ایک جملہ کے لطائف

محمد وارث

لائبریرین
آخری تدوین:
کچھ لوگوں کے لیے آپ جان بھی دے دیں تو وہ پھر بھی کہیں گے " یہ ٹھیک سے نہیں مرا "

یہ کوئی لطیفہ نہیں جناب مکرمی و محترمی محمد عدنان اکبری نقیبی یہ انتہائی تلخ حقیقت ہے ۔۔ میں اس جملہ کو ایسے کہتا ہوں کہ اگر آپ ایسے لوگوں کوروزانہ کی بنیاد پر اپنا خون دیتے رہو جس دن آپ کا اپنا خون ختم ہوجائے گا وہ حقیقتاً آپ کے دشمن ہو جائیں گے۔
 
محمود بھائی یہ ایک جملے کا لطیفہ درحقیقت ہماری اور ہمارے معاشرے کی تلخ سچائی ہی ہے اور یہ ایک جملہ اکثر اوقات طنز و مزاح کے رنگ میں عیاں ہو کر لوگوں کو نیم چڑھ کر جاتا ہے ،آپ کیوں پریشان ہوتے ہیں آپ ہمارے ہم نوا ٹھہرے سدا شا و آباد رہیں۔آمین
 
مرد یا عورت ہونے پر فخر کس بات کا؟
ان اشتہارات کا تعلق پڑھنے والوں کی کمزوری سے زیادہ لکھنے والوں کی ذہنی کج روی سے زیادہ ہے!
واہ واہ قبلہ صاحباں حیران کن بات ہے مزاح کی پوسٹ پر بھی سنجیدہ کومنٹ کر لیتے ہیں
 
آخری تدوین:
واہ واہ قبلہ صاحب حیران کن بات ہے مذاح کی پوسٹ ہر بھی سنجیدہ کومنٹ کر لیتے ہیں
مزاح کی بھی اپنی اپنی تعریف ہے۔
میرے نزدیک جس مزاح میں کسی کی تحقیر ہو رہی ہو، اسے بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔ چاہے میں ہی ایسا مذاق کیوں نہ کروں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ قبلہ صاحب حیران کن بات ہے مذاح کی پوسٹ ہر بھی سنجیدہ کومنٹ کر لیتے ہیں
آپ کے اس جملے میں املا کی غلطیاں ہیں، جیسے دونوں کو مخاطب کیا تو 'صاحب' کی جگہ 'صاحبان'، 'مذاح' کی جگہ 'مزاح'، 'ہر' کی جگہ 'پر'۔ ریٹنگ یوں نہیں دے رہا کہ منفی ہے۔
 
آپ کے اس جملے میں املا کی غلطیاں ہیں، جیسے دونوں کو مخاطب کیا تو 'صاحب' کی جگہ 'صاحبان'، 'مذاح' کی جگہ 'مزاح'، 'ہر' کی جگہ 'پر'۔ ریٹنگ یوں نہیں دے رہا کہ منفی ہے۔
دونوں کو نہیں الگ الگ مخاطب ہوں ذ اور ز شفٹ نہیں چلاجلدی جلدی کومنٹ کرنے کے چکر میں پی اور اوو میں معلوم نہیں ہوا الفاظ کی شاخت کا فرق
آسان الفاظ میں کی بورڈ انگریزی والا استعمال کیا تھا اردو لکھنے کے لیے
شکریہ سر رہنمائی کے لیے سلامت رہیں :)
 
آخری تدوین:
آپ کے اس جملے میں املا کی غلطیاں ہیں، جیسے دونوں کو مخاطب کیا تو 'صاحب' کی جگہ 'صاحبان'، 'مذاح' کی جگہ 'مزاح'، 'ہر' کی جگہ 'پر'۔ ریٹنگ یوں نہیں دے رہا کہ منفی ہے۔
قبلہ کی جگہ قبلتین استعمال ہو سکتا ہے؟ :)
 
Top