی تک ان جہادیوں کی کاروائیوں سے محفوظ ہے؟ کیا یہ سچ ہے کہ یہ تمام جہادی تنظیمیں خود امارات کے شیخوں کی سازش سے کام کرتی ہیں یا وہاں کی اسکیورٹی اتنی سخت ہے کہ ذہین جہادیوں سے وہاں کوئی بم نہیں پھٹتا؟ :)
 

متلاشی

محفلین
سوال یہ ہے کہ خوارج میں اور اس تکفیری ملا کی سوچ میں کیا فرق ہے؟۔۔۔ ۔
کیا اسلام یہی ہے جو اس تکفیری ملا نے سمجھا ہے یا کچھ اور ؟
جناب دوسروں پر الزام لگانے سےپہلے اک نظر اپنے پر بھی ۔۔۔۔ آپ جس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں اس کے بانی کے ’’تکفیری فتوے‘‘ شاید آپ کی نظر سے نہیں گذرے۔۔۔جو اپنے سوا سب کو کافر، اور جو دوسروں کے کافر ہونے پر شک کرے وہ بھی کافر۔۔۔۔! اگر کوئی شک ہو تو حوالہ جات موجود ہیں۔۔۔۔!
 
میں کس فرقے سے تعلق رکھتا ہوں ذرا یہ انکشاف بھی کرتے جائیں۔۔۔آخر مجھے بھی تو پتہ ہونا چاہئیے کہ میں کس فرقے سے تعلق رکھتا ہوں:rolleyes:
اور اس سلسلے میں آپ کے پاس آئی اس اطلاع کا مآخذ بھی بتادیجئےگا تو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔۔۔میرا مطلب ہے وحی، الہام، کشف، ہاتف غیبی ، القاء یا کچھ اور؟;)
 

متلاشی

محفلین
آپ کی سمجھداری پر آفرین بھیجوں یا نفرین۔۔۔سوچ رہا ہوں:)
زاھدِ تنگ نظر نے مجھے کافر جانا۔۔۔۔​
اور کافر یہ سمجھتا ہے مسلماں ہوں میں​
 

متلاشی

محفلین
آپ کی سمجھداری پر آفرین بھیجوں یا نفرین۔۔۔سوچ رہا ہوں:)
زاھدِ تنگ نظر نے مجھے کافر جانا۔۔۔۔​
اور کافر یہ سمجھتا ہے مسلماں ہوں میں​
جناب آپ میری سمجھ تو ناقص سہی ۔۔۔آپ اس پر آفرین بھیجیں یا کچھ اور۔۔۔۔! آپ اپنی کامل سمجھ سے ہی بتا دیں کہ آپ کس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔۔۔۔؟
اور ویسےمندرجہ بالا شعر میںمسلماں نہیں مسلمان آنا چاہئے ۔۔۔آپ شاید ٹائپنگ میں غلطی کر گئے۔۔۔!
 

عسکری

معطل
پہلے مسلمان آپس میں فیصلہ کر لیں کہ 72 فرقوں میں سے کون کون مسلمان ہے اور کون کون کافر پھر ہمارا نمبر لگانا:jokingly:
 

متلاشی

محفلین
پہلے مسلمان آپس میں فیصلہ کر لیں کہ 72 فرقوں میں سے کون کون مسلمان ہے اور کون کون کافر پھر ہمارا نمبر لگانا:jokingly:
آپ کو مسلمانوں کے اندرونی معاملات سے کیا تعلق۔۔۔۔؟
آپس میں ہمارے ہزار اختلاف سہی ۔۔۔مگر ۔۔۔کفار۔۔۔ملحدین ۔۔۔ اور زندیقین کے خلاف سارے مسلمان ایک وحدت کی طرح ہیں۔۔۔!
یقین نہیں آتا تو کھبی ٹکرا کر دیکھ لینا۔۔۔۔!
 

عسکری

معطل
آپ کو مسلمانوں کے اندرونی معاملات سے کیا تعلق۔۔۔ ۔؟
آپس میں ہمارے ہزار اختلاف سہی ۔۔۔ مگر ۔۔۔ کفار۔۔۔ ملحدین ۔۔۔ اور زندیقین کے خلاف سارے مسلمان ایک وحدت کی طرح ہیں۔۔۔ !
یقین نہیں آتا تو کھبی ٹکرا کر دیکھ لینا۔۔۔ ۔!


