مُنے یار کی جوک ماریا ای۔
محفلین ایک مرتبہ پھر مُنے کی ٹانگوں کا جائزہ لیں

DSC00677.jpg
 
بہت عمدہ تصاویر، یار حسیب شرم کرو خود تم ہیرو بن کر گئے ہوئے ہو ، اور ہمارے سائینٹسٹ کاکے کا مذاق بنا رہے ہو :eek::D

باقی کہیں تم دونوں نے کسی ٹرک کے پیچھے یہ لکھا تو نہیں پڑھ لیا تھا کہ "فاصلہ رکھیں ورنہ پیار ہو جائے گا" :laugh: ، وہ ہو گیا تو پھر مٹھی مٹھی بستی کون کرے گا :biggrin:

ایک بار پھر ذبردست :thumbsup:
 
لگدا اے مُنّے نوں خارش ہندی پئی اے یا پھر منّا سوچ رہا ہے کہ چائے کا کپ خالی ہوگیا میں ہور پینی سی
DSC00694.jpg
اف، سر میں اتنی لیکھیں،،،، میرے بھائی کُوپیکس استعمال کریں۔ کوئی بات نہیں چھوٹے بچوں کو اکثر اسکول اور ٹیوشن سے ہو جاتی ہیں۔:laugh:
 
تلمیذ

لائبریرین
اس تصویر سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ نائی نے میری قلم کا ستیا ناس مارا ہوا ہے۔لہذٰا کبھی بھی سیپی والے نائی سے حجامت نہ کروائیں۔شکریہ

مجھے تعجب ہے کہ اب تک پنجابی سے زیادہ آشنائی نہ رکھنے والے کسی دوست نے اس لفظ 'سیپی' کا مطلب کیوں نہیں پوچھا۔ کیونکہ یہ ذرا ثقیل قسم کی پنجابی کا لفط ہے اور گمان غالب ہے کہ کئی پنجابیوں کے بھی سر کےاوپر سے گزر گیا ہوگا۔ چنانچہ، اس سے پہلے کہ کوئی آپ سے اس کا مطلب دریافت کرے،آپ خود ہی وضاحت کر دیں۔(مجھے تو پتہ ہےلیکن میں چاہتا ہوں کہ 'صاحب پوسٹ' ہی اس پر روشنی ڈالے۔)
ہاں ! بہت اچھی تصویریں پوسٹ کرنے کے لئے شکریہ۔
 
مقدس

لائبریرین
بہت اچھی تصاویر ہیں حسیب بھائی اینڈ بلال بھائی

چھوٹے بھائی آپ اتنے ہی سنجیدہ رہتے ہو ہر وقت کیا
 
میں یہی پوچھنے والی تھی :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محفلین خود فیصلہ کریں کہ مُنا کون ہے؟:rolleyes:
مُنے کی دونوں ٹانگیں بآسانی زمین پر لگ رہی ہیں اور میری صرف ایک:eek:
DSC00675.jpg
چلیں جی پھر میں "منصبِ منا" کی خلعت آپ کو دیتا ہوں۔ :D
ویسے ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کے بیٹھیں گے تو ایسا ہی ہو گا۔
پس ثابت ہوا: ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کے بیٹھنے سے دونوں ٹانگیں زمین پہ نہیں لگتیں:p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اف، سر میں اتنی لیکھیں،،،، میرے بھائی کُوپیکس استعمال کریں۔ کوئی بات نہیں چھوٹے بچوں کو اکثر اسکول اور ٹیوشن سے ہو جاتی ہیں۔:laugh:
آپ کا تجزیہ غلط ہو گیا اس لیے آپ کو دس میں ایک نمبر ملتا ہے۔
یہ ڈینڈرف ہے جو مجھے سردیوں میں بہت ہوتا ہے۔ گرمیوں میں چھٹیوں پہ چلا جاتا ہے اور سردیوں میں آ جاتا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت اچھی تصاویر ہیں حسیب بھائی اینڈ بلال بھائی

چھوٹے بھائی آپ اتنے ہی سنجیدہ رہتے ہو ہر وقت کیا
شکریہ۔
نہیں، میں بہت موڈی انسان ہوں۔ جیسا موڈ ہو، ویسا ہو جاتا ہے۔ لیکن زیادہ تر غیر سنجیدہ ہی پایا جاتا ہوں:)
 
یہ "سیپی" کون ہے؟ اور سیپی والا نائی کون ہے؟
مجھے تعجب ہے کہ اب تک پنجابی سے زیادہ آشنائی نہ رکھنے والے کسی دوست نے اس لفظ 'سیپی' کا مطلب کیوں نہیں پوچھا۔ کیونکہ یہ ذرا ثقیل قسم کی پنجابی کا لفط ہے اور گمان غالب ہے کہ کئی پنجابیوں کے بھی سر کےاوپر سے گزر گیا ہوگا۔ چنانچہ، اس سے پہلے کہ کوئی آپ سے اس کا مطلب دریافت کرے،آپ خود ہی وضاحت کر دیں۔(مجھے تو پتہ ہےلیکن میں چاہتا ہوں کہ 'صاحب پوسٹ' ہی اس پر روشنی ڈالے۔)
ہاں ! بہت اچھی تصویریں پوسٹ کرنے کے لئے شکریہ۔
میں یہی پوچھنے والی تھی :)
دیہات میں اکثر نائی، لوہاروں وغیرہ سے سارا سال کام لیا جاتا ہے اور سال کے آخر میں گندم اور چاول وغیرہ دیے جاتے ہیں۔اس کو" سَیپی "کہا جاتا ہے۔
آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ سالانہ کانٹریکٹ پر
 
Top