ایک جملہ کے لطائف

انجانا

محفلین
خفیہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عورت نیا سوٹ پہن نے کے بعد اتنے ہی نشے میں ہوتی ہے،جتنا نشئی دو پکے سگریٹ پینے کے بعد ہوتا ہے۔
پتا چل گیا کہ لطیفوں کا پٹارا کہاں ہے :)
27751727_1946315225697840_2764960768032606953_n.jpg
 
جتنی آنکھیں چائنہ والوں کی کھلتی ہیں ،اتنی توہمارےہاں لوگ نیند میں کھول کر فیس بک،واٹس اپ اور ٹوئٹر استعمال کرلیتے ہیں ۔
ویسے اس کا الٹ ہونا چاہیے تھا
جتنی کھلی آنکھوں سے ہم صرف فیس بک، وٹس ایپ اور ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں، اتنی میں چائنیز سب کام کر لیتے ہیں۔ :)
 
معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے،فیس بک پر ایک خاتون نے اپنی بھینس کے ساتھ سیلفی اپلوڈ کی.میں نے پوچھ لیا ان میں سے آپ کون ہیں؟ تو بلاک کر دیا ۔
آپ کو واضح سوال واضح طریقے سے پوچھنا چاہئے تھا کہ سوال کس سے کر رہے ہیں؟ بھینس جیسی بھینس سے یا انسان جیسی ۔ ۔ ۔
 
Top