نعرے بعضی کوئی سلطان راہی کی فلموں سے سیکھے :laugh: ہمارے پاس فضول کا ٹائم نہیں کہ دیواروں سے ٹکراتے پھریں آپس کے معاملات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہی کافی ہے کسی ایکسٹرا کام کی ضرورت باقی نہیں رہی اب :bighug:
 

متلاشی

محفلین
نعرے بعضی کوئی سلطان راہی کی فلموں سے سیکھے :laugh: ہمارے پاس فضول کا ٹائم نہیں کہ دیواروں سے ٹکراتے پھریں آپس کے معاملات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہی کافی ہے کسی ایکسٹرا کام کی ضرورت باقی نہیں رہی اب :bighug:
مسلمانوں کے ذاتی معاملات میں دخل دینے کے لئے ایکسٹرا ٹائم کہاں سے ڈھونڈھ لیتے ہیں۔۔۔؟
ہم تو مسلمان ہیں الحمدللہ! آپ تو دین کو ہی ثانوی حیثیت دیتے ہو۔۔۔۔! تو پھر مسلمانوں کے دینی معاملات میں دخل اندازی کا مقصد۔۔۔۔؟
 

عسکری

معطل
مسلمانوں کے ذاتی معاملات میں دخل دینے کے لئے ایکسٹرا ٹائم کہاں سے ڈھونڈھ لیتے ہیں۔۔۔ ؟
ہم تو مسلمان ہیں الحمدللہ! آپ تو دین کو ہی ثانوی حیثیت دیتے ہو۔۔۔ ۔! تو پھر مسلمانوں کے دینی معاملات میں دخل اندازی کا مقصد۔۔۔ ۔؟
کیا زاتی معاملات جناب؟ یہ ایک انٹر نیٹ فورم ہے جس پر ہر ممبر کو کفتگو کرنے کا حق ہے ایک قانون کے اندر ۔ کیا میں نے کسی کو روکا کہ میری مرضی سے ٹائپ کرو؟ یا میں نے کہا ایسا کرو ویسا نا کرو؟ ہر انسان آزاد ہے جیسا اس کا دل کرے اپنا ٹائم گزارے
 

متلاشی

محفلین
کیا زاتی معاملات جناب؟ یہ ایک انٹر نیٹ فورم ہے جس پر ہر ممبر کو کفتگو کرنے کا حق ہے ایک قانون کے اندر ۔ کیا میں نے کسی کو روکا کہ میری مرضی سے ٹائپ کرو؟ یا میں نے کہا ایسا کرو ویسا نا کرو؟ ہر انسان آزاد ہے جیسا اس کا دل کرے اپنا ٹائم گزارے
مسلمانوں کی ذاتی یا اندرونی معاملات میں کسی غیر مسلم کو ٹانگ اڑانے کی اجازت نہیں۔۔۔!
پہلے آپ اپنا مذہب واضح کرو۔۔۔۔؟ پھر بات کرنا۔۔۔۔!
 

عسکری

معطل
مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں تم کون ہوتے ہو اجازتیں دینے یا نا دینے والے؟ میں آزاد ہوں چاہے جس فورم پر پوسٹ کروں اگر تمھیں اچھا نہیں لگتا تو اگنور کرو یا رپورٹ
 

متلاشی

محفلین
کونسا تضاد؟ جہاد اکبر تو میں نے طنزاً لکھا تھا۔ جہاد اکبر کا مطلب جانتے ہیں آپ؟ اپنے نفس کیساتھ جہاد، جہاد اکبر کہلاتا ہے۔
:)
یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ صرف نفس کے ساتھ جہاد ،،، جہاد اکبرہے۔۔۔۔ مختلف حالتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف قسم کے جہاد کو جہاد اکبر کہا ہے ۔۔۔۔۔
جس وقت ہر طرف امن و امان ہو ۔۔۔ کفار و مشرکین اور مرتدین۔۔۔۔اسلامی زمین پر کوئی حملہ نہ ہو۔۔۔۔ اسلامی خلافت قائم ہو۔۔۔۔ اس وقت جہاد بالنفس ۔۔۔ جہاد اکبر ہوتا ہے۔۔۔۔
جس وقت غیر مسلم اقوام مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی دشمن بن جائیں ۔۔۔ اس وقت قتال (اللہ کی راہ میں کافروں کو قتل کرنا) جہاد اکبر ہے ۔۔۔۔۔
اور جس وقت اپنے ہی ملک پر حکمران ظالم بن جائیں ۔۔۔۔ تو اس وقت ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا جہاد اکبر ہے۔۔۔۔۔
امید ہے آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی۔۔۔!
 

متلاشی

محفلین
مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں تم کون ہوتے ہو اجازتیں دینے یا نا دینے والے؟ میں آزاد ہوں چاہے جس فورم پر پوسٹ کروں اگر تمھیں اچھا نہیں لگتا تو اگنور کرو یا رپورٹ
میری مجال تو واقعی نہیں کہ میں کسی کو پوسٹ کر نے کی اجازت دوں یا نہ دوں۔۔۔۔! لیکن یہ بات اخلاقیات کے زمرے میں آتی ہے ۔۔۔۔! مگر جو شخص مذہب سے ہی بیزار ہو اوراس کو ثانوی حیثیت دیتا ہو اس سے اخلاقیات کی توقع کرنا عبث ہے ۔۔۔۔!
 

عسکری

معطل
میری مجال تو واقعی نہیں کہ میں کسی کو پوسٹ کر نے کی اجازت دوں یا نہ دوں۔۔۔ ۔! لیکن یہ بات اخلاقیات کے زمرے میں آتی ہے ۔۔۔ ۔! مگر جو شخص مذہب سے ہی بیزار ہو اوراس کو ثانوی حیثیت دیتا ہو اس سے اخلاقیات کی توقع کرنا عبث ہے ۔۔۔ ۔!
ہاں بالکل بجا فرمایا مذہب جانے ہم جانیں ہم نے اس کا جوس نکال لینا ہے آپ بس دیکھتے رہو :rollingonthefloor:
 
جناب آپ میری سمجھ تو ناقص سہی ۔۔۔ آپ اس پر آفرین بھیجیں یا کچھ اور۔۔۔ ۔! آپ اپنی کامل سمجھ سے ہی بتا دیں کہ آپ کس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔۔۔ ۔؟
اور ویسےمندرجہ بالا شعر میںمسلماں نہیں مسلمان آنا چاہئے ۔۔۔ آپ شاید ٹائپنگ میں غلطی کر گئے۔۔۔ !
متلاشی بھائی۔۔۔آپ کیوں مجھے کسی نہ کسی فرقے کے خانے میں فٹ کرنا چاہتے ہیں؟میری ذات یہاں موضوعِ بحث نہیں ہے۔ لیکن آپکی تشفی کیلئے بتاتا چلوں مجھے جو بات اچھی یا درست لگتی ہے اسکو اچھا یا درست کہہ دیتا ہوں خواہ اسکا تعلق کسی بھی فرقے کے اعتقادات سے ہو۔۔۔اور جو بات مجحے اچھی نہیں لگتی یا غلط لگتی ہے خواہ اسکا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو، اسے غلط یا ناپسندیدہ ہی سمجھتا ہوں۔اور حق و باطل کے پہچاننے کے سلسلے میں میرا معیار کسی بھی فرقے کی اندھی تقلید یا اندھی مخالفت نہیں ہے۔
آپ کیلئے زیادہ بہتر اپروچ یہی ہے کہ لوگوں کو جج کرنے کی سعیءِ لاحاصل کو چھوڑ کر ایشوز کے اوپر بات کیا کریں۔۔۔ابھی آپ نوجوان ہیں، زندگی میں بہت کچھ سیکھنا ہے ابھی ۔اور پختگی وقت کے ساتھ ساتھ آتی ہے۔۔۔میرا مخلصانہ مشورہ یہی ہے کہ اپنے دماغ کو ابھی سے لاک نہ لگائیں، ذہن کی کھڑکی کھلی رہنے دیں۔ میری کسی بات پر آپکو تکلیف ہوئی ہو تو مجھے اس پر افسوس ہے۔ لیکن آپ کی نوعمری جو آپکی تصویر سے جھلک رہی ہے، اسکے پیش نظر مجھے آپکا دوسروں کو بغیر جانے بوجھے پرکھے ججمنٹس دینے کا انداز پسند نہیں آیا۔ اسلئے ذرا سختی سے بات کی۔
نالہ ہے بلبلِ شوریدہ ترا خام ابھی​
اپنے سینے میں اسے اور ذرا تھام ابھی
امید ہے اب ذاتیات اور مفروضوں کی بجائے ، حقائق کی روشنی میں معروضی انداز سے ایشوز پر بات ہوا کرے گی۔۔۔​
 

ابو یزید

محفلین
میرے خیال میں آپ دونوں ، افغان طالبان اور پاکستان طالبان کو مکس کر رہے ہیں۔ افغان طالبان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں
اور پاکستانی طالبان بدمعاشی کی اور کرائے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
جی آپ نے بات 100٪ ٹھیک کی ہے۔ مگر آج کل ہمارا معاشرہ عجیب کیفیت کا شکار ہے جو اس بات کو سمجھ نہیں رہا۔ اور ہر جذباتی شخص محض میڈیا سے متاثر ہو کر اس کے پروپیگنڈے کا شکار ہو جاتا ہے۔
 
Top